Author: Daily Khabrain

اسلا م آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ تفصیلی فیصلہ پڑھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے جب کہ اب میری جگہ میرے والد حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلہ پڑھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے اور قانونی طور پر پیش رفت کریں گے جب کہ اب میری جگہ میرے والد حلقے سے الیکشن لڑیں گے، میرے والد نے میرے حلقے سے کاغذات جمع کرائے ہوئے ہیں، ہم نے ممکنہ طور پر متبادل فیصلہ کیا…

Read More

کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کچرا چننے والے بےسہارا اور غریب بچوں کی آواز بن گئے۔شاہد آفریدی بہترین کرکٹر تو ہیں ہی اس کے ساتھ ان کے دل میں غریب اور بے سہارا بچوں کے لیے بے انتہا محبت بھی ہے، جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں گلی محلوں میں گھوم پھر کر کچرا چننے والے بچے نظر آرہے ہیں جن کی شاہد آفریدی نے نہ صرف مدد کی بلکہ بچوں کی مدد کے حوالے سے بہت…

Read More

حیدر آباد دکن (ویب ڈیسک) بھارت کی ٹینس سٹار اور پاکستان کی نیشنل بھابھی ثانیہ مرزا شادی کے 8 سال بعد ماں بننے جارہی ہیں جس کے باعث انہوں نے کھیلوں سے کنارہ کشی تو اختیار کی ہی تھی اب سماجی تقریبات سے بھی دور ہی رہتی ہیں لیکن پھر بھی وہ گھر سے باہر نکلتی ہیں تو پاپا رازی فوٹو گرافرز ان کی تصاویر اتار کر سوشل میڈیا پر ڈال دیتے ہیں جنہیں خوب پسند بھی کیا جارہا ہے۔ ثانیہ مرزا 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، دونوں میاں بیوی شادی…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کو لیہ میں بڑا دھچکا لگا ہے، سیہڑ گروپ نے چار ٹکٹ ملنے کے باوجود اچانک پارٹی چھوڑ دی۔سیہڑ گروپ کو قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے تین ٹکٹ دیے گئے تھے پھر بھی انہوں نے پارٹی چھوڑ دی۔سیہڑ گروپ کی پارٹی سے علیحدگی کے بعد تحریک انصاف نے یہ ٹکٹ مجید نیازی گروپ کو الاٹ کردیئے۔ ذرائع کے مطابق سیہڑ گروپ کو پارٹی میں جہانگیر ترین لائے تھے جبکہ مجید نیازی گروپ کو شاہ محمود قریشی کی حمایت حاصل ہے۔ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی ضلع لیہ کے صدر بشارت رندھاوا نے…

Read More

پاکپتن (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ پاکپتن میں دربار بابا فرید مسعود گنج شکرپر حاضری دی اور نوافل ادا کیے، حاضری دیتے وقت عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی جس میں عمران خان کو مزار کے سامنے دروازے پر فرش کو چومتے ہوئےبھی دیکھا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ رات گئے پاکپتن پہنچے، انہوں نے دربار بابا فرید الدین گنج شکر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے نوافل ادا کیے، ملکی سلامتی اور الیکشن میں کامیابی کے…

Read More

کولمبیا (ویب ڈیسک )کینیڈا کے شہری ونسٹن بلیک مور کی ایک یا دو نہیں بلکہ 24 بیویاں اور 149 بچے ہیں، یہی وجہ ہے کہ زیادہ بیویاں رکھنے پر عدالت نے انہیں گھر میں ہی 6 ماہ تک نظربندی کی سزا سنا دی۔ سپریم کورٹ آف برٹش کولمبیا نے ایک سے زائد بیویاں رکھنے کے جرم میں دو افراد کو گھر میں نظربند رہنے کی سزا سنائی ہے، جن میں کینیڈا کے ونسٹن بلیک مور اور جیمز اولڈر شامل ہیں۔ونسٹن بلیک مور کو 24 بیویاں رکھنے کی وجہ سے 6 ماہ تک جبکہ جیمز اولڈر کو 5 بیویاں رکھنے کے…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 132 میں حمزہ شہباز اپنے والد شہبازشریف کے حق میں دستبرار ہو گئے اور اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 132 سے سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہوئے تھے۔حمزہ شہباز کا نمائندہ ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوا اوران کے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ حمزہ شہباز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 124 سے بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور ان کے اس حلقے سے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں۔

Read More

پشاور(ویب ڈیسک ) پشاوربورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ نتائج کااعلان کردیا گیا جس کے مطابق ایک لاکھ 54ہزار 511 طلبانے امتحانات میں حصہ لیا۔نویں جماعت میں مجموعی کامیابی کاتناسب 53 فیصداوردسویں جماعت میں کامیابی کاتناسب 65 فیصدرہا۔میٹرک کے سالانہ نتائج کے مطابق پشاور میں 9 ویں کلاس سائنس میں کامیابی کا تناسب 63 فیصدجبکہ آرٹس میں کامیابی کاتناسب 28 فیصدرہا۔سائنس گروپ میں سارہ یوسف نے1062نمبرلےکرپہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بختاوراورطوبیٰ گل نے1060نمبرلےکردوسری پوزیشن حاصل کی اور انیبہ مسکان اورسنیعہ شاہ1058نمبرلیکرتیسری پوزیشن پررہیں۔آرٹس گروپ میں لنتا خان نے 958 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ حسین اللہ…

Read More

(نمائندہ خصوصی) صدر پیپلز پار ٹی ویمن و نگ پنجا ب این اے 132سے امیدوار قومی اسمبلی ثمینہ خا لد کھر گی نے کہا ہے کہ شہباز شرےف کا کراچی مےں ناکام ترےن دورہ رہا ، کراچی کی عوام نے شہباز شرےف کو مسترد کر دےا ہے اور انہےں الےکشن مےں عبرت ناک شکست سے کوئی نہےں چا سکتا، ملک کو پیرس نہیں کرپشن سے پاک کرنا ضروری ہے، شہباز شریف اہل کراچی کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر گمراہ کر رہے ہیں ۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے الیکشن مہم کے سلسلہ میںلیدڑ‘اپل‘ہڈیارہ اور خا نکے میں…

Read More

لندن (ویب ڈیسک )پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو یکم جولائی سے زمبابوے میں ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے جس میں زمبابوے کے علاوہ آسٹریلیا بھی شامل ہے۔تین ملکی کرکٹ سیریز میں درحقیقت پاکستان کا اصل مقابلہ آسٹریلیا سے ہے۔ یہ دونوں اس وقت آئی سی سی کی عالمی رینکنگ کی دو سرفہرست ٹیمیں ہیں۔پاکستان 131 پوائنٹس کے ساتھ عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے لیکن آسٹریلیا اس سے زیادہ فاصلے پر نہیں ہے اور صرف پانچ پوائنٹس اسے پاکستان سے دور رکھے ہوئے ہیں۔اگر آسٹریلیا نے اس سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے خلاف دونوں…

Read More