All posts by Daily Khabrain

”جان سے ماردینگے“, ”کچھ کیا جائے“

دبئی(آن لائن)سابق گورنر سندھ عشرت العباد کو دبئی میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں ۔ذرائع کے مطابق سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو جان سے مار نے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میری جان کو خطرہ ہے ،دبئی میں بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقل قیام کہاں کرنا ہے ،اس حوالے سے جلد ہی فیصلہ کر لوں گا ۔

پرویز مشرف کو جنرل راحیل نے بچایا …. اہم ترین انکشاف سے کھلبلی مچ گئی

کراچی (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کے پروفیشنلزم، نیک نیتی اور ایمانداری پر شک کی گنجائش نہیں تھی، دھرنوں سے پہلے راحیل شریف نے مجھ سے کہا کہ خاندانی اور پروفیشنل آدمی ہوں، کسی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنا نہیں چاہتا ،ایسے اشارے موجود ہیں کہ جنرل پرویز مشرف کو جنرل راحیل شریف نے بچایا، جنرل راحیل شریف منتخب سیاسی حکومت کو غیرجمہوری طریقے سے تبدیل کرنا نہیں چاہتے تھے، یہ کہنا مشکل ہوگا کہ سول ملٹری قیادت ہر معاملہ پر ایک صفحہ پر تھی، دسمبر سے پہلے فاٹا اصلاحات فائنل کرلی جائیں گی، جنرل راحیل شریف کی طرح جنرل قمر باجوہ بھی ہر جگہ نظر آئیں گے، جنرل قمر باجوہ کو جنرل راحیل شریف سے آگے نکلنا ہوگا تبھی قوم ان کی کمان کا اثر قبول کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے پروفیشنلزم، نیک نیتی اور ایمانداری پر کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں تھی۔ راحیل شریف جب آرمی چیف بنے تو ملک کو بے شمار مسائل کا سامنا تھا، اپنے پیشروﺅں کی طرح جنرل راحیل شریف ملکی مسائل پر خاموش ہو کر بیٹھ سکتے تھے لیکن انہوں نے محب وطن پاکستانی کے طور پر مسائل کے حل میں سویلین حکومت کا ہاتھ بٹایا۔ عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کے منصب کو بعض لوگوں نے غلط طریقے سے ذاتی مقاصد حاصل کرنے کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی۔ یہ لوگ تاثر دیتے رہے کہ جنرل راحیل شریف حکومت کے ساتھ ایک صفحہ پر نہیں ہیں، جنرل راحیل کے کوئی سیاسی عزائم نہیں تھے، جنرل راحیل شریف سے کئی مرتبہ سیاسی معاملات پر میری بات ہوئی۔ جب مجھے محسوس ہوا کہ جنرل راحیل کا نام غلط استعمال ہورہا ہے تو میں نے ان سے بات کی۔ دھرنوں سے پہلے راحیل شریف نے مجھ سے کہا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ میں نواز شریف کیخلاف کسی کارروائی میں فریق بن رہا ہوں،میں خاندانی اور پروفیشنل آدمی ہوں،میں کسی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنا نہیں چاہتا ہوں، نواز شریف کی مہربانی ہے کہ انہوں نے مجھے آرمی چیف کی پوزیشن پر فائز کیا،میں جمہوری عمل کے راستے میں رکاوٹ پیدا نہیں کرنا چاہتا ہوں۔ عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ بہت سے سویلین اور فوج کے ریٹائرڈ افراد تاثر دیتے ہیں کہ وہ فوجی قیادت سے قریب ہیں۔جنرل پرویز مشرف سے متعلق لوگوں کی سویلین حکومت سے ناراضی تھی۔ پرویز مشرف کے حامیوں نے عمران خان اور طاہر القادری کو غلط تاثر دیا کہ جنرل راحیل شریف انگلی اٹھانے کیلئے تیار ہیں، صرف جنرل راحیل شریف کی گواہی دیتا ہوں کہ ان کا ارادہ کبھی انگلی اٹھانے کا نہیں تھالیکن دوسرو ں کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ میرے پاس کوئی ایسی معلومات نہیں کہ دھرنوں کے پیچھے اس وقت کی آئی ایس آئی قیادت تھی۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے پاس شاید معلومات ہوں گی تبھی انہوں نے یہ بات کی ہوگی۔ وفاقی وزیر برائے سیفران نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کے معاملے پر فوج کے ادارے کو تشویش تھی، ایسے اشارے موجود ہیں کہ جنرل پرویز مشرف کو جنرل راحیل شریف نے بچایا۔ جنرل راحیل شریف منتخب سیاسی حکومت کو غیرجمہوری طریقے سے تبدیل کرنا نہیں چاہتے تھے۔ یہ کہنا مشکل ہوگا کہ سول ملٹری قیادت ہر معاملہ پر ایک صفحہ پر تھی۔ گورننس کے معاملہ پر سول عسکری قیادت میں اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن یہ معاملات میڈیا پر نہیں آنے چاہئیں تھے۔ گورننس کے معاملات پر سول ملٹری قیادت کو مل بیٹھ کر بات کرنی چاہئے تھی۔
قادر بلوچ

مقابلہ حسن میں حجاب والی حسینہ ….

نیویارک(خصوصی رپورٹ)مغربی دنیا میں بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں حجاب سے خوب صورتی کا معیار تبدیل ہو جاتا ہے۔ تاہم صومالیہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ حلیمہ عدن نے باحجاب خاتون کے حوالے سے مغرب کے اس ویژن کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حلیمہ امریکی ریاست مینی سوٹا کے مقابلہ حسن میں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستانی وزیراعظم بغیر پروٹوکول کہاں پھرتے رہے

مری (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم میاں نوازشریف اتوار کے روز اچانک اپنی فیملی کے ہمراہ مری پہنچے۔ وزیراعظم بغیر پروٹوکول اور روٹ کے گاڑیوں پر مری اسلام آباد ایکسپریس وے کے ذریعے مری آئے۔ وزیراعظم جو اکثر مری آتے رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ وہ ایک طویل وقفہ کے بعد مری آئے تاہم مری میں کشمیر پوائنٹ پر واقع ان کی رہائش گاہ میں ان کا قیام انتہائی مختصر رہا اور اس دوران وہ مری کے خوبصورت سرد موسم سے بھرپور لطف اندوز ہوئے اور کچھ دیر قیام کے بعد ہی اہل خانہ کے ہمراہ واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔
نوازشریف‘ مری

سمعیہ کیس، کیمروں کی ریکارڈنگ تحویل میں لے لی گئی، اہم انکشاف

لاہور(نامہ نگار) ریس کورس کے علاقے چنبہ ہاﺅس سے ملنے والی مسلم لیگ یوتھ ونگ کی عہدے دار سعمیہ چودھری کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل ہونے کے بعد پولیس نے لاش ورثاءکے حوالے کر دی جو تدفین کے لئے لاش آبائی شہر لیکر روانہ ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل کے شواہد نہیں ملے ہیں ۔تاہم قتل سمیت مختلف پہلوﺅں پر تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔ خاتون کے جسم کے مخصوص اعضاءکے نمونے حاصل کرکے فرائنزک سائنس ایجنسی بھجوا دئیے گئے ہیں ان کی رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔بتایا گیا ہے کہ ریس کورس کے علاقے میں واقع چنبہ ہاﺅس کے کمر ہ نمبر 26سے 40سالہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی عہدے دار خاتون سمعیہ چودھری کی لاش ہفتہ کی رات کو ملی تھی کمرہ مسلم لیگ ن کے ایم این اے چودھری اشرف کے نام پر بک تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سمعیہ چودھری کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ موصول ہو گئی ہے جس میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سمعیہ چودھری کی طبی موت واقع ہوئی ہے تاہم فرانزک سائنس ایجنسی سے رپورٹس آنے کے بعد موت کی صیح وجہ معلوم ہو سکے گی ، پویس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں قتل کے شواہد نہیں ملے ، ڈاکٹروں نے سمعیہ چودھری کے جسم کے مخصوص حصوں کے نمونے فرانزک سائنس ایجنسی بھجوا دئیے ہیں ۔جس کی رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی ، سمعیہ چودھری کی ایک دوست کا کہنا ہے کہ سمعیہ چودھری کی موت واقعہ ہونے سے قبل انہیں مشروب پلایا گیا تھا شبہ ہے کہ اس میں زہر بھی ہو سکتا ہے ۔ واضع رہے کہ ہفتہ کی رات کو چمبہ ہاﺅس کے کمرہ نمبر 26سے ساہیوال کے رہائشی ایف بی آر کے ملازم آصف محمود کی بیوی سمعیہ چودھری کی لاش ملی تھی جس کے ناک سے خون اور منہ سے جھاگ نکل رہی تھی۔ گزشتہ روز پولیس نے خاتون سمعیہ چودھری کی لاش پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی جو لاش کو تدفین کے لئے آبائی شہر لیکر رروانہ ہو گئے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خاتون سمعیہ چودھری کی لاش تین روز پرانی ہے ۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے خاتون کے شوہر آصف محمود کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس نے مختلف پہلوﺅں پر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس نے چنبہ ہاﺅس میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈ کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ خاتون کس کے ساتھ یہاں آئی تھی اور کون کون ان دنوں میں خاتون کو ملنے آیا تھا جس سے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگایا جا سکے ۔

ایم این اے چودھری اشرف کا کردار ….

لاہور(خصوصی رپورٹ)چمبہ ہاس میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی خاتون کی لاش معمہ بن گئی ہے۔ رکن قومی اسمبلی کا کردار مشکوک۔ سمعیہ چوہدری کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔ خاتون کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے خاتون کی لاش 3روز پرانی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون کی موت کوکین یا زہریلی چیز پینے سے ہوئی ہے ۔چمبہ ہاس ذرائع کے مطابق یہ خاتون پہلے بھی چمبہ ہاس آتی رہتی ہے اور چوہدری اشرف کے کہنے پر ہی اسکو کمرہ دیا جاتا ہے اب بھی چوہدری اشرف نے 15روز پہلے فون کرکے اطلاع دی تھی کہ سمعیہ اگر چمبہ ہاس میں آئے تو اسکو کمرہ دے دیا جائے ، ذرائع کے مطابق ساہیوال میں بھی مسلم لیگ کے نجی محفلوں میں یہ خاتون چوہدری اشرف کیساتھ دیکھی گئی ہے اور اسکے ایم این اے چوہدری اشرف کیساتھ تعلقات تھے ، ذرائع کے مطابق سمعیہ چوہدری کو ایم این اے اشرف چوہدری نے سینیٹر بنانے کا لالچ بھی دیا تھا ۔ اس خاتون کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ خاتون اسلام آباد میں رہتی تھی اور اس کا آبائی علاقہ ساہیوال ہے۔ 22 نومبر کو لاہور آگئی تھی‘ 26 نومبر کو میں نے اس کو فون کیا تو نمبر بند تھا جس پر چنبہ ہاﺅس کے ملازمین کو فون کیا ب انہوں نے کمرے میں جاکر دیکھا تو بیوی کمرے میں مردہ پڑی تھی۔ آصف نے مزید بتایا کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے مجھے کسی پر کوئی شک نہیں ہے۔ مجھے پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔ ایم این اے چودھری اشرف نے بتایا کہ یہ خاتون مسلم لیگ ن کی ورکر ہے اور میرے حلقہ کی ہے میرا اس خاتون کے ساتھ پرانا تعلق ہے۔ قومی اسمبلی کے لاجز میں بھی میری اس سے متعدد بار ملاقات ہوچکی ہے۔ یہ نیشنل اسمبلی میں اجلاس سننے اپنے بچوں کے ساتھ گیلری میں کئی دفعہ آئی ہے اور وہاں اس سے میری ملاقات بھی ہوئی اور مجھے اس نے متعدد مرتبہ کہا کہ مجھے اپنے حلقہ سے یم پی اے یا ایم این اے کا ٹکٹ دلوادیں جس پر میں نے اس سے کہا کہ میں آپ کو ٹکٹ نہیں دلوا سکتا۔ ٹکٹ تو وزیراعظم میاں نوازشریف یا شہبازشریف دیں گے۔ ایم این اے نے بتایا کہ وہ میرے تعلق کی وجہ سے چنبہ ہاﺅس میں آئی تھی۔ اس کا خاوند فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ہے۔ اس کے تعلق کی وجہ سے اس نے چنبہ ہاﺅس میں کمرہ لیا تھا۔ ایم این اے نے بتایا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں ہے کہ خاتون نشہ کرتی ہے یا نہیں مجھے تو وہ باہر ہی ملتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سارے حلقے کے لوگ مجھے جانتے ہیں میں ان سے ووٹ لیتا ہوں گر کوئی مجھے میرے حلقے کے حوالے سے ملے تو میں اس سے اچھے طریقے سے ملوں گا۔ سمیعہ چودھری کی لاش کو اس کا خاوند آصف پوسٹ مارٹم کے بعد اپنے آبائی علاقے ساہیوال لے گیا۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے خاتون کے خاوند آصف کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ نمبر830\16 درج کرلیا ہے ۔ متوفی 2بیٹوں اور ایک بیٹی کی ماں ہے اسکا خاوند آصف بورڈ آف ریونیو میں ملازم ہے ۔ اس خاتون کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ خاتون اسلام آباد میں رہتی ہے اور اسکا آ بائی علاقہ ساہیوال ہے ۔22نومبر کو یہ خاتون چمبہ ہاس میں آ ئی تھی ۔خاتون کے خاوند آصف نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میری بیوی مسلم لیگ(ن) کی ورکر تھی20نومبر کو وہ مسلم لیگ(ن)کے ورکر کیساتھ شور کوٹ گئی تھی اور اسکے بعد وہ 22 نومبر کو لاہور آ گئی تھی 26نومبر کو میں نے اس کے فون پر بات کی تو اسکا نمبر بند تھا جس پر میں نے چمبہ ہاس کے ملازمین کو فون کیا جب انہوں نے کمرے میں جاکر دیکھا تو میری بیوی کمرے میں مردہ پڑی تھی آصف نے مزید بتا یا کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے مجھے کسی پر کوئی شک نہیں ہے مجھے پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے ۔ ایم این اے چوہدری اشرف نے روزنامہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاتون مسلم لیگ(ن)کی ورکر ہے اور میرے حلقہ کی ہے میرا اس خاتون کیساتھ پرانا تعلق ہے ، نیشنل اسمبلی اسلام آباد میں بھی میری اس سے متعدد دفعہ ملاقات ہو چکی ہے یہ نیشنل اسمبلی میں اجلاس سننے اپنے بچوں کیساتھ گیلری میں کئی دفعہ آئی ہے اور وہاں اس سے میری ملاقات بھی ہوئی ، اور مجھے اس نے متعدد مرتبہ کہا کہ مجھے اپنے حلقے سے ایم پی اے یا ایم این اے کی ٹکٹ دلوا دو جس پر میں نے اس سے کہا کہ میں آپکو ٹکٹ نہیں دلوا سکتا ہے ٹکٹ تو وزیر اعظم میاں نواز شریف یا شہباز شریف صاحب دیں گے ، ایم این اے نے بتا یا کہ وہ میرے تعلق کی وجہ سے چمبہ ہاس نہیں آئی تھی اسکا خاوند فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ہے وہ اسکے تعلق کی وجہ اس نے چمبہ ہاﺅس میں کمرہ لیا تھا ۔ ایم این نے بتا یا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں ہے کہ خاتون نشہ کرتی ہے یا نہیں مجھے تو وہ باہر ہی ملتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سار ے حلقے کے لوگ مجھے جانتے ہیں میں ان سے ووٹ لیتا ہوں اگر کوئی مجھے میرے حلقے کے حوالے سے ملے گا تو میں تو اس سے اچھے طریقے سے ملوں گا ۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل چمبہ ہاس میں خاتون کی لاش ملی تھی پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا تھا ۔ ایس ایچ او ریس کورس کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت طبی معلوم ہوتی ہے تاہم فرانزک رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔

خاتون موت

پنجاب : انتخابی مہم شروع …. کابینہ میں توسیع کے مقاصد ارکان کا مورال بلند کرنا ہے

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب میں کابینہ کی توسیع کی تین بڑی وجوہات ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کابینہ میں توسیع کرنے کا پہلا مقصد آئندہ الیکشن کو سامنے رکھا ہے۔ دوسرا اپنے مخالفین کو سخت مقابلے کی فضا فراہم کرنا ہے جبکہ اس توسیع کا تیسرا مقصد ممبران کا مورال بلند کرنا ہے جو کم مارجن سے الیکشن جیتے تھے۔ ایسے لگتا ہے کہ آئندہ الیکشن کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اور اس کیلئے یہ پہلا قدم ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی کابینہ میں توسیع کردی ہے۔ قصور کے شیخ علاﺅالدین اور ملک محمد احمد کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ ننکانہ صاحب سے رانا محمد ارشد اچھے سیاسی ورکر ہیں‘ کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ سیالکوٹ سے حمزہ شہبازشریف کے خصوصی ساتھی منشاءاللہ کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نئے وزرائ‘ مشیر اور معاون خصوصی کے انتخاب میں کافی سیاسی تدبر سے کام لیا گیا ہے۔ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب صوبائی کابینہ میں 11 نئے وزراءشامل کےے گئے ہیں۔ گو رنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے نئے وزراءکی کابینہ میں شمولیت کے احکامات جاری کر دئےے ہیں ۔ ان وزرا ءمیں جہانگیر خان زادہ ، نغمہ مشتاق ، امانت اللہ خان شادی خیل، خواجہ سلمان رفیق، شیخ علاﺅ الدین، محمد منشاءاللہ بٹ، مہر اعجاز احمداچلانہ، سید زعیم حسین قادری، محمد نعیم اختر خان بھا بھا، سید رضا علی گیلانی اور ملک احمد یار ہنجرا شامل ہیں۔تمام وزراءآج گورنر ہاﺅس میں اپنے عہدوں کا حلف اُٹھائیں گے اس کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خان اور رانا محمد اصغر کو وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے جبکہ خواجہ عمران نذیر، رانا مقبول احمد اور عزم الحق کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔

کوئی مسلمان ”امریکہ “ میں نظر نہ آئے ورنہ۔۔۔

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا کی تین مساجد میں دھمکی اور نفرت انگیز خطوط بھیجے گئے اور ان میں سے ایک خط میں مسلمانوں کو ڈیول(شیطان) قرار دیتے ہوئے امریکا چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔خط میں مسلمانوں کو جو مغلظات بکی گئی ہیں وہ ناقابلِ بیان ہیں، کیلی فورنیا کے علاقے سان ہوزے میں واقع مسجد کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ مسلمانوں کے ساتھ اب وہی سلوک کیا جائے گا جو ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔ خط میں کہا گیا کہ مسلمانوں کے لئے عقلمندانہ مشورہ یہی ہے کہ وہ اپنا سامان باندھیں اور یہاں سے نکل جائیں جب کہ خط کے آخر میں صدرڈونلڈ ٹرمپ زندہ باد لکھا گیا ہے۔دوسری جانب لاس اینجلس میں واقع کونسل فار امریکن اسلامک ریلیشنز ( سی اے ا?ئی ا?ر) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسام الیوش نے دھمکی آمیز خط کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات نے ایسے واقعات کو جنم دیا اور اب ان کے حامی بھی اسی فکر کے حامل ہیں، اگرچہ ٹرمپ اب ان سے لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں جو ایک اچھی بات ہے کہ لیکن ٹرمپ خود کو تمام امریکیوں کا صدرثابت کریں۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد جہاں ایک طرف ان کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں امریکا کے طول و عرض میں نفرت انگیز واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

10 اہم شخصیات کالعدم تنظیموں کا ہدف …. ریکی شروع

لاہور (خصوصی رپورٹ) حساس اداروں کی طرف سے 10اہم شخصیات کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مذکورہ شخصیات کی ریکی بھی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے بعد آئی جی پنجاب‘ ہوم سیکرٹری پنجاب کی طرف سے فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان شخصیات اور ان کی فیملیوں کی سکیورٹی کو فول پروف کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ ان شخصیات کو اپنی نقل و حرکت بھی کم کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ ان کی رہائش گاہوں کے اردگرد سرچ آپریشن بھی کئے گئے ہیں۔ حساس اداروں کی طرف سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ان شخصیات اور ان کی فیملیوں کو کسی وقت بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ تربیت یافتہ دہشت گرد جنوبی وزیرستان سے پنجاب میں داخل ہو چکے ہیں۔ اس رپورٹ پر آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا‘ ہوم سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کی طرف سے فوری طور پر پنجاب پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب کی طرف سے احکامات ملنے پر لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں رہائش پذیر شخصیات کی سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔ ان احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی آئی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدراشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز‘ سرکل افسران‘ ایس ایچ اوز کو سخت احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقہ جات میں رہائش پذیر اہم شخصیات اور ان کی فیملیوں کی رہائش گاہوں پر سکیورٹی سخت کریں۔ ان کی نقل و حرکت کے دوران بھی سکیورٹی انتہائی الرٹ کی جائے۔ شہر بھر میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔
دہشت گردی خدشہ

2018 ءمیں وزیراعظم کون ہو گا …. اہم ترین انکشاف ، کھلبلی مچ گئی

سکھر (خصوصی رپورٹ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ بلاول اس سال قائد حزب اختلاف، 2018میں وزیراعظم ہونگے، میں سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پارلیمنٹ میں لانے کا مقصد پارلیمنٹ کو مزیدمضبوط کرنا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے جلد بلاول بھٹو کا پارلیمنٹ میں استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کو 27دسمبر کی تاریخ دی ہے اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے بات کر رہے تھے۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ جلد پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے، ہم پارلیمنٹ کے اندر رہ کر عوام کے مسائل اور تمام معاملات کا حل چاہتے ہیں۔