Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسرائیلی حملوں سے لبنان کے تاریخی رومن کھنڈرات کو نقصان
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، فگئیی تولہ قیمت 4 لاکھ 29 ہزار روپے کے قریب پہنچ
    • اٹلی میں شدید گرمی سے ٹریفک سگنلز بھی پگھل گئے
    • اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جھلم کے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بند رہے گی
    • گھانا کے ایک جادوگر کا دعویٰ: کیپ ورڈے ارجنٹینا کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گا
    • بھارت ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سفر ختم
    • آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا
    • بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا
    • سیمی زین کا تاریخی اعزاز، WWE کے پہلے مسلمان چیمپئن بن گئے
    • کویت ایئر ڈیفنس نے 2 بیلسٹک میزائل روک لیے، کوئی نقصان نہ ہونے کا فوجی دعویٰ
    • سے منافع کی امید، رقم تین گنا ہونے کے یقین پر گیمر نے اپنی ریٹائرمنٹ کی رقم بھی داؤ پر لگا دی GTA 6
    • پیرس میں 24 گھنٹوں کے دوران 109 ہلاکتیں، شدید گرمی کی لہر خطرناک ثابت ہونے لگی
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ڈراپ کیچ جس کے باعث پاکستان کے اگلے راؤنڈ تک رسائی کے امکانات اب بھی برقرار ہیں

    By Khabrain Newsجون 13, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    گذشتہ سات سالوں میں پاکستان جب بھی کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا ہے تو اس کی ایک وجہ کسی دوسری ٹیم کے کھلاڑی کا کیچ چھوڑنا یا کوئی بہترین کیچ پکڑنا ٹھہرا ہے۔

    سنہ 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کو جب اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے سری لنکا کے خلاف میچ جیتنا لازم تھا تو مڈ آن پر کھڑے تھسارا پریرا نے سرفراز احمد کا کیچ چھوڑا تھا اور پاکستان وہ میچ سرفراز احمد کی نصف سنچری کی بدولت جیتا اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

    سنہ 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جب پاکستان کو نیدرلینڈز سے ایک معجزے کی امید تھی تو ان کی جنوبی افریقہ پر فتح کے درمیان ڈیوڈ ملر حائل تھے۔ ایسے میں فائن لیگ پر کھڑے نیدر لینڈز کے وینڈرمروے نے ایک عمدہ کیچ پکڑ کے جنوبی افریقہ کی امیدوں پر پانی پھیرا اور یوں پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک رسائی آسان ہوئی۔

    آج انڈیا اور امریکہ کے درمیان میچ میں بھی ایک کیچ شاید فیصلہ کن ثابت ہوا جب انتہائی دباؤ کا شکار انڈیا کو رنز کی ضرورت تھی تو سوریا کمار یادو کا ٹاپ ایج امریکی فاسٹ بولر سوربھ نریش نیتراوالکر کے ہاتھوں میں گیا لیکن وہ اسے پکڑ نہ پائے۔

    یہ وہی نیتراوالکر ہیں جنھوں نے پاکستان کے خلاف سپر اوور میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور امریکہ کے 19 رنز کے ہدف کا دفاع کیا تھا۔

    آج بھی انھوں نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے انڈین اوپنرز وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو آؤٹ کیا۔

    تاہم جب ان سے یہ کیچ چھوٹا تو اس وقت انڈیا کو جیت کے لیے 45 گیندوں پر 53 رنز درکار تھے اور نیویارک کی مشکل پچ پر کسی بھی نئے بلے باز کے لیے سکور کرنا بہت مشکل تھا۔ تاہم پھر سوریا کمار یادو کی نصف سنچری نے انڈیا کی سپر ایٹ راؤنڈ تک رسائی یقینی بنائی۔

    یہ ڈراپ کیچ پاکستان کے لیے کیسے اہم ہے؟ کیچ ڈراپ ہونے کے بعد سوریا کمار یادو اور شوم دوبے نے جارحانہ انداز اپنایا اور میچ 10 گیندیں پہلے ہی ختم کر دیا۔

    یوں پاکستان کا نیٹ رن ریٹ اب امریکہ سے بہتر ہے اور اسے صرف آئرلینڈ کی امریکہ کو شکست اور آئرلینڈ پر اپنی فتح کے ساتھ ان دونوں میچوں کو بارش کے باعث منسوخ نہ ہونے کی دعا کرنی ہے۔

    یہ ایک اور آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے اور ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کی وہی صورتحال ہے کہ اب کون جیتے، کون ہارے اور کتنے رن سے ہارے کہ ٹیم اگلے راؤنڈ تک کوالیفائی کرنے کے قابل ہو۔

    پاکستان نے منگل کو کینیڈا کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی اور اب انڈیا کی امریکہ پر فتح کے بعد پاکستان کو آئرلینڈ کے خلاف فتح کے ساتھ آئرلینڈ اور امریکہ کے درمیان میچ میں آئرلینڈ کی فتح کی دعا کرنی ہے اور یہ بھی کہ یہ دونوں میچ بارش سے متاثر نہ ہوں۔

    اتوار کو پاکستان کے پاس انڈیا کو شکست دینے کا ایک سنہری موقع تھا لیکن پھر ایک جیتی ہوئی پوزیشن سے شکست کھانے کے بعد پاکستان کے ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے امکانات اس کے اپنے ہاتھوں میں نہیں رہے تھے۔

    ظاہر ہے کہ اس وقت پاکستانی مداحوں کی جانب سے یہ سوال بھی پوچھا جا رہا ہے کہ کیا پاکستان اگلے راؤنڈ میں جانے کا حق دار بھی ہے، لیکن ہم اس بحث میں جائے بغیر آپ کو فی الحال یہ بتاتے ہیں کہ پاکستان کو اب اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کے لیے کیا کرنا ہو گا؟

    Khabrain News

      Keep Reading

      گھانا کے ایک جادوگر کا دعویٰ: کیپ ورڈے ارجنٹینا کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گا

      بھارت ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سفر ختم

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.