لندن میں گرمی کی شدید لہر کے باعث درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس پر محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ ہے اور خاص طور پر بزرگ افراد، بچوں اور طبی مسائل کا شکار افراد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور ٹھنڈی جگہوں پر رہنے کی تلقین کی ہے۔ ہنگامی طبی خدمات کو بھی ممکنہ ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔
لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

