تازہ تر ین

بلاول بھٹو اور برطانوی وزیر خارجہ میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

شرم الشیخ: (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیوری کے درمیان مصر کے شہر شرم الشیخ میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد پر اظہار تشکر کیا۔ ملاقات میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیوری نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مؤثر اور مثبت کردار کو سراہا۔
دوسری طرف وزیرخارجہ سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر آخم شٹائنر نے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر کو پاکستان میں سیلاب سے بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کی امداد پر اظہار تشکر کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain