Author: Daily Khabrain
کازان(ویب ڈیسک) اہم ترین مقابلے سے قبل دفاعی چیمپئن جرمنی کی دھڑکنیں بے ترتیب ہونے لگیں پہلے راو¿نڈ سے آو¿ٹ ہونے کی خفت سے بچنے کیلیے بدھ کو لازمی طور پر جنوبی کوریائی ٹیم کو ٹھکانے لگانا ہوگا گروپ ایف چاروں ہی ٹیموں کیلیے اوپن ہے میکسیکو کا مقابلہ سوئیڈن سے ہوگا۔ دوسری جانب گروپ ای میں برازیلین امیدیں داو¿ پر لگی ہوئی ہیں، سفر جاری رکھنے کیلیے سربیا کو راہ سے ہٹانا ہوگا، سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کوسٹاریکا کی دیوار ڈھانے کی کوشش کرے گی۔ فیفا ورلڈ کپ میں بدھ کو گروپ ای اور ایف سے لاسٹ 16 میں جانے…
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی خواتین باکسرز پہلی بار ایشین گیمز میں حصہ لیں گی۔ علاقائی کھیلوں کا یہ میلہ انڈونیشیا کے جکارتہ کے دو شہروں میں 18 اگست سے 2 ستمبر تک سجایا جائے گا۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن ( پی بی ایف) کے سیکٹریٹر ناصراعجاز تونگ کے مطابق گیمز میں شرکت کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں زور وشور سے جاری ہے، انھوں نے کہا کہ ہم گیمز کیلیے جو ٹیمیں اس بار بھیجیں گے اس میں خواتین بھی شامل ہوں گی، جو گیمز میں ڈیبیو کریں گی، ہم خواتین باکسنگ میں اپنی دو باکسرز کو بھیجیں گے، ہمیں…
لندن(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی ٹکٹوں کیلیے گنجائش سے کئی گنا زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔آئی سی سی کے مطابق سب سے زیادہ اس مقابلے کی ٹکٹوں کی ڈیمانڈ ہے، اس کیلیے اتنی زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن سے ویمبلے اسٹیڈیم دو مرتبہ بھر جائے۔ اب تک آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول میگا ایونٹ کے مقابلوں کیلیے دنیا بھر سے 10 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان میں سے زیادہ تر کی فرمائش پاک بھارت کے درمیان 16 جون اولڈ ٹریفورڈ میں شیڈول میچ کیلیے ہے۔
لاہور(ویب ڈیسک) شطرنج کے عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے بھارت جانے والی 14 رکنی ٹیم کو پاکستان اسپورٹس بورڈ سے این او سی نہ ملنے کو جواز بنا کر واہگہ بارڈرپرروک لیاگیا جس پرپاکستان چیس فیڈریشن نے شدیداحتجاج کیاہے۔پاکستان چیس فیڈریشن کی 14 رکنی ٹیم بھارت جانے کے لیے دوستی بس کے ذریعے لاہورکے واہگہ بارڈرپہنچی تو وہاں امیگریشن حکام نے چیس ٹیم کوکلیئرنس دینے سے انکارکردیا، ٹیم میں انٹرنیشنل و گرینڈ چیس ماسٹر محمود لودھی، عالمی سطح پر کم عمر ترین شطرنج چیمپئن کے طور پر پاکستان کا نام روشن کرنے والی مہک گل اورچیس فیڈریشن آف پاکستان…
بیروت (ویب ڈیسک) عرب ملک لبنان کے ایک شہر میں خواتین پولیس اہلکار نیکرزاور سر پر سرخ ٹوپی کے ساتھ گھومتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ خواتین اہلکاروں کی یہ نئی وردی شہر کے میئر کے اس پلان کا حصہ ہے جس کے تحت وہ سیاحوں کو متوجہ کرنے اور ملک کا امیج بہتر کرنا چاہتے ہیں۔لبنانی شہر برمانا کے میئر کا کہنا ہے کہ مغرب سے آنے والی 99 فیصد خواتین سیاح شارٹس پہنتی ہیں اس لیے ٹریفک پولیس کا نیا سکواڈ سیاحوں کو لبنان کا رخ کرنے کی ترغیب دے گا۔ اس کے علاوہ وہ اپنے ملک کا مغربی…
قاہرہ(ویب ڈیسک) مصر میں ایک دولہے پر عین اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب وہ اپنی زندگی کے حسین ترین سفر کا ابھی آغاز ہی کر رہا تھا۔ بیچارہ بڑے ارمانوں سے دلہن کو بیاہ کر گھر لایا تھا مگر دو گھنٹے بعد ہی وہ دنیا سے رخصت ہوگئی۔العربیہ کے مطابق 17 سالہ دلہن کا نام سماہ النہس بتایا گیا ہے، جو اپنے سسرال آنے کے دو گھنٹے بعد سفر آخرت پر روانہ ہو گئی۔ نوعمر دلہن کی المناک موت کے بارے میں اس کے دولہا کا کہنا ہے کہ وہ شادی کی تقریب کے دوران بے حد تھک چکی…
نئی دہلی ( ویب ڈیسک ) بھارتی حکومت اپنے دیرینہ دوست اسرائیل سے 50 کروڑ ڈالر کے معاہدے سے 4 ہزار 5 سو اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل خرید رہی ہے۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اور اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس ضمن میں تمام تیاری مکمل کرلی گئی ہے جبکہ وزیرِاعظم نریندر مودی کی جانب سے حتمی منظوری کا انتظار ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکر ٹر ی دفاع کے دورہ نئی دہلی کے دوران اس معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ابتدا میں اسرائیلی کمپنی رافیل نے بھارت سے 8…
سرگودھا(ویب ڈیسک)پیر آف سیال شریف نے این اے 90 میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر نادیہ عزیز، پی پی 77 میں چو دھری اقبال، پی پی 78 میں عنصر مجید نیازی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ، پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی کے سیاسی جانشین صاحبزادہ قاسم سیالوی نے یہ اعلان گزشتہ روز ڈاکٹر نادیہ عزیز کی رہائشگاہ پر کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں ہمارا دین، اس کے بعد ملک عزیز ہے ، جماعتی اور سیاسی وابستگیاں اس کے بعد ہیں، ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے کی ناپاک…