کراچی (این این آئی) شاہد آفریدی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے ایک تصویر شیئر کی جس میں نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ موجود ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں نئے آرمی چیف کو تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ وہ جنرل راحیل شریف کے عظیم کام کو جاری رکھیں گے۔
All posts by Daily Khabrain
آسٹریلوی کر کٹرفلپ ہیوز کو گزرے2برس مکمل ہوگئے
سڈنی(آئی این پی ) سڈنی کرکٹ گراونڈ میں میچ کے دوران سر پر بال لگنے سے جان کی بازی ہارنے والے آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی دوسری برسی اتوارکو منائی گئی۔تیس نومبر 1988کو آسٹریلیا کے ایک کسان کے گھر پیدا ہونے والے فلپ ہیوز نے 21سال کی عمر میں پیشہ ورانہ کر کٹ کی دنیا میں قدم رکھا۔ اور 2009میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کی۔اس ہی سال سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچ میں فلپ ہیوز نے 112رنز بنا کر ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا اور ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے آسٹریلیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فلپ ہیوز نے 5سال کے مختصر بین الاقوامی کیریئر کے دوران 26ٹیسٹ، 25ون ڈے اور واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔پچیس نومبر2014 کی صبح سڈنی میں ہونے والے ڈومیسٹک کرکٹ کے میچ میں جنوبی آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے والے فلپ ہیوز میدان میں آئے تو کسی کو اندازہ نہ تھا کہ یہ ان کا آخری میچ ثابت ہوگا۔مخالف ٹیم نیو ساوتھ ویلز کے فاسٹ بالر سین ایبٹ کی جانب 90میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کرایا جانے والا ایک باونسر فلپ ہیوز کی موت کی وجہ ثابت ہوا اور وہ پچ پر ہی بے ہوش ہوکر گر پڑے۔دو روز تک اسپتال میں کوما کی حالت میں رہ کر اپنی زندگی کی جنگ لڑنے والے فلپ ہیوز کی موت کے آگے ایک نہ چلی اور 27نومبر 2014کی صبح وہ کرکٹ کی دنیا کو سوگوار چھوڑ کر موت کی وادی میں چلے گئے۔
گرین شرٹس کو گھیرنے میں موسم مددگار
ہملٹن(بی این پی )نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین بریڈلے جان واٹلنگ کا کہنا ہے کہ تیسرے روز کے کھیل میں موسم پاکستان کے باقی پانچ بیٹسمینوں کو گھیرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور توقعات کے مطابق بادل بدستور چھائے رہے تو وکٹ کی نمی بالرز کے کام کو آسان کر دے گی اور وہ حریف بیٹسمینوں کو جلد ٹھکانے لگادیں گے۔ کیوی وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ دو بہترین بیٹسمین اب بھی وکٹ پر موجود ہیں اور انہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ اس شراکت کو توڑنے کے بعد پاکستان کی ٹیل اینڈ بیٹنگ پر دباو¿ بڑھایا جائے کیونکہ اگر ایک بھی اچھی شراکت طوالت اختیار کر گئی تو میچ کا توازن برابر بھی ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ جب بریڈلے جان واٹلنگ بیٹنگ کیلئے کریز پر آئے تو نیوزی لینڈ کی پانچ وکٹیں 119 رنز پر گر چکی تھیں لیکن انہوں نے ناقابل شکست 49 رنز بنا کر ٹیل اینڈرز کی مدد سے اپنی ٹیم کو 271 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار نبھایا۔ بریڈلے جان واٹلنگ کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم پہلی اننگز میں 200 سے لے کر 210 رنز پر بھی آل آو¿ٹ ہو سکتی تھی لیکن اختتامی بیٹسمینوں نے وکٹ پر ٹھہر کر مثبت انداز سے بیٹنگ کی اور اگر تیسرے روز بیٹنگ آنے پر ان کے بیٹسمین تیزی کےساتھ رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے تو پھر پاکستانی ٹیم پر کاری ضرب لگائی جا سکے گی۔
عمران خان جونیئر نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا
ہیملٹن(آئی این پی ) پاکستانی فاسٹ باﺅلر عمران خان جونیئر کو ایک تو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جس مقابلے میں وہ کھیلے ہیں، پاکستان وہ کبھی نہیں ہارا لیکن آج انہوں نے ایک اور عالمی ریکارڈ میں بھی اپنا نام لکھوا لیا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ہیملٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن عمران خان اسوقت بلے بازی کے لیے میدان میں آئے جب محمد عامر کی صورت میں پاکستان کی نویں وکٹ گر چکی تھی اور بابر اعظم کو پہلی سنچری کرنے کے لیے عمران خان کا ساتھ درکار تھا تاہم مسئلہ یہ تھا کہ عمران خان کے کیریئر میں ایک بھی رن موجود نہیں تھا۔7 ٹیسٹ میچز میں کھیلی گئی 4 اننگز میں انہیں صرف 10 گیندیں کھیلنے کا موقع ملا اور وہ کبھی ان پر رن نہیں بنا سکے اور 2مرتبہ صفر پر ناٹ آﺅٹ رہے۔
آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ سے متعلق بڑافیصلہ کرلیا
دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹوئنٹی20کرکٹ کی مقبولیت کے آگے ہارمانتے ہوئے بالاآخرٹیسٹ میچوں کی تعداد کم کرنے کا عندیہ دیدیاہے۔آئی سی سی نے مستقبل کیلئے میچوں کے شیڈول کا نیا ڈھانچہ ترتیب دینے کی کوشش کررہی ہے تاکہ تین فارمیٹس کے میچوں میں توازن پیداکیاجاسکے جس کے تحت ٹیسٹ میچوں کی تعدادکم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔جس کے تحت اب شائقین کرکٹ کو سال میں دس سے بھی کم ٹیسٹ میچز بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔آسٹریلیامیں موجودآئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈرچرڈسن نے بتایاہے کہ وہ اگلے سال جون میں لندن میں شیڈول آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر نئے ڈھانچے کو زیربحث لائیں گے۔انہوں نے اعتراف کیاہے کہ ہمیں لیگ کرکٹ کے ڈھانچے کی بھی ضرورت ہے۔
پنجاب کابینہ میں توسیع, اہم شخصیات کو وزارتیں سونپ دی گئیں
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب صوبائی کابینہ میں 11 نئے وزراءشامل کےے گئے ہیں۔ گو رنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے نئے وزراءکی کابینہ میں شمولیت کے احکامات جاری کر دئےے ہیں ۔ ان وزرا ءمیں جہانگیر خان زادہ ، نغمہ مشتاق ، امانت اللہ خان شادی خیل، خواجہ سلمان رفیق، شیخ علاﺅ الدین، محمد منشاءاللہ بٹ، مہر اعجاز احمداچلانہ، سید زعیم حسین قادری، محمد نعیم اختر خان بھا بھا، سید رضا علی گیلانی اور ملک احمد یار ہنجرا شامل ہیں۔تمام وزراءآج گورنر ہاﺅس میں اپنے عہدوں کا حلف اُٹھائیں گے اس کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خان اور رانا محمد اصغر کو وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے جبکہ خواجہ عمران نذیر، رانا مقبول احمد اور عزم الحق کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔
عوام کی جان و مال کا تحفظ, وزیراعلیٰ نے کریک ڈاﺅن کا حکم دیدیا
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی ہماری ترجیح ہے- فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور کاشتکار کی ترقی کے لئے اربوں روپے کا کسان پیکیج دیا گیا ہے -ملک کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کسانوں کو 100 ارب روپے کے بلا سود قرضے دیئے جا رہے ہیں- کھادوں پر اربوں روپے کی سبسڈی سے چھوٹے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچ رہا ہے – زرعی ٹیوب ویلوں کے بجلی کے نرخوں میں خاطرخواہ کمی سے بھی کاشتکار مستفید ہو رہے ہیں-کسان خوشحال ہو گا تو زراعت ترقی کرے گی اور پاکستان آگے بڑھے گا- وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے انقلاب آفریں اقدامات کئے ہیں- وزیراعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلی نے کہا کہ شعبہ زراعت کی ترقی کے لئے موثر حکمت عملی پر عملدرآمد سے سبزانقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے – کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہم کے پروگرام کے تحت ساڑھے بارہ ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو ربیع میں 25 ہزار روپے اور خریف میں 40 ہزار روپے فی ایکڑ حساب سے بلا سود قرضے دیئے جا رہے ہیں- بلاسود قرضوں کی تقسیم کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شفاف ترین نظام وضع کیا گیا ہے- پروگرام کے تحت بے زمین کاشتکاروں کو بھی پہلی مرتبہ بلاسود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں – قرضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والے کسانوں کو سمارٹ فون بھی دیئے جائیں گے اور سمارٹ فون کے ذریعے کسانوں کو موسم، زرعی سہولیات ، فصلوں، بیجوں، کھادوں اوردیگر امور کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جائے گی- بلا سود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کے پہلے مرحلے میں میں 6 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا- انہوں نے کہا کہ قرضوں کا مکمل مارک اپ پنجاب حکومت ادا کرے گی- بلاسود قرضوں کی فراہمی کا تاریخ ساز پروگرام معاشی و سماجی اور سبز انقلاب برپا کر دے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا- وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران پنجاب میں سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ افراد اور اشتہاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈا¶ن کا حکم دیا اور کہا کہ سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ افراد اور اشتہاریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور عوام کے جان و مال تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے- انہوں نے کہا کہ پولیس کو امن عامہ کی فضا یقینی بنانے کے لئے فعال اور متحرک انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔ پولیس کو عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب پولیس فورس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے فرض کی ادائیگی موثرانداز سے کرے- انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں- جرائم کا خاتمہ، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ، ایم پی اے جہانگیر خانزادہ ، معاون خصوصی رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس ، سیکرٹری داخلہ اور اعلی پولیس حکام نے اجلاس میں شرکت کی- وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سیﺅل میں منعقدہ باکسنگ کے مقابلے سلور فلائی ویٹ چمپئن کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ محمد وسیم نے رنگ میں بہترین صلاحیتوں اور مہارت کا مظاہرہ کرکے ناقابل شکست فلپائنی باکسر کو ہرایا اور ان کی کامیابی ملک و قوم کیلئے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد وسیم نے سلور فلائی ویٹ چمپئن کا ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ پاکستانی نوجوان صلاحیتوں اور قابلیت میں کسی سے کم نہیں۔
قسمت بیگ کے قاتل آزاد
کراچی میں کیماڑی کے آئل ٹرمینل کی آگ تا حال بے قابو
آرمی چیف کا آبائی گاﺅں کنجاہ کا دورہ

















