تازہ تر ین

میاں بیوی کے جھگڑے کا افسوسناک انجام،2 نومولود شاپر میں ہلاک،پولیس نے کیس کو کیسے دبایا؟،اہم خبر

شاہدرہ (تنویر جٹ سے)ہم کس کے ہاتھ پر اپنا خون تلاش کریں، نومولود جاں بحق معصوموں کا سوال ، ماں نے شاپر میں ڈال کر شوہر کی چوکھٹ پر پھینک دیا، باپ کے گھروالوں نے پروا نہ کی ، پولیس نے کیس داخل دفتر کردیا ، اہل علاقہ کاپولیس کے رویئے پر شدید احتجاج ، وزیر اعلیٰ سے نوٹس لیکر ریاست کی مدعیت میں ملزموں کی خلاف کارروائی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کی رہائشی عروسہ اور اس کے خاوند شہباز میں گھریلوناچاقی کی سزاءدومعصوم بچوں کو بھگتا پڑی جن کو ماں باپ کی انتہائی لاپروائی اور غفلت کی وجہ سے دنیا میں آتے ہی موت کا شکا ر ہونا پڑا ، بچوں کے چچا شوکت نے روز نامہ ”خبریں “سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عروسہ حاملہ ہونے کے بعد لڑ جھگڑ کر ماںباپ کے گھر چلی گئی تھی اور ہماری کوئی بات نہیں مانتی تھی ، بچوں کی پیدائش پر ان کو شاپر میں ڈال کر ہمارے دروازے پر پھینک گئی جس کی وجہ سے بچے دم گھٹنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے ۔اہل علاقہ کا کہنا تھاکہ اس درناک واقعہ پر پولیس کی جانب سے ملزموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ عروسہ اور شہباز کا خاندان بھی باہمی شیر و شکر ہو چکا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ ان معصوم بچوں کے قتل کا ذمہ دار کون ہے کیا ان کاخون ہمیشہ کیلئے رائیگا ں چلا جائے گا ، اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ معصوم نومولود بچوں کے قتل کا مقدمہ ریاستی مدعیت کا درج کروا کے واقعہ کے ذمہ داروں کو سخت سزاءدی جائے اور ملزموں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain