رحیم یار خان (خصوصی رپورٹ)رحیم یارخان میں پسند کی شادی کرنے پرمبینہ جرگے نے10سال کی بچی کو80سال کے شخص کےساتھ ونی کرنےکافیصلہ کیا ہے۔بچی کے والد نے کہاہے کہ پنچائیت نے فیصلے پرعمل نہ کرنے پربچی کے اغواکی دھمکی دی ہے۔رحیم یارخان کے علاقے عباسیہ ٹاﺅن میں ونی کی گئی لڑکی کے نانا نے تین سال قبل عدالت میں پسند کی شادی کی تھی۔لڑکی کے والد اشرف کھوکھر نے بتایا کہ جرگہ میں میری دس سالہ بیٹی سونیہ کوونی کیا گیا ہے ¾جرگہ پنچائیت میں اس کاکا نانا بھی ملوث ہے ¾بااثر پنچائیت نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر بچی کو اغوا کی دھمکی دی ہے۔اشرف کھوکھر کے
مطابق انہوں نے تھانہ سی ڈویژن میں درخواست دائر کی مگرپولیس بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی ۔
کیا آپ عینک لگاتے ہیں






































