Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے
    • اوپیک پلس کے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • خیبر پختونخوا حکومت کا نایاب یاک نسل کے تحفظ کے لیے 30 کروڑ روپے سے منصوبے کا آغاز
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ ساڑھے 4 لاکھ روپے کے قریب گیا
    • پاکستان بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کی پیش گوئی
    • کیپ وردے کے ووزینہ دنیا کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے گول کیپر بن گئے
    • محسنی اژه‌ای دوبارہ ایران کے عدلیہ سربراہ مقرر
    • جاپان سے منسلک 10 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے نکل گئے
    • اُن لوگوںکو 21 توپوں کی سلامی جو مجھ سے پوچھ رہے ہیں”آپ زندہ ہیں”:وسیم اکرام
    • میرے بعد دوسرے نمبر پر عاطف اسلم اچھے گلوکار ہیں،چاہت فتح علی
    • لینڈ سلائیڈ کے باعث قراقرم ہائی وے بند، سیاح پھنس گئے
    • کیف پر روسی حملہ، 7 افراد ہلاک، رہائشی عمارتیں متاثر
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل
    • سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب
    • شام میں داخل ہونے کی کوشش، 100 سے زائد آبادکار گرفتار
    • شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے
    • ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے
    • خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب
    • غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید
    • پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مودی سرکار کسانوں کا احتجاج کچلنے پر تُل گئی، سوشل میڈیا بند

    By Khabrain Newsفروری 24, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بھارت کی ریاست ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں کا دہلی چلو مارچ پُرتشدد واقعات کے بعد روک دیا گیا ہے۔ یہ مارچ 13 فروری کو شروع ہوا تھا۔ متعدد مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ہریانہ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ ایک نوجوان کسان بھی مارا جاچکا ہے۔

    کسان قیادت نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب اور ہریانہ کے کسان ہریانہ پنجاب بارڈر پر 29 فروری تک رہیں گے۔ اس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    ہریانہ کی حکومت نے کسانوں کو دہلی جانے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔ پنجاب کے کسانوں کو دہلی تک پہنچنے سے روکنے کے لیے ہریانہ کی حکومت کو ٹاسک دے دیا گیا ہے تاہم کسان بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

    ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لعل کھٹر نے گزشتہ روز زرعی قرضوں پر 30 ستمبر 2023 تک کا سود معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے باوجود کسان اپنا احتجاج ترک کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے دہلی چلو مارچ جاری رکھا ہے۔

    دہلی میں مودی سرکار کے ساتھ کسان قیادت کی بات چیت کے تین ادوار ہوئے ہیں تاہم بیشتر امور پر تعطل برقرار ہے۔ کسانوں نے چند قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے اور فصلوں کے لیے بیمہ کاری کا دائرہ وسیع کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

    کسانوں کا ایک بنیادی مطالبہ یہ بھی ہے کہ بارش، سیلاب، شدید گرمی اور شدید سردی کے نتیجے میں فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا سامنا کرنے کے حوالے سے کسانوں کی مالی معاونت کی جائے۔

    مودی سرکار نے کسانوں کے احتجاج سے متعلق بیشتر سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کردیے ہیں۔ اس کے باوجود کسانوں کا مورال بلند ہے اور وہ اپنے مطالبات یا احتجاج سے دست بردار ہونے کو تیار نہیں۔ متعدد ویب سائٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت بلاک کیے گئے ہیں۔ ہریانہ کے 7 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔

    معروف بھارتی صحافی مندیپ پونیا نے کہا ہے کہ مودی سرکار ہماری آواز دبانا اور بند کرنا چاہتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ مودی سرکار حقیقی آوازوں کو خاموش کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    سمیُکت کسان مورچہ نے بھارت میں جمعہ کو یوم سیاہ منانے اور بھرپور احتجاج کرنے کی کال دی ہے۔ احتجاج کے دوران 21 سالہ کسان شُبھ کرن سنگھ کی کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    کسان قیادت نے ہریانہ کی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شُبھ کرن سنگھ کے اہلِ خانہ کو ہرجانے کی مد میں ایک کروڑ روپے دیے جائیں۔ سمیُکت کسان مورچہ نے بھارتی دارالحکومت کی طرف ٹریکٹر مارچ کی بھی کال دی ہے۔

    کسانوں کے احتجاج کے دوران ان پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اپوزیشن کی جماعتوں نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کے تمام مطالبات پر سیر حاصل مذاکرات کیے جائیں اور ان کی ہر وہ بات مانی جائے جو مانی جانی چاہیے۔

    کسان قیادت نے کئی ریاستوں میں کینڈل مارچ اور دیگر تقریبات کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ مودی سرکار پر دباؤ بڑھایا جاسکے۔ 26 مارچ کو عالمی تجارتی تنظیم اور مرکزی حکومت کے پتلے جلائے جائیں گے۔ کسان قیادت نے پُرامن احتجاج اور مارچ سے روکنے پر مرکز اور چند ریاستی حکومتوں کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اوپیک پلس کے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی

      محسنی اژه‌ای دوبارہ ایران کے عدلیہ سربراہ مقرر

      جاپان سے منسلک 10 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے نکل گئے

      تازہ ترین

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.