All posts by Daily Khabrain

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ….قومی ٹیم کا اعلان ہو گیا

پاکستان کرکٹ بوڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا تاہم ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور دورہ آسٹریلیا میں نیوزی لینڈ کے خلاف موجودہ اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ٹیم کی قیادت مصباح الحق ہی کریں گے۔پاکستان آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا جو برسبن، میلبرن اور ایڈیلیڈ میں کھیلے جائیں گے جب کہ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 15 دسمبر سے برسبن میں ہو گا۔16 رکنی ٹیم میں کپتان مصباح الحق، نائب کپتان اظہر علی، یونس خان، سمیع اسلم، شرجیل خان، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد نواز، محمد عامر وہاب ریاض اور راحت علی شامل ہیں۔

سانحہ بلدیہ کیس :فیکٹری میں آگ کس کے کہنے پر لگائی….ملزم کے سنسنی خیز انکشاف

انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی ، گواہ زبیر عرف چریا منحرف ہوگیا ایس ایس پی نے مجھ سے زبردستی فیکٹری مالکان کے خلاف بیان لیا تھا۔ منصور اور شاہ رخ نے فیکٹری کو آگ لگائی تھی ، جنرل منیجر کے کہنے پر آگ لگائی ، ملزم کا بیان ، وزرات داخلہ مفرور ملزموں کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے لائے ، عدالت کا حکم۔ عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کے مفرور ملزموں کے ریڈ وارنٹ جار ی کر دئیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل فیکٹری مالکان نے کہا کہ جے آئی ٹی کے صفحہ21 میں لکھا ہے کہ فیکٹری کو بھتہ نہ ملنے پر جلایا گیا۔ اے ٹی سی کورٹ کے منتظم جج نے مالکان کو ملزم بنایا ہے نہ ہی جے آئی ٹی میں مالکان کو ملزم بنایا گیا۔ استغاثہ نے فیکٹری مالکان کو ملزم نہیں گواہ بنایا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہم نے جے آئی ٹی کی بنیاد پر ساری رپورٹس دیکھی ہیں۔ عبد الرحمان بھولا کو کیوں نہیں پکڑا ، سب کو پتہ تھا بھتہ مانگا گیا ، تفتیشی افسر سب انسپکٹر جہانزیب نے کہا کہ میں نے ایک ہزار گواہوں کا بیان ریکارڈ کیا کسی نے بھتے کا ذکر نہیں کیا۔ عدالت نے کہا کہ جے آئی ٹی کی متفقہ رائے ہے کہ دروازے اندر سے بند نہیں تھے اور ماہرین کی رپورٹ بھی یہی ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت ہر فلور پر آگ لگائی گئی۔ مفرور ملزم دبئی میں ہیں انہیں انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیا جاسکتا ہے۔اس کیس کا تفتیشی افسرجاوید جیل میں ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ وزرات داخلہ مفرور ملزموں کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے لائے۔ عدالت نے حمد صدیقی ، عبدالرحمان بھولا اور دیگر کے ایک بار پھر نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے متاثرین کی فریق بننے کی درخواست مسترد کر دی۔ ملزم زبیر عرف چریا نے کلمہ پڑھ کر بیان دیتے ہوئے کہا کہ منصور اور شاہ رخ نے فیکٹری کو آگ لگائی تھی۔ جنرل منیجر کے کہنے پر آگ لگائی ، لوگ مر رہے تھے اور دروازے بند تھے ، میں نے خود گرفتاری دی تھی ، ایس ایس پی نے مجھ سے زبردستی فیکٹری مالکان کے خلاف بیان لیا تھا ، میں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے بھی بیان دیا تھا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم زبیر عرف چریا نے پہلے فیکٹری مالکان کے خلاف بیان دیا تھا اب مکر گیا ، تمام ثبوت اور دروازے بند ہونے کے ثبوت بھی پیش کیا۔ چھوٹا افسر ہونے پر جے آئی ٹی میں پیش نہیں کیا گیا۔ مجھے جو افسران نے کہا وہ مانا ، 4 محکموں نے آگ کو شارٹ سرکٹ قرار دیا۔ عدالت نے کہا کہ اب تو ملزم اقتدار میں نہیں ہیں ، انہیں لے آئیں ، غلط رپورٹ پر پولیس بھی نہیں بچے گی۔ وکلا نے عدالت سے کہا کہ ہمیں آج بھی دھمکیاں ملتی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ کیا ججز اور پولیس کو دھمکیاں نہیں ملتیں۔ عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کے مفرور ملزموں کے ریڈ وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

نواز شریف کیخلاف نااہلی کیس کا فیصلہ آگیا ….عمران خان بارے بھی اہم خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم میاں نواز شریف اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواستوں کا حتمی فیصلہ آگیا ہے ۔عدالت نے درخواست گزار وں سے پوچھا کہ آ پ نے جو الزامات لگائے اُن کے ثبوت کہاں ہیں ؟اگر آپ مکمل سنجیدہ ہیں تو ان کے ثبوت مکمل شواہد کیساتھ پیش کریں ۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے نواز شریف اور عمران خان کیخلاف نااہلی کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ۔

ن لیگ میں بغاوت ….وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں

مظفر آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی ہٹ دھرمی کیوجہ سے 20سے زائد لیگی ارکان اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کیلئے خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ن لیگ آزاد کشمیر میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ۔فاروڈ بلاک کوٹلی سنہ سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اسمبلی جبکہ حلقہ 4کھاوڑہ ،حلقہ 6لیپہ اور حلقہ ایک کوٹلہ سمیت میر پور جبکہ مہاجرین کی سیٹوں پر 12اراکین فاروڈ بلاک کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔

بھارتی جیل پر اچانک حملہ ….خالصتان تحریک کا سب سے بڑا سربراہ فرار

نئی دہلی، پٹیالہ، چندھی گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) بھارتی پنجاب میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خالصتان تحریک کے اہم رہنما ہرمندر سنگھ منٹو 5 ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹیالہ جیل توڑ کر فرار ہونے والا خالصتان تحریک کا سربراہ ہرمندر سنگھ منٹو دہلی سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس کی وردی میں ملبوس 10 مسلح افراد نے بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں نبھا جیل پر حملہ کر کے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ منٹو 5 ساتھیوں سمیت جیل سے فرار ہوگئے۔ بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ملزمان کو فرار کرانے کے لئے گاڑی استعمال کی تاہم پنجاب کی سرحد ہریانہ اور جموں کشمیر جانے والے راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ بھارتی حکام نے اس واقعہ کا الزام بھی پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہرمندر سنگھ منٹو نے 2010 میں یورپ کا دورہ کیا اور جون 2013 میں بھی پاکستان سے یورپ کے 11 ماہ کے طویل دورے کے لئے روانہ ہوئے جہاں سے وہ اٹلی، بیلجیئم، فرانس، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک سے ہوتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیا پہنچے۔ واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے ہرمندر سنگھ کو نومبر 2014 میں گرفتار کیا تھا اور ان پر دہشت گردی کے 10 مقدمات درج ہیں۔ بھارتی پنجاب کے نائب وزیراعلی سکھبیر سنگھ بادل نے الزام عائد کیا ہے کہ خالصتان تحریک کے رہنما ہرمندر سنگھ منٹو کے جیل سے فرار ہونے کے واقعے میں پاکستان ملوث ہوسکتا ہے ۔ اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب کے نائب وزیراعلی سکھبیر سنگھ بادل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر فوج کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے بعد پڑوسی ملک نے دہشتگردی کو پھر سے شروع کردیا ہے ۔ خالصتان تحریک کے رہنما ہرمندر سنگھ منٹو کے جیل سے فرار ہونے کے واقعے میں پاکستان ملوث ہوسکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت جیل توڑنے کی سازش کو ہر صورت میں بے نقاب کرے گی۔ ہم ہر قیمت پر دہشتگرد گینگسٹر کے جیل توڑنے کی ساش کو سامنے لائیں گئے ۔ ریاستی پولیس انتخابات سے قبل پنجاب میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سازش کی تحقیقات کرہی ہے ۔

دنیا کی سستی ترین گاڑیاں اب پاکستان میں بنیں گی ….عوام کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان اور چین کی آٹو کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کا فیصلہ ۔نئی 5سالہ آٹو پالیسی برائے 2016مین نئے سرمایہ کاروں کیلئے مرا عات کے اعلان کے بعد ریگل آٹو موبائلز انڈس لمٹیڈ یونائیٹڈ آٹو اور حبیب رفیق پرائیویٹ لمٹیڈ نے چینی کمپنیوں کے تعاون سے سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے ۔حبیب رفیق نے ڑینگ ڈونگ وین ڈونگ اور زو ٹے انٹرنیشنل کے تعاون سے فور وہیل گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بنانے کا اعلان کیا ہے جو سب سے کم قیمت ہونگی ۔

ٹیکنالوجی کا کمال ،گمشدہ اشیا سیکنڈوں میں آپکے سامنے

لاہور(خصوصی رپورٹ)اگر آپ کی گاڑی، پالتو جانور یا کوئی اور ضروری چیز گم ہوجائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ امریکہ کی کمپنی نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کرلی ہے جسکی مدد سے آپکی آنکھوں سے اوجھل ہونیوالی چیز سیکنڈوں میں آپکے سامنے آجائیگی ۔امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی کا استعال کرتے ہوئے چھوٹی سی ڈیوائس تیار کی ہے جس کا وزن چابی کے وزن کے برابر ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس کے استعمال کیلئے جی پی آر ایس کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ایپلی کیشن کے ذریعے اس ڈیوائس کواستعمال میں لایا جاسکتا ہے ۔کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس کو صرف گاڑی کیلئے نہیں بنایا گیا بلکہ کسی بھی چیز کیساتھ اس کو منسلک کر کے چھوڑ دیں اور جب آپ کو اس کی ضرورت ہو تو موبائل ایپلی کیشن کا استعمال کرکے اس کی موجودگی کا پتہ لگا لیں۔

صرف 500 روپے میں شادی!……..

لاہور(خصوصی رپورٹ)برصغیر پاک و ہند میں شادی اور اس سے منسلک رسوم پر اٹھنے والے اخراجات اکثر وبیشتر والدین کو پریشان کیے رکھتے ہیں لیکن 22 سالہ بھارتی لڑکی دکشا پرمار نے اپنی شادی پر محض 500 روپے خرچ کرکے نہ صرف اپنے والدین کی مشکلات کو کم کیا بلکہ دیگر لوگوں کیلئے بھی ایک مثال قائم کردی۔بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق گجرات کے شہر سورت کی دکشا پرمار نے اپنے والدین، ہونیوالے شوہر اور سسرال والوں کو اس بات پر قائل کیا کہ شادی کا فنکشن صرف 500 روپے میں بھی بخوبی سرانجام دیا جاسکتا ہے ۔دکشا کی شادی اسکے والدین نے بھارت مارو نامی نوجوان کیساتھ طے کی اور دونوں خاندانوں نے فیصلہ کیا کہ شادی دیوالی کے بعد کی جائیگی، جس میں برادری کے تمام لوگوں کو مدعو کیا جائیگا۔دکشا کے والد راجا پرمار ایک مقامی بجلی بنانے والی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں جبکہ لڑکا کمپیوٹر انجینئر ہے ۔تاہم نریندر مودی کی جانب سے کرپشن کی روک تھام کیلئے بڑے نوٹوں پر پابندی کے اعلان کے بعد سے دکشا کے خاندان کا شادی کو شایان شان طریقے سے منانے کا منصوبہ متاثر ہوا اور انکے والد راجا پرمار نے فیصلہ کیا کہ وہ شادی ملتوی کردینگے ، تاہم دکشا نے اپنے والدین پر زور دیا کہ وہ منصوبے کے مطابق شادی کریں۔دکشا کا کہنا تھا ‘صرف چائے کے کپ پر شادی کیوں نہیں ہوسکتی؟’جسکے بعد اس نے اپنے گھر کے بڑوں، اپنے منگیتر اور سسرال والوں کو اس بات پر قائل کیا اور گزشتہ دنوں شادی کی تقریب میں دلہن کی طرف سے 50 سے زائد اور دولہا والوں کی طرف سے 125 سے 150 کے درمیان مہمانوں نے شرکت کی۔تمام مہمانوں کی تواضع چائے اور پانی سے کی گئی اور پوری تقریب کا خرچہ محض 500 روپے رہا۔

کینیڈا کی مسلم خاتون صحافی ملک کی پہلی باحجاب نیوز کاسٹربن گئیں

ٹورنٹو (خصوصی رپورٹ) کینیڈا میں ایک مسلم خاتون ملکی ٹی وی پر خبریں پڑھنے والی پہلی باحجاب خاتون اینکر بن گئی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹورنٹو کے ایک نجی ٹیلی ویژن نے چند روز قبل 29 سالہ باحجاب مسلم خاتون جنیلا ماسا کو براہ راست خبریں پڑھنے کی ذمہ داری سونپی جس کے بعد سے وہ خود خبروں کا مرکز بن گئی ہیں کیونکہ وہ کینیڈا کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نےحجاب پہن کر خبریں پڑھیں جب کہ اس سے قبل وہ گزشتہ ایک سال سے اپنے ادارے کے لیے رپورٹنگ کے فرائض بھی ادا کررہی تھیں۔بعد ازاں ایک ٹوئٹ میں جنیلا ماسا کا کہنا تھا کہ آج کا دن ان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ اس سے قبل کینیڈا میں کسی باحجاب خاتون نے خبریں پڑھی ہوں۔ خاتون اینکر کا کہنا ہے کہ نیوز بلیٹن کے بعد ان کے ایڈیٹر نے کہا کہ بہت عمدہ، کیا یہ پہلی بار ہوا ہے تو میرے ہاں کہنے پر انہوں نے ٹوئیٹ کرکے لوگوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا جس کے بعد سے ہر طرف سے زبردست ردعمل آرہا ہے اور ہر کوئی فون کرکے ان کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور یورپ میں مسلم مخالف جذبات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ کینیڈا میں اس حوالے سے جہاں ایک طرف اس معاملے کومثبت انداز میں لیا جارہا ہے تو وہیں کچھ افراد اس پر منفی ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ جس پر خاتون صحافی کا کہنا ہے کہ باحجاب خواتین اسلام کی شناخت ہیں اور لوگوں کے منفی خیالات سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ میڈیا میں مسلم خواتین کی مثبت تصویر کو سامنے لانے کی اشد ضرورت ہے۔

وہ سڑک جو روزانہ غائب ہوجاتی ہے

پیرس(خصوصی رپورٹ) دنیا عجیب و غریب اور خوبصورت مقامات سے بھری پڑی ہے لیکن اسی دنیا میں کچھ ایسے مقامات بھی موجود ہیں، جو سمندر سے ملحقہ ہیں یا سمندر کے درمیان سے گزرتے ہیں اور پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے روزانہ کچھ وقت کیلئے ڈوب جاتے ہیں ۔فرانس میں بھی کچھ ایسی ہی عجیب و غریب سڑک ہے جو روزانہ غائب ہوجاتی ہے، فرانس کی پیسیج دی گوا نامی سڑک نہ صرف منفرد بلکہ انتہائی خطرناک بھی ہے یہ سڑک خلیج برنیف نامی مقام کو جزیرے نوئرماٹیئر سے جوڑتی ہے ، عجیب بات یہ ہے کہ 2.58 میل طویل یہ سڑک دن میں دو مرتبہ غائب ہوجاتی ہے ۔فرانس کے لوگ اس سڑک کو دن میں صرف چند گھنٹے کیلئے ہی انتہائی احتیاط کیساتھ استعمال کرتے ہیں ، سڑک کے اطراف میں خصوصی تختے لگائے گئے ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ سڑک استعمال کیلئے محفوظ ہے ۔خصوصی تختوں کے باوجود لوگ لہروں میں پھنس جاتے ہیں لیکن خوش قسمتی سے یہاں جان بچانے والے بلند مینار موجود ہیں جہاں لوگ چڑھ کر بچائے جانے کا انتظار کر سکتے ہیں۔