Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مودی ہار گیا GEN-Zجیت گئی
    • بھارت کی "کاکروچ” پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا
    • قازقستان وسطی ایشیا کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے تیار
    • آسٹرین ایئرلائنز اور آئی ٹی اے ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں
    • ٹرمپ: اسرائیل کو تسلیم کیے بغیر سعودی جوہری پروگرام کی حمایت نہیں
    • پاکستانی بائیکر شان علی نے امریکا بھر میں تنہا موٹر سائیکل کا سفر مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
    • بھارتی وزیرِ تعلیم نے استعفیٰ دے دیا
    • سعودی اتحاد کا الحدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملہ، بندرگاہیں کھلی رہیں
    • حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری، وزیراعظم آفس میں نیا دفتر
    • چین سے ملاقات میں ایران نے آبنائے ہرمز کشیدگی کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرا دیا
    • نابلس کے مشرق میں فلسطینی قصبے پر اسرائیلی فوج کا چھاپہ
    • عبداللہ فضل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر
    • ٹرمپ: ایران سے مذاکرات جاری، ایٹمی ہتھیار کی اجازت نہیں
    • ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک، 15 اہلکار شہید: آئی ایس پی آر
    • ایران کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں
    • بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے استعفیٰ دے دیا
    • مون سون کے بڑھتے خطرات کے درمیان پاکستان کے ڈیم 58 فیصد بھر گئے۔
    • امریکہ نے پاکستانی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
    • شاہراہِ بلتستان پر سیلاب سے متاثرہ پل کی بحالی کا کام جاری
    • برطانیہ ایران کی دھمکیوں کے پیشِ نظر اپنے دفاع کے لیے تیار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    موٹاپے کا شکار بنانے والی وہ چیز جو بیشتر افراد روزانہ ناشتے میں کھاتے ہیں

    By Khabrain Newsاپریل 15, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کیا آپ جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں مگر تمام تر کوششوں کے باوجود ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں؟

    تو ممکن ہے کہ ایسا ناشتے میں ایک بہت عام چیز کے استعمال کی وجہ سے ہو رہا ہو۔

    جی ہاں واقعی سفید ڈبل روٹی کا استعمال جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

    یہ بات جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

    اوساکا میٹروپولیٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سفید ڈبل روٹی اور کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذاؤں کا استعمال خاموشی سے میٹابولزم کو بدل کر رکھ دیتا ہے۔

    خیال رہے کہ موٹاپے سے متعدد امراض بشمول امراض قلب، جگر کے مسائل، کینسر اور دماغی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    عام طور پر تحقیقی رپورٹس میں چکنائی کے زیادہ استعمال کو جسمانی وزن میں اضافے کی بنیادی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔

    مگر چاول، نوڈلز یا سفید ڈبل روٹی میں موجود ریفائن کاربوہائیڈریٹس کے روزانہ استعمال سے بھی جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ میٹابولزم بھی متاثر ہوتا ہے۔

    اس تحقیق میں کاربوہائیڈریٹس کے استعمال سے جسمانی وزن پر مرتب ہونے والے اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

    انہوں نے چوہوں پر تجربات کیے اور انہیں ڈبل روٹی اور چاول وغیرہ جیسی غذاؤں کا استعمال کرایا اور دیکھا کہ اس سے جسمانی وزن اور توانائی کے استعمال پر کیا اثرات مربتب ہوئے۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذاؤں کے استعمال کرنے والے چوہوں نے اپنی روایتی غذاؤں کا استعمال مکمل طور پر ترک کردیا۔

    تحقیق کے مطابق حیران کن بات یہ تھی کہ لگ بھگ یکساں کیلوریز کے استعمال کے باوجود کاربوہائیڈریٹس سے چوہوں کے جسمانی وزن اور چربی میں اضافہ ہوا۔

    محققین نے بتایا کہ کاربوہائیڈریٹس سے میٹابولک نظام میں ایسی تبدیلیاں ہوتی ہیں جو جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے جب ان چوہوں کی غذاؤں سے کاربوہائیڈریٹس کو ہٹایا تو ان کے جسمانی وزن اور میٹابولک میں آنے والی منفی تبدیلیاں بہت تیزی سے گھٹ گئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب ہم انسانوں پر تحقیق کو آگے بڑھائیں گے اور دیکھیں گے کہ کاربوہائیڈریٹس سے میٹابولزم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں۔

    اس تحقیق کے نتائج جرنل مالیکیولر نیوتریشن اینڈ فوڈ ریسرچ میں شائع ہوئے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے خلا میں پراسرار مالیکیول دریافت کر لیا

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.