Author: Daily Khabrain

بریڈا(ویب ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ورلڈ نمبر دو ارجنٹینا کو چار کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔نیدرلینڈز کے شہر بریڈا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول عرفان جونیئر نے 10ویں منٹ میں اسکور کیا۔ارجنٹینا نے پاکستان کی سبقت 29ویں منٹ میں ختم کردی جب پریٹیس ماٹیز نے گول اسکور کیا۔چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں گرین شرٹس کو مسلسل تیسری شکست ،اس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گرین شرٹس نے تین گول اسکور کرکے مخالف ٹیم کو آو¿ٹ کلاس کردیا۔47ویں منٹ میں علی…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں ایک بلین سے زائد کرکٹ شائقین موجود ہیں ان میں زیادہ تعداد میں مرد شامل جن کی اوسط عمر34 برس ہے ۔ یہ بات نیلسن اسپورٹس کی جانب سے کیے گئے سروے میں سامنے آئی جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرایا تھا۔ 90فیصد شائقین کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے، اس میں 39 فیصد خواتین بھی ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ سروے میں یہ بھی انکشاف ہواکہ ٹیسٹ فارمیٹ بدستور سب سے مقبول اور اس میں 70 فیصد شائقین دلچسپی لیتے ہیں۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ اس کی جانب سے کرایا جانے والا…

Read More

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سدابہار اور وراسٹائل اداکار انیل کپور بیٹی سونم کپور کے ساتھ پہلی بار اسکرین پر نظر آئیں گے۔1994 میں ریلیز ہوئی فلم”1942 اے لواسٹوری“کا شماربھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کی ان یادگاراورکلاسیکل فلموں میں ہوتا ہےجو کبھی پرانی نہیں ہوں گی، فلم کاگانا”ایک لڑکی کودیکھا توایسا لگا“آج بھی سننے والوں کو مسحور کردیتا ہے۔ گانے میں انیل کپور اور منیشا کوئرالہ کی سادگی سے بھرپور محبت کی کہانی اتنی خوبصورتی دکھائی گئی ہےکہ دیکھنے والے پر سحر طاری ہوجاتاہے۔ انیل کپور 24 سال بعد ایک بار پھر اسی خوبصورت موسیقی کے ساتھ پردہ اسکرین پر…

Read More

ممبئی(ویب ڈیسک) برطانوی فلم سنسر بورڈ نے سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ”سنجو“ کو 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے غیر موزوں قرار دے دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی سنسر بورڈ نے اداکار سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ”سنجو“کو 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے غیر موزوں قراردے دیا، جس کے تحت برطانیہ میں اب 15 سال سے کم عمر کے بچے یہ فلم نہیں دیکھ سکیں گے۔ برطانوی سنسر بورڈ نے یہ فیصلہ فلم میں شامل متنازع واقعات کے باعث کیا ہے جس میں سنجے دت کو ایک…

Read More

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت کے شہر ممبئی میں ایک چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی کمپنی کا 12 نشستوں والا چارٹرڈ طیارہ ممبئی کے علاقے گھٹکوپار میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ پائلٹ سے بے قابو ہونے کے بعد زیر تعمیر عمارت سے جا ٹکرایا جس کے بعد ایندھن کا اخراج ہونے سے اس میں آگ لگ گئی۔بھارتی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں طیارے میں سوار دو پائلٹ اور دو انجینئر جبکہ زمین پر موجود ایک شخص ہلاک ہوا۔…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ حسن نواز اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے لانے کی منظوری دے دی ہے۔لاہور میں نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ حسن اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے لانے کی منظوری دے دی ہے جب کہ ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں اور نہ ہی کسی پارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، کرپشن کے خاتمہ کے لیے الیکشن کے بعد تک کام جاری رہے گا۔چیئرمین نیب نے کہا کہ قانون پرعمل درآمد ضروری ہے جو…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلر پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی جڑیں گہری کرنا ہماری پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بطور پارٹی سربراہ اپنا پہلا منشور پیش کیا جو مجموعی طور پر پارٹی کا گیارہواں منشور ہے۔پیپلز پارٹی کا پہلا منشور 1967 میں ذوالفقار علی بھٹو نے پیش کیا تھا۔پیپلز پارٹی کے موجودہ منشور کا نام ’ بی بی کا وعدہ نبھانا ہے، پاکستان کو بچانا ہے‘ رکھا گیا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا ہر شعبہ استحصال کا شکار ہے لیکن ہم دنیا میں پاکستان…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے قومی احتساب بیورو (نیب) پر انتقامی کارروائیاں کرنے اور انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف نیب کی انتقامی کارروائیاں انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، امیدواروں کی گرفتاریوں نے شفاف انتخابات کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا دیا، نیب کو یہ تاثر ختم کرنا چاہیے کہ مسلم لیگ ن اس کے نشانے پر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ نیب کی کارروائیوں نے شفاف انتخابات کے انعقاد پر شکوک…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عام انتخابات 2018کی آمد آمد ہے اور اس سلسلے میں پورے ملک میں بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔انتخابات میں جہاں ایک طرف مرد حضرات میدان میں اتر رہے ہیں تو پاکستانی خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور ان کی جانب سے بھی بھر پور طریقے سے انتخابات میں حصہ لیا جا رہا ہے۔پاکستانی خواتین ہر شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیںاور سیاست میں بھی خواتین کا اثر و رسوخ ہے یہ ہی وجہ ہے کہ مسلم دنیا میں سب سے پہلی خاتون وزیراعظم(بے نظیر بھٹو) کا تعلق بھی پاکستان سے ہی تھا۔ آئندہ عام…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان کی شمولیت غیرمتوقع نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فروری میں ہی بتا دیا تھا کہ پاکستان کو جون میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں ڈال دیا جائے گا، اب پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بات چیت ہو رہی ہے، گرے لسٹ میں رہتے ہوئے ہمیں اس ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا، اگر ہماری کارکردگی…

Read More