Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیلسن منڈیلا کے پوتے کا قبول اسلام ،تاجدارختم نبوت کا نفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

    By Daily Khabrainنومبر 30, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nelson wendela
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(وقائع نگار)تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ”تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس“ 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب 30 نومبر 2017 ءکو مینار پاکستان کے وسیع گراﺅنڈ میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خطاب کریں
    گے۔کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس میں لاکھوں عشاقان مصطفی ﷺ( مرد و خواتین) شرکت کر کے نبی کریم ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے اور دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ ولادت مصطفی ﷺ سے بڑھ کر اور کوئی خوشی نہیں ہے۔نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈیلا منڈیلا کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے کانفرنس کی اجازت لے لی ہے۔ انہیں یقین دلاتے ہیں مینار پاکستان کے قدرتی حسن ،حفاظت اور صفائی کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔ عقیدہ ختم نبوت سے لگاﺅ ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی تقاضا اور اسلام کی اساس ہے۔ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کیلئے 70 سے زائد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپورنے مینار پاکستان میں انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان، منہاج القرآن کے مرکزی صوبائی و ضلعی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بریگیڈیئر (ر) محمد اقبال، سیکرٹری میلاد کمیٹی جواد حامد، نوراللہ صدیقی ،سید امجد علی شاہ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ و دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں مرد و خواتین کیلئے الگ الگ وسیع پنڈال بنائے گئے ہیں۔ علمائ، مشائخ عظام ،نعت خوان اور معروف قراہ حضرات خصوصی طور پر شرکت کرینگے۔ کانفرنس میں مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی، انہوں نے مزید کہا کہ مینار پاکستان کے وسیع پنڈال میں ایل ای ڈی سکرینز بھی لگائی گئی ہیں تاکہ دور دور تک بیٹھے لاکھوں لوگ سٹیج کی کارروائی دیکھ سکیں۔ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی سکیورٹی کیلئے منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سینکڑوں نوجوان پنڈال میں اور پنڈال سے باہر مختلف مقامات پر موجود ہوںگے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ مینار پاکستان کے پنڈال کو سجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں گوشہ درود اور دنیا بھر میں قائم حلقہ ہائے درود میں پورے سال میں پڑھا جانے والا اربوں درود پاک حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی محبت آپ ﷺ کے میلاد کا شایان شان طریقے سے تذکرہ ایمان کا حصہ ہے اور تحریک منہاج القرآن عشق مصطفیٰ ﷺ کے فروغ کیلئے دنیا بھر میں مرکزی کردار ادا کررہی ہے۔ اس موقع پر جواد حامد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان کے قدرتی حسن، صفائی اور حفاظت کا ہر طرح سے خیال رکھا جائیگا۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اخلاقی اور سماجی رویوں کے اعتبار سے پختہ فکر و نظر کے حامل ہیں۔ تحریک منہاج القرآن نے سینکڑوں پروگرام منعقد کیے ہیں۔33 میں سے 31 بار میلاد الالنبی ﷺ کا پروگرام مینار پاکستان میں منعقد ہوا ہے۔ کبھی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا مقصد اور پیغام ہے کہ آقائے دو جہاں ﷺ کی حرمت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے حوالے سے ملت اسلامیہ یکسو اور یکجان ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      تازہ ترین

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.