لاہور(وقائع نگار)جمعیت علما پاکستان نے پنجاب سے متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کے لئے 13 اور صوبائی اسمبلی پنجاب کے لئے 19 امیدواروں کھڑے کردیے ہیں۔ جے یو پی کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے جمعیت علما پاکستان سے تعلق رکھنے والے امیدواروں میں اپنی رہائش گاہ پر ایم ایم اے کے ٹکٹ تقسیم کئے ۔ ا س موقع پر ایم ایم اے اور جے یوپی نجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید ، مولانا سردار محمد خان لغاری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ جے یو…
Author: Daily Khabrain
فیصل آباد (سپیشل رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ میں درندہ صفت حقیقی باپ ہی اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر سات ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، لڑکی کے حاملہ ہونے پر پنچایت بھی معاملہ دبانے کی کوشش کرتی رہی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، تھانہ چک جھمرہ پولیس رپورٹ کے مطابق 199 ر ب اضافی آبادی کی رہائشی طاہرہ بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میں لوگوں کے گھروں میں کام کاج کر کے گزر بسر کر رہی ہوں جبکہ…
ممبئی (خصوصی رپورٹ)بالی وڈاداکارورون دھون کی فلم نواب زادے کے گانے ہائی ریٹڈ گبرو کا موشن پوسٹر جاری کر دیاگیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شردھا کپور اور ورون دھون ریمو ڈی سوزا کی دانس فلم اے بی سی ڈی ٹو کے بعد ایک بار پھر جیاش پرادھن کی فلم نواب زادے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے ،ھال ہی میں ورون دھون نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انستاگرام پر فلم کے گانےہائی ریٹڈ گبرو کا موشن پوسٹر شئیر کیا ہے جس میں شردھا کپور اور ورون دھون ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ گانا آج جمعرات…
لاہور(ویب ڈیسک ) اورئنٹل فلم کی نئی پروڈکشن ”جیک پاٹ“ کا لانچنگ شو گزشتہ رات گریٹر اقبال پارک میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہوا جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ نومی قمر،کنول الیاس، سید نور،ذوالفقار علی مانا،جونی ملک اور چوہدری اعجازکامران سمیت بہت سے افراد نے شرکت کی۔ فلم کے پروڈیوسرخرم ریاض نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جو فوکھٹ آئی لینڈ جزیرے میں شوٹ کی گئی ہے۔جاوید شیخ، نور حسن ، ٹیپو، ثنا ، صنم چوہدری سمیت ہر کردار فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔اداکار نور حسن اور صنم…
لاہور (ویب ڈیسک ) حمائمہ ملک نے سابق شوہرشمعون عباسی سے جڑی طلاق سمیت تلخ یادوں کو سوشل میڈیا پرشیئرکردیا۔حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ شمعون عباسی سے شادی ہوئی لیکن وہ زیادہ دیر نہ چل سکی اور اس کا انجام طلاق کی صورت میں ہوا۔ حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا کہ انھیں آٹھ برس قبل اس وقت طلاق ہوئی جب انھوں نے شعیب منصور کی فلم ’بول‘ کی شوٹنگ کے پہلے دن کیمرے کا سامنا کیا تھا لیکن طلاق نے مجھے بہت زیادہ مضبوط بنا دیا او اللہ کا شکر ہے کہ فلم نے بھی شاندار…
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا، جس کے بعد وہ الیکشن 2018 لڑنے کے اہل نہیں رہے۔جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے گزشتہ ماہ 3 مئی کو دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا۔سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو آئین کے آرٹیکل 204کے تحت عدالت برخاست ہونے تک توہین عدالت کی سزا سنائی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی…
لندن(آئی این پی)اینجلیق کربر، آگنیسکا راڈونسکا، جوہانا کونتا اور پیٹرا کویٹووا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ لندن میں جاری ومبلڈن اوپن وارم اپ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز دوسرے راﺅنڈ میچز میں جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر نے سیبلکووا کو 6-3اور 6-3سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے بوندا رینکو شکست دی، برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا بھی دوسری آزمائش میں سرخرو رہیں، انہوں نے کرونک کو شکست فاش سے دوچار کیا، پولینڈ…
لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف سے سینیٹر پرویز رشید نے ملاقات کی ۔ بدھ کو لندن میں پرویز رشید نے سابق وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں انہوںنے ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بارے میں دریافت کیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دور ان نیب کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے خلاف کارروائیوں اور راولپنڈ ی کے حلقہ سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف امیدوار قمر الاسلام کی گرفتاری سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ایمسٹرڈیم(آئی این پی)چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں آج جمعرات کو پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان اہم میچ کھیلاجائیگا ۔ میگا ایونٹ کا آج جمعرات کو پہلا میچ پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائیگا یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم اس سے قبل تین میچ کھیل چکی ہے ، تینوں میں ہی اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو 4-0 سے شکست دی، دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم انتہائی سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو 2-1 سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں میزبان ہالینڈ نے پاکستان کو بآسانی 4-0 گول سے…
برج ٹاﺅن(آئی این پی) سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی،ہولڈر میچ اور شین ڈورچ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ آئی لینڈرز نے 144رنز کا ہدف میچ کے چوتھے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، 81 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد کوسل پریرا اور دلرووان پریرا حریف باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں کھلاڑیوں نے ساتویں وکٹ میں 63 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر کالی آندھی کا نہ صرف میچ…