All posts by Daily Khabrain

عامر خان کے ہمشکل نے سب کو چکرا رکھ دیا

ممبئی (ویب ڈیسک )سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ہمشکل کی ایک تصویر گردش کررہی ہے جس نے سب کو چکرا کر رکھ دیاہے۔عامر خان کے ہمشکل کی تصویر دراصل ان کے چھوٹے بھائی فیصل خان کی ہے جو ان کے اگلے پراجیکٹ کی ہے، تصویر میں فیصل خان بالکل عامر خان کی کاربن کاپی لگ رہے ہیں اور یہی چیزمداحوں کو حیران کررہی ہے۔ اداکار فیصل خان اپنے بھائی عامر خان کے ساتھ 2000 میں فلم”میلہ“میں نظر ا?ئے تھے لیکن یہ فلم باکس ا?فس پر بری طرح ناکام ہوگئی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ فیصل خان کا کیریئر بھی ختم ہوگیاتھا۔ اب تقریباً 19 سال بعد اداکار فیصل خان ایک بار پھر شوبز میں انٹری دے رہے ہیں لیکن اداکار کے طور پر نہیں بلکہ بطور گلوکار۔ سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی تصویر اداکار فیصل خان کے نئے پراجیکٹ فلم ”فیکٹری“کی ہے جس میں فیصل خان اپنی ا?واز کا جادو جگائیں گے۔فیصل خان نے اپنی نئی فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا فلم”فیکٹری“ان کا ڈریم پراجیکٹ ہے، فلم کے ڈائریکٹر نے جب مجھے فلم میں گانا گانے کے لیے کہا تومیں حیران رہ گیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ گانے”عشق تیرا“کے لیے میری ا?واز بالکل موزوں ہے۔واضح رہے کہ اداکار فیصل خان کے تعلقات ان کے بھائی سپر اسٹار عامر خان سے زیادہ اچھے نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی سال تک شیزو فرینیا کے مرض کا شکار رہے ہیں۔ 2008 میں ایک بھارتی ویب سائیٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں فیصل خان کا کہنا تھا کہ میں بیمار نہیں ہوں بلکہ مجھے زبردستی بیمار بناکر گھر میں قید کردیاگیاہے۔

گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے عبدالحفیظ کاردار کو خراج تحسین

لاہور( ویب ڈیسک ) گوگل نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کپتان اور عظیم کرکٹر عبدالحفیظ کاردار کا ڈوڈل بنا کر انہیں خرج تحسین پیش کیا ہے۔عبدالحفیظ کاردار قیام پاکستان کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان تھے اور انہیں پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین کپتانوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔عبدالحفیظ کاردار 17 جنوری 1925 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور اسلامیہ کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد کرکٹ کے میدانوں میں قدم رکھا۔22 جون 1946 کو انہوں نے قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔وہ ان تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جنہوں نے ہندوستان اور پاکستان، دونوں کی نمائندگی کی، ان کے علاوہ عامر الٰہی اور گل محمد نے بھی یہ اعزاز حاصل کیا۔تقسیم ہند کے بعد انہیں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کی قیادت کا اعزاز حاصل ہوا اور انہی کی زیر قیادت پاکستان نے انگلینڈ کو اس کے میدانوں پر پہلی مرتبہ شکست دینے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔پاکستان کرکٹ کو ابتدا میں ہی عملی طور پر شناخت دینے والے عبدالحفیظ کاردار کی قیادت میں پاکستان نے ٹیسٹ کھیلنے والی تمام اقوام کے خلاف اپنی پہلی سیریز میں ایک میچ جیتا، جو ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر تھا۔یہ بھی پڑھیں: کپتان مصباح بمقابلہ کپتان عمران ہندوستان کے خلاف لکھنﺅ، انگلینڈ کے خلاف اوول، ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف اسپین میں اور پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے خلاف ہوم گراو¿نڈ میں عبدالحفیظ کاردار کی عمدہ قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان نے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کرکٹ کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

عبدالحفیظ کاردار نے 23 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کی جس میں سے 6 میچوں میں فتح اور 6 میں ناکامی ہوئی جبکہ بقیہ میچ ڈرا ہوئے۔

وہ 21 اپریل 1996 کو اسلام ا?باد میں 71 برس کی عمر میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

گاڑی پر الٹا قومی پرچم

لاہور (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی سرکاری گاڑی پر قومی پرچم الٹا لگا دیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر الٹا پرچم لٹکائے ہی گاڑی میں گھومتے رہے۔ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری اور ان کے سٹاف نے گاڑی پر لگے پرچم کو نظرانداز کئے رکھا۔ ڈپٹی سپیکر اسمبلی میں شرکت کےلئے اجلاس میں اسی الٹے پرچم والی گاڑی میںہی آئے۔ گاڑی سے اترے اور اسمبلی میں پہنچ گئے۔ ڈپٹی سپیکر کے جانے کے بعد سٹاف کو نشاندہی کی گئی جس پر گاڑی کا الٹا پرچم درست کرلیا گیا۔

گورنر سندھ ۔۔۔؟

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان کی سیاست میں فاطمہ بھٹو کی دبنگ انٹری کا امکان، گورنر سدھ لگایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیاہے کہ حکومت رہے نہ رہے جس جس کے ہاتھ خون یا کرپشن سے لدے ہوئے ہیں ان کے پلے اب کچھ نہیں چھوڑا جائیگا۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کا بھی صفایا ہونے جارہا ہے کیونکہ وہاں کسی کو کوئی رعایت نہیں ملنے والی اور سارے معاملے کو بڑے پیمانے پر ہینڈل کرنے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیاجارہاہے کہ فاطمہ بھٹو جن کا بھٹو خاندان سے سو فیصد تعلق ہے۔

سوشل میڈیا پر مقبول ٹرینڈ 10 ائیر چیلنج کا اصل مقصد کیا ہے؟

لاہور (ویب ڈیسک ) اگر آپ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں تو آپ نے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ایک نئے ٹرینڈ کو ضرور محسوس کیا ہوگا جس میں لوگ اپنی حالیہ اور 10 سال پہلے کی 2 تصاویر شیئر کررہے ہیں۔درحقیقت دنیا بھر میں لاکھوں افراد بشمول معروف فنکار و شخصیات اس 10 ائیر چیلنج کا حصہ بن چکی ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی بحث چل رہی ہے کہ کہیں یہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس کی جانب سے لوگوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا نیا طریقہ تو نہیں۔ٹیکنالوجی ماہرین نے اس حوالے سے کافی خدشات ظاہر کیے ہیں۔نیوزی لینڈ ہیرالڈ سے بات کرتے ہوئے ایک ٹیکنالوجی ماہر پال بریسلین نے کہا کہ یہ ‘تفریحی گیم’ صارفین کو شناخت چرانے کے خواہشمند افراد کا آسان شکار بناسکتی ہے۔انہوں نے کہا ‘ 10 میں سے 9 بار ایسے ٹرینڈز فراڈ ہوتے ہیں، اس کو آگے بڑھانے اور اس طرح کی گیمز یا معموں کا مقصد کمپنی کو آپ کی معلومات اور ڈیٹا تک رسائی دینا ہوتا ہے تاکہ وہ آپ کو زیادہ بہتر طور پر سمجھ سکے اور کیسے اشتہارات دکھانے چاہئے، وہ سمجھ سکے’۔

سمارٹ فون کی مدد سے تسمے باندھیے

لاہور (ویب ڈیسک ) کھیلوں کا ساز و سامان بنانے والی امریکی کمپنی نائیکی نے خود کار تسمے متعارف کروائے ہیں۔ یہ تسمے خود سے جوتوں پر فِٹ ہو جائیں گے اور انھیں سمارٹ فون سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔خود کار طریقے سے تسمے سخت کرنے کی ٹیکنالوجی سے لیس جوتے مشہور فلم ‘بیک ٹو دا فیوچر ٹو’ میں دکھائے گئے تھے تاہم نائیکی نے سنہ 2016 میں انھیں حقیقت کا روپ دیا۔نائیکی کے اس تازہ ترین ورڑن کو نائیکی ایڈاپٹ کا نام دیا گیا ہے جس پر 350 ڈالر کی لاگت آئے گی اور ان تسموں کو باندھنے کرنے کے لیے کسی بٹن کی ضرورت نہیں ہو گی۔خود بخود بند ہونے والے تسموں کو لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ٹویچ کے ذریعے متعارف کروایا گیا۔نائیکی کے کریٹیو ڈائریکٹر برائے انوویشن ایرک ایوار کا کہنا ہے ’ہم نے جان بوجھ کر باسکٹ بال کو نائیکی ایڈاپٹ کے لیے پہلے کھیل کے لیے منتخب کیا کیونکہ اس کھیل میں ایتھلیٹس کے جوتوں پر بہت دباو¿ پڑتا ہے‘۔
نائیکتصویر کے کاپی رائٹNIKE
صارف ان تسموں کو حسب ضرورت فِٹ اور ایک سمارٹ فون ایپ کے ذریعے کنٹرول کر سکتے ہیں جو اسے اس کی ترجیحات کے مطابق محفوظ کرے گا۔ صارف کھیل کے مختلف لمحات میں مختلف سیٹنگز کر سکے گا جس میں یہ ٹائم آو¿ٹ کے دوران کھل جائیں گے اور کھیل شروع ہونے سے پہلے پھر سے بندھ سکیں گے۔
جب کھلاڑی جوتے پہنیں گے تو یہ تسمے ایک موٹر اور گیئر کی مدد سے صورتحال کو سمجھ کر اس کے مطابق خود بخود ایڈجسٹ کریں گے۔
یہ ایپ ڈیٹا کو بھی محفوظ کرے گی جسے ایتھلیٹس نائیکی کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
یہ خود کار تسموں والے جوتے فروری سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
نائیکتصویر کے کاپی رائٹNIKE
ویری ایبل ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مدیر مائیکل شا کا کہنا ہے ’لوگوں کو خودکار تسموں والے جوتے اس لیے بھی زیادہ پسند ہیں کیونکہ انھوں نے اسے فلم بیک تو فیوچر میں دیکھا تھا تاہم اب یہ فلمی دنیا سے اصل دنیا میں داخل ہو رہے ہیں۔‘
ان کے مطابق نائیکی کا کہنا ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو دوسرے جوتوں میں لے کر جا رہا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ شعبدہ کاری ہو سکتی ہے بجائے اس کے یہ اصل میں فائدہ مند ہو۔
کنسلٹینٹ کمپنی سی سی ایس انسائٹ کے موبائل تجزیہ کار بین ووڈ کا کہنا ہے ’ایک طویل عرصے سے ہم نے سمارٹ جوتے میں ترقی کی پیش گوئی کی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کے لیے ایک منطقی جگہ ہے لیکن جوتے بنانے والوں کی اصل منشا یہ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی کارکردگی اور پہننے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی صلاحیت پیش کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات

بیرون ملک پاکستانیوں کے 50 ہزار اکاﺅنٹس ، ایف بی آر ان ایکشن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانیوں کے بیرون ملک پچاس ہزار اکاﺅنٹس کا پتہ چلا لیا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق کراچی لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔ ممبر ایف بی آر نے بتایا کہ دوبئی میں 537 افراد کی 1385 جائیدادوں کی تحقیقات کی ہیں۔ دوبئی میں 38 ارب کی 867 جائیدادوں کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ اکاﺅنٹس سپین اٹلی فرانس جرمنی اور دیگر ملکوں میں بھی ہیں۔ بیرون ملک اثاثوں کے کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں رکھنے والے 25 سیاستدانوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے بیرون ملک پاکستانی شہریوں کے اثاثوں کے کیس میں سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی۔رپورٹ میں ایف آئی اے نے بتایا کہ سیاسی شخصیات کی جائیداد قانونی یا غیرقانونی ہونے کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی معلومات خفیہ ہونے کے باعث ایف آئی اے کو مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ قانون کے مطابق وفاقی بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) ایمنسٹی اسکیم کی معلومات خفیہ رکھنے کا پابند ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی احتساب ادارے (نیب) کے 21 ملزمان بھی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2 مفرور ملزمان بھی یو اے ای میں جائیدادوں کے مالک ہیں۔رپورٹ کے مطابق 895 میں سے 642 افراد نے بیان حلفی ایف آئی اے کو جمع کرا دیے جس میں سے 72 پاکستانیوں نے یو اے ای میں جائیداد ہونے سے انکار کیا۔ایف آئی اے کے مطابق 364 افراد نے ایمنسٹی اسکیم میں اور 200 نے اسکیم سے پہلے جائیداد ظاہر کیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے برطانیہ اور دبئی میں جائیداد بنانے والے 15 سو پاکستانیوں کو شوکاز نوٹس ارسال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پہلے مرحلے میں ان ایک ہزار افراد کو نوٹسز ارسال کیے جائیں گے جنہوں نے برطانیہ میں جائیداد بنائی اور باقاعدہ ماہانہ کرایہ وصول کیا۔دوسرے مرحلے میں دبئی میں جائیداد بنانے والے 500 افراد کو نوٹس ارسال کیے جائیں گے۔اس ضمن میں آرگنائزیشن آف اکنامکس کارپوریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (او ای سی ڈی) اور برطانیہ کے ٹیکس اتھارٹی، ایف بی آر کو معلومات فراہم کرنے میں معاونت کرے گی تاہم دبئی کے تناظر میں ٹیکس حکام ساری تفصیلات فراہم کریں گے۔ایف بی آر حکام کو یقین ہے کہ نوٹس کے ذریعے ٹیکس وصول کنندہ گان اس امر کا ادراک کرسکیں گے کہ صارفین نے اپنی ساری جائیداد کا تذکرہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں کیا یا پھر نہیں۔ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ’ہمیں ٹھیک طرح سے معلوم نہیں ہے کہ برطانیہ اور دبئی میں کتنی سرمایہ کاری کی گئی۔ دوسری جانب ڈائریکٹر انٹیلی جنس اور تحقیقات نے پراپرٹی، گفٹ اسکیم، گاڑیاں وغیرہ سے متعلق تمام ڈیٹا جمع کرلیا ہے اور مذکورہ تفصیلات ریجنل ٹیکس افسران کے ساتھ شیئر کی جا چکی ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق 82 ہزار 8 سو 48 افراد نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاکر اپنے اثاثے ظاہر کیے اور تقریباً 25 کھرب روپے مالیت کے اثاثوں کو وائٹ منی میں تبدیل کیا۔ ان میں 5 ہزار 3 سو 63 افراد نے بیرون ملک اثاثے جبکہ 77 ہزار 4 سو 85 افراد نے اندورن ملک اثاثے ظاہر کیے۔ایمنسٹی اسکیم کے تحت 2 ماہ میں ایف بی آر نے ایک سو 21 ارب روپے ٹیکس وصول کیا جس میں سے 44 ارب روپے بیرون ملک اثاثوں جبکہ 77 ارب روپے اندرون ملک اثاثوں کی مد میں وصول کیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم بال بال بچ گئیں

لندن )مانیٹرنگ ڈیسک( بریگزٹ معاہدے پر ہونے والی ووٹنگ میں ناکامی کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی حکومت بال بال بچ گئی۔برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے خلاف دارالعوام میں تحریک عدم اعتماد 19 ووٹوں سے ناکام ہوگئی۔ تھریسامے کی حمایت میں 325 جبکہ مخالفت میں 306 ووٹ آئے جس کے باعث ان کی وزارت عظمی کی کرسی بچ گئی۔ تھریسامے نے اظہار اعتماد پر ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔خیال رہے کہ برطانوی دارالعوام میں بریگزٹ معاہدے پر گزشتہ روز ووٹنگ ہوئی تھی جس کے دوران 202 اراکین نے حق میں جب کہ 432 نے مخالفت میں ووٹ دیا، یہاں تک کہ حکمران کنزرویٹو پارٹی کے تقریبا 118 ارکان نے حزب مخالف کے ساتھ مل کر اس معاہدے کے خلاف ووٹ دیا تھا۔پارلیمان سے بریگزٹ معاہدہ منظور کرانے میں ناکامی کے بعد اپوزیشن لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نے وزیراعظم تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔یاد رہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی حتمی تاریخ 29 مارچ مقرر ہے اور اس معاہدے میں برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کی شرائط متعین کی گئی تھیں۔برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے یا اس سے نکل جانے کے حوالے سے 23 جون 2017 کو ریفرنڈم ہوا تھا جس میں بریگزٹ کے حق میں 52 جبکہ مخالفت میں 48 فیصد ووٹ پڑے جس کے بعد اس وقت کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو عہدے سے استعفی دینا پڑا، کیوں کہ وہ بریگزٹ کے مخالف تھے۔

شام میں داعش کا خودکش حملہ، 4 امریکی فوجیوں سمیت متعدد ہلاک

شام( ویب ڈیسک ) شام میں دہشت گرد تنظیم ‘داعش’ کے خودکش حملے میں کم از کم 4 امریکی فوجیوں سمیت ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

داعش نے شام کے شمالی علاقے میں دہشت گرد حملے میں 4 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا، جبکہ حملے میں ایک درجن سے زائد شہری بھی ہلاک ہوئے۔

یہ دھماکا اسٹریٹیجک لحاظ سے انتہائی اہم شہر منبج کے وسط میں واقع مصروف ریسٹورنٹ کے قریب ہوا، جہاں امریکی فوجی معمول کے گشت پر تھے۔

حملے میں 3 امریکی فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

دھماکے کے ایک گھنٹے بعد ہی داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکا خودکش جیکٹ کی مدد سے کیا گیا۔

یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب چند ہفتے قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام میں ‘داعش’ کو شکست اور امریکی فوج کے انخلا کا اعلان کر چکے ہیں۔

وائٹ ہاو¿س کی ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حملے کے حوالے سے تمام تر بریفنگ دے دی گئی ہے۔

شام میں امریکا کی زیر قیادت فوجی اتحاد کے ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم شام میں دھماکے کے حوالے سے ا?گاہ ہیں، اتحادی افواج ا?ج شام میں معمول کے گشت پر تھیں کہ اسی دوران دھماکا ہو گیا، ہم معلومات اکٹھی کر رہے ہیں اور اس حوالے سے مزید تفصیلات سے بعد میں ا?گاہ کریں گے۔

اس حملے کے بعد شام سے امریکی فوج کے انخلا کے امریکی صدر کے بیان پر مزید سوالیہ نشان لگ گیا ہے، جہاں اتحادی ممالک سمیت امریکی انتظامیہ کے اہم عہدیداران نے بھی اس فیصلے پر حیرانی کا اظہار کیا تھا۔

ٹرمپ کی جانب سے شام سے امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ٹرمپ کے فیصلے کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے شام سے انخلا کی صورت میں داعش خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا جو ابھی تک اختتام کو نہیں پہنچی جبکہ اس کے نتیجے میں ترکی کی جانب سے امریکا کے کرد اتحادیوں پر بھی حملے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

منبج ترکی اور کرد فائٹرز کے درمیان طاقت کے حصول کا مرکز ہے جہاں امریکا کی اتحادی کرد ملیشیا کا قبضہ ہے، جو شام کے خلاف جنگ کا بھی حصہ ہے۔

البتہ ترکی، کرد ملیشیا کو دہشت گرد گروپ قرار دیتے ہوئے ان سے شہر چھوڑنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

پی پی مرکز میں حکومت بنانے کیلئے سرگرم ، ن لیگ نے کیا مانگ لیا ، دیکھئے خبر

اسلام آباد (ملک منظور احمد) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے قائدین کے درمیان ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں ملک کی قومی سیاست میں ایک ہلچل مچ گئی ہے ،پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کو سیاسی عدم استحکام اور محاذآرائی سے بچانے کے لئے قومی حکومت کی تشکیل کی تجویز دیدی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اس تجویز پر غور وخوض کے لئے دیگر سیاسی جماعتوںکے ساتھ رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذمہ دار سیاسی ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کی طرف سے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجودہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے مجوزہ کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد پر اب سنجیدگی سے نہ صرف غور وخوض شروع کردیا ہے بلکہ پہلی مرتبہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اس مجوزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے ،اپوزیشن نے ایوان کے اندر عددی اکثریت حاصل کرنے کے لیے آزاد ارکان پارلیمنٹ اور تمام چھوٹی جماعتوں سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،مسلم لیگ ن کے ذمہ دار رہنماﺅں نے کہا ہے کہ ابھی ہمیں ان ہاﺅس تبدیلی اور موجودہ حکومت کو گرانے کی جلدی نہیں تاہم بہت جلد قومی حکومت کی تشکیل اور ان ہاﺅس تبدیلی کے حوالے سے اپوزیشن اتحاد آنے والے دنوں واضح لائح عمل کا اعلان کرے گا ،اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین نے ماضی کے سیاسی اختلافات اور جارحانہ بیانات کو پس پشت ڈالتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اہم قومی ایشوز پر اپوزیشن نہ صرف متفقہ لائحہ عمل اختیا رکرے گی بلکہ حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے اتفاق رائے سے فیصلے کیے جائیں گے ،اپوزیشن کے اجلاس میں حکومت کے اتحادی مینگل گروپ کی شرکت نے تحریک انصاف کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ،اپوزیشن کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی ایک اور اتحادی جماعت ایم کیوایم سے بھی رابطے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،فاٹا سے تعلق رکھنے والے بعض ارکان پارلیمنٹ بھی اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں ہیں ،باور کیا جاتا ہے کہ وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی طرف سے پیش کیے جانے والے منی بجٹ کے موقع پر اپوزیشن اتحاد مزید فعال اور متحرک ہوجائے گا ،سردار اختر مینگل نے آصف علی زرداری کی دعوت پر اپوزیشن میں متحرک کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،قومی سیاسی منظر نامے میں اپوزیشن آنے والے دنوں میں مزید ہنگامہ خیزی پید اکرنے کی کوشش کرے گی ۔