Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
    • عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی
    • پنجاب نے غیر محفوظ لاہور کے اسکولوں میں مرمت اور تعمیرِ نو کے کام کا حکم دے دیا
    • پنجاب کا 8 ارب روپے کی لاگت سے جنگلات کی بحالی کا منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان۔
    • "آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات آج مشہد میں ادا کی جائیں گی۔”
    • دنیا میں کوئی بھی طاقت یا شخص ریاستِ پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتا
    • پاکستان کے معروف مفتی نے کرپٹو کرنسی کی تجارت کو حرام قرار دے دیا
    • ایران کا اقوام متحدہ میں امریکی حملوں پر احتجاج
    • پاسدارانِ انقلاب کا عزم، عاق تکیہ پل پر امریکی حملے کا ’تباہ کن‘ جواب دیں گے
    • مراکش کو بڑا دھچکا، سیباری ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے باہر
    • پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ، کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے
    • امریکی فوج کا دعویٰ، ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنایا گیا
    • ایران کی وارننگ، امریکا کی مدد کرنے والے ممالک نتائج بھگتیں گے
    • پاکستانی برانڈ رستہ کا سیالکوٹ کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال سازوں کو خراجِ تحسین
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایس ایچ او کا غریدہ فاروقی سے رابطہ, متاثرہ بچی کو کیا انصاف ملے گا

    By Daily Khabrainاگست 25, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(نادر چوہدری سے)غریدہ فاروقی کے ظلم کا شکار خاندان بدستور خوف میں مبتلاء،متاثرہ بچ نے تھانے میں ہی اپنی والدہ کو کہہ دیا تھا کہ ایس ایچ او سندر سید سبطین شاہ کا غریدہ فاروقی کے گھر آنا جانا ہے ،وہ غریدہ فاروقی کو میڈم میڈم کرتے رہتے ہیں، میں خود انھیں چائے بنا کر دیتی تھی ، یہ ہمیں انصاف نہیں دلائیں گے، تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی تو ایس ایچ او سندر اور دیگر اہلکاروں نے ڈائری نمبر دینے سے انکار کردیاتھا،غریدہ فاروقی نے بہن کے آپریشن کا رونا روکر70ہزار کی بجائے 45ہزار روپے دیے جبکہ سٹامپ پیپر پر 57ہزار لکھ کر مجھ سے دستخط کرانے کی کوشش کی جس پر میں نے 57ہزار کاٹ کر 45ہزار لکھ کر دستخط کیئے ، ہم غریب لوگ ہیں اس بااثر خاتون کا مقابلہ نہیں کرسکتے لہذا کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے ۔بتایا گیا ہے کہ غریدہ فاروقی کے ظلم کا نشانہ بننے والا غریب خاندان میڈیا کو بھی حقائق بتانے سے خائف ہوگیا ۔ گزشتہ روز جب غریدہ فاروقی کے تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن گھریلو ملازمہ کی والدہ نسیم بی بی سے رابطہ کرکے اسکے گھر کا پتہ معلوم کیا گیا تو اس نے فون بند کردیا تاہم خبریں ٹیم نے اس کا گھر تلاش کرکے جب ان سے حقائق بارے جاننے کی کوشش کی تووہ غریدہ فاروقی اور پولیس کی جانبدارانہ کاروائی پرمتاثر خاندان پھٹ پڑا ۔ بچی کے والدظفر اقبال نے خبریںٹیم سے بات کر تے ہوئے کہا کہ ہم ان پڑھ لوگ ہیں کسی کے خلاف درخواست وغیرہ نہیں لکھ سکتے، میری بیوی نے تھانے میں جو درخواست دی تھی وہ بھی اسے کسی اور نے لکھ کر دی تھی جس کے متعلق اسے بعد میں معلوم ہوا کہ اس میں میری بچی پر ہونے والے تشدد کا ذکر بھی نہیں ہے ۔بچی کے والد کا مزید کہنا تھا کہ جب میری بیٹی اپنی والدہ کے ساتھ اندراج مقدمہ کی درخواست لیکر تھانہ سندرپہنچی تو میری بیٹی آمنہ نے ایس ایچ او سندر سید سبطین شاہ کو دیکھتے ہی اپنی ماں کو کہہ دیا کہ امی چلو گھر چلیں یہ تو وہی انکل ہیں جو غریدہ باجی کے گھر آتے جاتے رہتے ہیں اور میں ہی ان کو چائے وغیرہ بنا کر دیتی تھی ۔ ان کو اگر ہم غریدہ فاروقی کے خلاف کوئی درخواست دیں گے تو یہ ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کریں گے کیونکہ یہ جب غریدہ باجی کے پاس آتے ہیں تو ان کے سامنے جی جی کر رہے ہوتے ہیں ہمیں یہاں سے کوئی انصاف نہیں ملنا۔متاثرہ بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں نے پھر بھی حصول انصاف کی کوشش کی اور غریدہ فاروقی کے خلاف موقع پر موجود محرر جاوید کو درخواست دی تو اس نے درخواست رکھ لی جس پر میں نے جب ڈائری نمبر مانگا تو انھوں نے کہا کہ آپ جائیں آپ کی درخوست وصول ہو گئی ہے جس پر میں نے جب واویلہ مچایا تو میڈیا کو بھی واقعے کا علم ہو گیا اور میڈیا کی گاڑیاں اور عملہ تھانے کے باہر جمع ہو گئے جن کو دیکھ کر سید سبطین شاہ نے ہمیں ہماری گزشتہ تنخواہی غریدہ فاروقی سے دلوانے کا وعدہ کیا ۔اور غریدہ فاروقی کو تھانے بلوا کر پیسے دینے کا کہاجس پر غریدہ فاروقی نے یہ کہہ کر 10منٹ کا ٹائم مانگا کہ میں اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا کر لاتی ہوں تاہم جب وہ واپس آئیں تو انھوں نے مجھے 70ہزار روپے کی بجائے 45ہزار روپے دیتے ہوئے کہا کہ میری بہن کا آپریشن ہوا ہے میرے تمام پیسے اسکے آپریشن پر لگ گئے ہیں جبکہ ایس ایچ او سید سبطین شاہ بھی کہنے لگا کہ واقعی اسکے پاس 70ہزار روپے نہیں ہیں 45ہزار روپے ہیں تم وہی رکھ لو جس پر میں نے اسے باقی پیسے معاف کرتے ہوئے 45ہزار روپے رکھ لئے ۔جب تھانے میں مجھ سے سٹامپ پیپر پر دستخط لینے لگے تو میں نے دیکھا کہ سٹامپ پیپر میں 57ہزار روپے ادائیگی لکھی ہوئی تھی جس پر میں نے ان 57ہزار روپے کو کاٹ کر 45ہزار روپے کیے اور پھر دستخط کیئے ۔ غریدہ فاروقی کے تشدد ، حبس بے جا اور ملازمت کی آدھی اُجرت لینے والی بچی کے ورثاءکا آخر میں یہی کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں اور اس بااثر خاتون کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی نہ کرسکتے ہیں اور نہ ہی کرنا چاہتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا

      لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف

      عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.