Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بچوں کی مہلک بیماری کی دوا کی قیمت ایک ارب روپے سے بھی اوپر جا پہنچ گئی

    By Khabrain Newsمارچ 22, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    میٹاکرومیٹک لیوکوڈیسٹروفی (ایم ایل ڈی) نامی نایاب بیماری میں مبتلا بچوں کی زندگی بچانے والی دوا کی قیمت 4.25 ملین ڈالر (پاکستانی ایک ارب دو کروڑ روپے سے زائد) تک جا پہنچی ہے، اس کے مینوفیکچرر آرچرڈ تھیراپیوٹکس نے 20 مارچ کو اس نئی قیمت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے مہنگی دوا ہے۔

    امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کی طرف سے منظور شدہ ”لینمیلڈی“ نامی یہ دوا ایم ایل ڈی سے متاثرہ بچوں کے لیے پہلا علاج ہے۔

    یہ اس تباہ کن بیماری کا پہلا علاج بھی ہے جو بچوں کی 7 سال کے ہونے سے پہلے ہی جان لے لیتی ہے۔

    مینوفیکچرنگ کمپنی نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا کہ لینمیلڈی، جو پہلے ”OTL-200“ کے نام سے جانی جاتی تھی ، پری سمپٹومیٹک لیٹ انفینٹائل (PSLI)، پری سمپٹومیٹک ارلی جُوینائل (PSEJ) یا ارلی سمپٹومیٹک ارلی جوینائل (ESEJ) بچوں کے علاج میں مدد کرے گا۔

    ان سبھی کو ایم ایل ڈی کے ابتدائی مراحل کہا جاتا ہے۔

    کمپنی کے شریک بانی اور سی ای او بوبی گیسپر کے مطابق، ایم ایل ڈی ایک تیزی سے بڑھنے والی، زندگی کو محدود کرنے والی اور بالآخر مہلک نایاب بیماری ہے جو متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں پر تباہ کن اثرات مرتب کرتی ہے۔

    لینمیلڈی کی ایک بار کے علاج کے لیے 4.25 ملین ڈالر لاگت آتی ہے۔

    ایم ایل ڈی کیا ہے؟
    ایم ایل ڈی ایک تیزی سے بڑھنے والی، انتہائی نایاب، جینیاتی نیورومیٹابولک بیماری ہے جو اعصابی نظام کو متاثر کرتی ہے۔

    یہ بیماری ایک اہم انزائم کی کمی کا سبب بنتی ہے، جس کے نتیجے میں دماغ اور اعصاب میں نقصان دہ مادوں کی پیدائش ہوتی ہے۔

    اس کی علامات میں بچوں کے بڑھنے میں تاخیر، پٹھوں کی کمزوری، اور مہارت کا نقصان شامل ہیں۔ ایم ایل ڈی تیزی سے پھیلتی ہے اور مہلک ہو سکتی ہے۔

    لینمیلڈی میں ایک ہی دوا کے ساتھ بیماری کے بڑھنے کو ”روکنے یا سست کرنے“ کی صلاحیت ہے، خاص طور پر جب علامات کے آغاز پر ہی یہ بچے کو دی جائے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ

      جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے

      ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی

      تازہ ترین

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.