Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو
    • سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
    • ہاسنگ سوسائٹی مالکان NOCنہ ہونے کے باوجود شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • صفائی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کو شد ید مشکلات کا سامنہ
    • کا مطالبہ تسلیمICCI پلاسٹک بیگز کے معاملے پر تاجروں کو فوری ریلیفپ
    • GHQ حملہ کیس،شاہ محمود قرشی سمیت120سے زائد ملزمان کیخلاف سماعت ملتوی
    • یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال، برآمد کنندگان کو سہولت ملے گی، جنید انوار چوہدری
    • آلوکی فی ایکڑ آمدنی دوسری فصلوں کے مقابلہ میں زیادہ ہوتی ہے،رپورٹ
    • فشریز ٹریننگ سب سنٹرراولپنڈی میں آن لائن ٹرینگ کورس کا آغاز 12 اکتوبرکو ہو گا
    • کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویلپمنٹ ا تھارٹی میں اجلاس
    • اٹک میں پروگرام ” دھی رانی” کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
    • خواتین کی معاشی خودمختاری پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری: صدر ICCI
    • NHA کو مانسہرہ سے ناران ماڈل شاہراہ کی فیزیبلٹی تیار کرنیکی ہدایت
    • دو وثیقہ نویسوں کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
    • DCاٹک کا شہر کا دورہ، جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا
    • ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس
    • اٹلی کے ورک ویزا کے نام پر شہری سے لاکھوں وصول کرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لیکر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو الزام ثابتہونے پر موت کی سزا سنادی گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    درمیانی عمر میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کھانے سے دماغ توانا رہتا ہے

    By Khabrain Newsاکتوبر 25, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ٹیکساس: (ویب ڈیسک) اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے ان گنت فوائد سامنے آچکے ہیں اور اب معلوم ہوا ہے کہ درمیانی عمر کے افراد اگر فیٹی ایسڈ کھائیں تو اس سے سوچنے کی صلاحیت تیز ہوتی ہے اور دماغی ساخت بھی مضبوط ہوتی ہے۔
    ہم جانتے ہیں کہ سامن، ٹراؤٹ، ٹیونا اور دیگر اقسام کی مچھلیوں میں فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں اور شاندار فوائد کی وجہ سے انہیں سپرفوڈ کہا جاتا ہے۔ فیٹی ایسڈ ہر عمر کے افراد کی دماغی صلاحیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم اب اس کی اہمیت کے مزید شواہد سامنے آئے ہیں جس کے نتائج نیورولوجی جرنل میں شائع ہوئے ہیں۔
    جامعہ ٹیکساس سے وابستہ ڈاکٹر کلاڈیا سیتزیبیل اور ان کے ساتھوں کا اصرار ہے کہ اگر بڑھاپے میں ڈیمنشیا اور الزائیمر جیسے امراض کو دور رکھنا ہے تو غذائی عادات اپنانا ہوں گی جن میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ شامل ہیں۔ اگر ہفتے میں دو مرتبہ چکنائی بھری مچھلیاں کھائی جائیں یا پھر اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے سپلیمنٹ کھائے جائیں تو اس سے نہ صرف دل بلکہ دماغ کی صحت بھی برقرار رہ سکتی ہے۔
    اس کے لیے اوسطاً 46 برس کے 2148 افراد کو شامل کیا گیا جنہیں ڈیمنشیا اور فالج لاحق نہیں ہوا تھا۔ ان کے دماغ کے حجم، سوچنے کی صلاحیت اور بدن میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی مقدار بھی ناپی گئی۔
    واضح رہے کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ میں تین اہم اجزا ہوتے ہیں جن میں الفا لائنولینک ایسڈ (اے ایل اے)، آئکو سے پینٹینیوک ایسڈ ( ای پی اے) اور ڈوکوسا ہیکسیونک ایسڈ (ڈی ایچ اے) پائے جاتے ہیں۔
    تجزیے سے معلوم ہوا کہ جن افراد کے بدن میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی مناسب مقدار تھی ان کا دماغ کا حجم دیگر کے مقابلے میں قدرے زیادہ تھا۔ پھر ان کے دماغ کے ہیپو کیمپس کا حجم بھی بڑھا ہوا تھا کیونکہ یہ حصہ یادداشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
    دیگر ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی زائد مقدار رکھنے والے افراد میں دماغی قوت کا تناسب بھی زیادہ دیکھا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین اوسط عمر کے افراد کو مچھلی کھانے اور فیٹی ایسڈ سپلیمنٹ کا مشورہ دے رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

      بھارتی نژاد نوی پلے نے نوبیل امن انعام 2026 جیت لیا

      پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.