تازہ تر ین

سیاسی بحران شدید،فوج نے پارلیمنٹ کا کنٹرول سنبھال لیا

مالے: مالدیپ کی حکومت کی جانب سے گرفتار اپوزیشن رہنماو¿ں کو آزاد کرنے کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کے بعد سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے۔صدر عبداللہ یامین کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پارلیمنٹ کو غیر معینہ مدت تک کے لئے بند کردیا گیا ہے جبکہ فوج نے پارلیمنٹ کا کنٹرول سنبھال لیا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو اپوزیشن رہنماو¿ں کی رہائی اور 12 ارکان پارلیمنٹ کی بحالی کا حکم دیا تھا تاہم حکومت نے اس پر عملدرآمد سے انکار کردیا ہے۔جب کہ اعلیٰ عدالت نے سیکیورٹی فورسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ صدر کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain