Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
    • مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
    • قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
    • سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
    • مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
    • آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
    • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
    • صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»سائنس و ٹیکنالوجی»موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
    سائنس و ٹیکنالوجی

    موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے

    Khabrain NewsBy Khabrain Newsاپریل 17, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (17 اپریل 2026): ہوشیار ہو جائیں کہ سائبر کرمنلز نے موبائل فون صارفین کو لوٹنے اور ان کے بینک اکاؤنٹس خالی کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

    سائبر کرمنلز موبائل فون پر مختلف طریقوں سے صارف کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر کے انہیں دیوالیہ کر دیتے ہیں، جس میں کال کے ذریعہ پاس ورڈ یا او ٹی پی مانگا جاتا ہے۔

    تاہم اب یہ طریقہ پرانا ہو گیا اور ہیکرز آپ سے کوئی پاس ورڈ یا او ٹی پی مانگے بغیر ہی آپ کے بینک کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر کے منٹوں میں اس کو خالی کر سکتے ہیں۔ اور یہ سب آپ کے موبائل فون میں موجود ایک معمولی سیٹنگ سے ہوتا ہے۔

    حالیہ کچھ عرصہ میں ایک نیا فراڈ سامنے آیا ہے، جس میں وہ صارف کو فون کر کے کسی بھی بہانے سے پاس ورڈ یا او ٹی پی نہیں مانگتے بلکہ صارف کو لا علمی میں اس کے اپنے موبائل فون سیٹنگ کے خفیہ طریقے سے شکار کیا جاتا ہے۔

    اس فراڈ میں دھوکے باز خود کو بینک اہلکار، کسٹمر سروس نمائندہ یا ڈیلیوری بوائے ظاہر کرتے ہیں اور کسی بھی مسئلے کا بہانہ بنا کر صارف کو فون کرتے ہیں۔

    یہ لوگ نہایت مہارت سے یہ صارف کو مسئلہ بتا کر یہ تاثر دیتے ہیں کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے فون سے ایک مخصوص کوڈ ڈائل کرنا ضروری ہے۔ یہ کوڈ عام طور پر 21# یا 401# ہوتا ہے۔ اکثر لوگ ان کی باتوں میں آ کر یہ کوڈز ڈائل کر دیتے ہیں، جو دراصل خطرے کی گھنٹی ثابت ہوتا ہے۔

    جیسے ہی یہ کوڈ ڈائل کیا جاتا ہے، صارف کی کالز، میسجز اور او ٹی پی خفیہ طور پر کسی اور نمبر پر منتقل ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ یوں ہیکر باآسانی بینک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر لیتا ہے اور مالی نقصان کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی اس کے نشانے پر آسکتے ہیں۔

    اس طریقہ واردات کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ یہ سارا عمل خاموشی سے مکمل ہو جاتا ہے اور صارف کو اس وقت تک کچھ پتہ نہیں چلتا جب تک نقصان ہو نہ جائے۔

    ماہرین کا مشورہ ہے صارفین کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اپنے فون کی کال فارورڈنگ سیٹنگز چیک کریں۔ اس کے لیے مخصوص کوڈز #62# یا #21# ڈائل کر کے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ آیا کالز کسی اور نمبر پر منتقل ہو رہی ہیں یا نہیں۔ اگر اسکرین پر کوئی نامعلوم نمبر ظاہر ہو تو فوراً اسے ہٹا دیں۔

    اگر شک ہو کہ فون میں کال فارورڈنگ فعال ہو چکی ہے تو ایک مخصوص کوڈ ##002# کے ذریعے تمام فارورڈنگ سیٹنگز بند کی جا سکتی ہیں، جس سے ممکنہ نقصان سے بچاؤ ممکن ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Khabrain News

    Related Posts

    گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش

    مئی 27, 2026

    موسم گرما کے دوران اے سی کو کس نمبر پر چلانا چاہیے؟ ماہرین کی رائے جانیں

    مئی 26, 2026

    لیتھیم اخذ کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی تیار

    مئی 25, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.