واشنگٹن (اے این این) انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔ادھرٹرمپ نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے روسی مداخلت کی جعلی خبر کا کوئی ثبوت نہیں ملا تو اب انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔یہ خوب ہے ۔امریکی اخبارات واشنگٹن پوسٹ اور نیو یارک ٹائمز کے مطابق خصوصی تفتیشی افسر روبرٹ میولر اب ان امکانات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں کہ آیا موجودہ امریکی صدر نے انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی تھی۔ایسے الزامات اس وقت سامنے آئے تھے جب گزشتہ ماہ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی کو برطرف کر دیا تھا۔ایف بی آئی کے ایک اور سابق سربراہ میولر کو ٹرمپ کی سیاسی مہم کے روس کے ساتھ ممکنہ رابطوں کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انصاف کی راہ میں حائل ہونے کے الزام پر اپنے خلاف تحقیقات شروع ہونے کی خبروں پر ناراضی ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس برہمی کا اظہار سوشل میڈیا ویب سائٹ ‘ٹوئٹر’ پر کیا،اپنے نئے ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پہلے انہوں نے روسیوں کے ساتھ تعلقات کی غلط خبر گھڑی، پھر جب اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا تو اب وہ اسی جھوٹی خبر کی بنیاد پر انصاف کی راہ میں حائل ہونے کا واویلا کر رہے ہیں۔ بہت خوب۔اپنے دوسرے ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس وقت امریکہ کی سیاسی تاریخ کی سب سے بڑی مخالفانہ مہم کا سامنا کر رہے ہیں جس کے سرخیل ان کے بقول بعض بہت ہی برے اور دوغلے لوگ ہیں۔
بریکنگ نیوز
- مصر کو ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ سے قبل سیٹل کی پرواز سے روک دیا گیا
- اسرائیل جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھے گا
- محمد یوسف کی کوششوں سے 12 قریبی رشتہ داروں نے اسلام قبول کر لیا
- براہموس سپرسونک میزائل ڈیل، بھارت اور یو اے ای کے درمیان مذاکرات جاری
- ایران کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ کے ساتھ تکنیکی مذاکرات مکمل
- ہالینڈ نے ورلڈ کپ سائیکل میں 20 گول کر لیے (16 کوالیفائرز، 4 فائنلز)
- اسٹوکس اور ایٹکنسن تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ اسکواڈ میں شامل ہو گئے
- پاکستانیوں نے 5 دن میں 300 ارب ایرانی ریال خرید لیے
- لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
- طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
- انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
- عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
- قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
- 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
- برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
- ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
- لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
- 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
- ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
- غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
