امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے خلاف کسی بھی قسم کی قاتلانہ کارروائی کی کوشش کی گئی تو امریکا کی جانب سے سخت جوابی کارروائی کی جائے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران سے متعلق ممکنہ حملے کی صورت میں امریکی ردعمل کے لیے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق اگر ایران کی جانب سے ان کی جان لینے کی کوشش کی گئی تو امریکا بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی حملے کا جواب دیا جائے گا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرمپ نے ماضی میں بھی ایران کی جانب سے مبینہ خطرات کا ذکر کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ان پر حملہ امریکا کے لیے انتہائی سنگین معاملہ ہوگا۔

