Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری
    • پٹرول چارٹ
    • پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا
    • علی امین گنڈا پور کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر سنگین الزامات، ایکسپوز کرنے کی دھمکی
    • بلجیم کے طلبہ تعلیمی اصلاحات کے لیے بڑی تعداد میں احتجاج میں شریک ہیں
    • بلجیم میں طلبا کے مظاہرے پھوٹ پڑے’ 107 افراد گرفتار
    • پینٹاگون کا ایران پر نئے حملوں کا منصوبہ طویل جنگ کیلئے تیار ہیں تہران کا جواب
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ہالینڈ کے تاجروں کو دیئے گئے ظہرانے پر موجود ہیں۔
    • مالی شمولیت کو پائیدار معاشی ترقی سے جوڑنے کی ضرورت ہے وزیر خزانہ
    • اضلاع میں کوریج 98 فیصد’ 2 اضلاع میں مہم موخر’ رواں سال پنجاب میںکوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا:خالد پرویز
    • پرکشش عہدے’ بھاری تنخواہیں’ بین الاقوامی دورےخمیازہ ننھے بچے بھگتنے پر مجبور
    • پولیو کے خاتمے میں ناکامی قومہ پروگرام کی کارکردگی پر عوالیہ نشان
    • سعودی عرب پر حوثی حملے کھلی دہشت گردی ہیں:علامہ طاہر محمود اشرفی
    • ٹرمپ ایلون مسک کو اعلیٰ امریکی سائنسی اعزاز دیں گے
    • بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری
    • شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7دہشت گردجہنم واصل
    • لاہور ہائیکورٹ نے علیمہ خان کی نظر بندی کیخلاف درخواست نمٹا دی
    • ٹرمپ کا فی الحال ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان’ عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہوگیا
    • یہ شیطان کی موت ہےنانا پاٹیکر کے انتقال پر تنوشری دتہ کا چونکا دینے والا رد عمل
    • پہلا ٹی 20 پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    50 ہزار سال بعد دوبارہ زمین کے قریب آنے والا ستارہ

    By Khabrain Newsجنوری 24, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ویب ڈیسک) ایک سبز دم دار ستارہ زمین کے قریب سے 50 ہزار سال بعد دوبارہ گزرنے والا ہے۔
    C/2022 E3 نامی اس دم دار ستارے کو مارچ 2022 میں امریکا کے کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے دریافت کیا تھا، اس وقت وہ سورج سے 37 کروڑ 70 لاکھ میل کی دوری پر موجود تھا۔
    ماہرین کے تخمینے کے مطابق یہ دم دار ستارہ ہمارے سورج کے مدار میں ہر 50 ہزار سال بعد داخل ہوتا ہے، یعنی یہ آخری بار زمین کے قریب سے اس وقت گزرا تھا جب ہمارے سیارے میں پتھر کا عہد چل رہا تھا۔
    یہ دم دار ستارہ یکم اور 2 فروری کو زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوگا اور 2 کروڑ 70 لاکھ میل دوری سے گزرے گا، دم دار ستارے بنیادی طور پر گرد اور برف کی ایسی گیندیں ہوتی ہیں جو سورج کے بڑے بیزوی مداروں کے گرد گھومتی رہتی ہیں۔
    جب دم دار ستارے سورج کے قریب آتے ہیں تو ان کے جسم گرم ہوجاتے ہیں جبکہ برفانی سطح گیس میں تبدیل ہوجاتی ہے اور گرد پھیل جاتی ہے، ان سب عناصر سے بادل سا بنتا ہے جس کے پیچھے گرد کی دم ہوتی ہے۔
    C/2022 E3 کی تصاویر پہلے ہی سامنے آچکی ہیں جس میں اس کے اردگرد سبز جگمگاہٹ نظر آئی ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اس رنگت کی وجہ diatomic کاربن نامی مالیکیول ہے، یہ مالیکیول شمسی ریڈی ایشن کی الٹرا وائلٹ شعاعوں میں سبز روشنی خارج کرتا ہے۔
    یہ دم دار ستارہ آنے والے دنوں میں دوربین کے بجائے آنکھوں سے دیکھنا بھی ممکن ہوگا مگر ایسی جگہوں پر جہاں تاریکی بہت زیادہ ہو اور روشنی کی آلودگی نہ ہونے کے برابر ہو۔
    ویسے دوربین یا ٹیلی اسکوپ سے اسے زیادہ آسانی سے دیکھنا ممکن ہے جبکہ آن لائن بھی ورچوئل ٹیلی اسکوپ پراجیکٹ کے یوٹیوب چینل پر اسے دیکھا جاسکتا ہے۔
    مگر اسے دیکھنے کا وقت زیادہ طویل نہیں، اگرچہ اگلے ہفتے اس کا بہترین نظارہ ہوسکے گا مگر فروری کے وسط میں یہ مدھم ہونا شروع ہوجائے گا اور پھر دوبارہ واپسی کے سفر پر روانہ ہوجائے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

      بھارتی نژاد نوی پلے نے نوبیل امن انعام 2026 جیت لیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.