All posts by Daily Khabrain

آگ یہودی علاقوں تک پھیل گئی….2ہزار گھر خالی

یروشلم(ویب ڈیسک)اسرائیل میں لگی آگ مقبوضہ مغربی کنارے کے قریب یہودی علاقوں تک پھیل گئی ہے۔ 2ہزار گھر خالی کرالیے گئے، تاہم 32 ہزار ایکڑ جنگل کی اراضی جل چکی ہے۔ آگ بجھانے کے لیے دنیا کا سب سے بڑا امریکی سپر ٹینکر بھی پہنچ گیا ہے۔اسرائیل کے جنگلات میں منگل کو لگنے والی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ آگ مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ اور نابلس کے قریب غیرقانونی یہودی بستیوں تک پہنچ گئی ہے۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، جبکہ 45مکانوں کو آگ سے نقصان پہنچا ہے۔آگ بجھانے کے لیے دنیا کا سب سے بڑا امریکی سپر ٹینکر بھی پہنچ گیا ہے۔ فلسطین، ترکی اور روس سمیت کئی ملک کے فائر فائٹر طیارے آگ بجھانے کی کارروئیوں میں مصروف ہیں۔اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر آگ لگانے والوں کی فوٹیج اور تصاویر جاری کردی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اگرچہ اسرائیل اور غیر ملکی اور فلسطینی امدادی ٹیموں کی مدد سے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے اطراف میں لگی آگ پر تقریبا قابو پالیا ہے۔تیسرے بڑے شہر حیفہ کے چند علاقوں میں لگی آگ کو ابھی تک بجھانے میں مصروف ہیں۔اس دوران ہزاروں افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی پولیس نے الزام لگایا ہے کہ کچھ علاقوں میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی اور شبہہ ہے اس میں فلسطینی ملوث ہیں۔ اس سلسلے میں اسرائیلی فوج نے مبینہ ملزمان کی فوٹیج اور تصاویر بھی جاری کی ہے، تاہم فلسطینی رہنماوں نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔

سیاست عبادت سمجھ کر کرتا ہوں

سکھر(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہا ہے کہ کوئی طاقت عوام سے دور نہیں رکھ سکتی سیاست عبادت سمجھ کر کرتا ہوں آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے کامیاب ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی کے علاقے لوکو شیڈ میں محسن علی چانگ بلوچ کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جلد پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی شروع کی جائے گی پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے صوبائی حکومت دن رات کو شاں ہے سکھر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے جس کے ثمرات جلد عوام تک پہنچے گے بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں د ینے کا عمل جاری ہے پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور منتخب عوام سے رابطے میں رہیں اور انکے مسائل ترجحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں میں خود عوام سے رابطے کے لیے ہفتے میں کم از کم دو روز سکھر آتا ہوں اور روہڑی ،پنو عاقل ،صالح پٹ ،کندھرا سمیت حلقے میں جاکر عوام سے ملاقاتیں کرکے انکے مسائل حل معلوم کرکے انہیں حل کروا نے کی کوشش کرتا ہوں اس موقع پر ،حاجی علی بخش خان مہر ، نبی بخش جسکانی سردار طارق علی خان پہنوار ،لطیف ڈنو چانگ ،اللہ وسایو چانگ ،،اسد علی سومرو ،جاگن ایریوسمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

آنٹی کس کے اور کس کے لئے اربوں روپے لے کر دبئی جا رہی تھی

فیصل آباد(ویب ڈیسک)فیصل آباد میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بتائیں آپ کی آنٹی آیان کس کے اور کس کے لئے اربوں روپے لے کر دبئی جا رہی تھی، ایک ماڈل اربوں ڈالر کیسے کما سکتی جب کہ بلاول آپ اپنے انکل شرجیل میمن کو واپس لے کر آئیں، یہ 1999 نہیں بلکہ یہ پاکستان کا سنہری دور ہے لہذا بلاول پہلے اپنے انکل اور آنٹیوں سے پیسے واپس لے کر دیں پھر کرپشن کے خلاف بات کریں جب کہ بلاول سندھ کے فرنٹ مین ٹپی انکل کو واپس بلوائیں اور کرپشن کے پیسے نکلوائیں۔ ان کاکہنا تھاکہ احتساب کی بات چل نکلی ہے تو اب ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر ختم ہوگی، یہ ڈاکو اور ٹیکس چورہیں لہذا ان کا احتساب ہونا چاہیے جب کہ ان ڈاکوﺅں کو اب سپریم کورٹ کے احاطے میں ہتھکڑی لگنی چاہیے۔عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ خود ساختہ جلاوطن واپس آکر کرپشن کا حساب دیں اور خودساختہ جلاوطن سابق صدر سے بہتر تو الماس بوبی ہے جوپنڈی میں رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی جنرل راحیل کی عزت کرتا ہے اور ان کی خدمات پر ان کو سلام پیش کرتے ہیں جب کہ نریندری مودی پاکستان کے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں روک سکتا۔

نئے آرمی چیف سے منسلک تمام اکاﺅ نٹس جعلی ہیں…. اہم خبر

راولپنڈی(ویب ڈیسک) نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجوہ 29 نومبر کو افواج پاکستان کی کمان سنبھالیں گے۔ جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں فوجی قیادت کی تبدیلی کی تیاریاں جاری ہیں۔ کمان کی تبدیلی کی ریہرسل بھی کر لی گئی ہے۔ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی استقبالیہ تقریب پیر کو ہو گی۔ تینوں مسلح افواج کا چاق و چوبند دستہ سلامی دے گا۔ تینوں سروسز کے افسران بھی تقریب میں شریک ہونگے۔ دوسری جانب، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے واضح کیا ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا سوشل میڈیا پر کوئی بھی اکاو¿نٹ نہیں ہے، ان سے منسوب تمام اکاو¿نٹ جعلی ہیں۔

دہشتگردی کے خلاف کارروائی ڈالروں کی خاطر کی گئی …. کاش پاکستان کی خاطر کی جاتی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے اس کے خلاف سب کو ایک ہو کر لڑنا ہو گا۔ ماضی میں پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف کارروائی ڈالروں کی خاطر کی گئی ۔ کاش یہ کارروائی پاکستان کی خاطر کی جاتی ۔وزیر اعظم پانامہ لیکس اور نیوز گیٹ کے بعد اخلاقی قوت کھو چکے ہیں ۔ پانامہ لیکس کے ذریعے کرپشن کے الزامات میں نواز شریف بری طرح پھنس چکے ہیں ۔ اب پانامہ لیکس سے جان نہیں چھڑا سکیں گے ۔ ہمیں سپریم کورٹ کے انصاف کی پوری امید ہے ۔ حکمران حقائق کو جھٹلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پانامہ لیکس کو سب تسلیم کرتے ہیں کہ ملک سے پیسہ باہر منتقل ہوا ۔ اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ کمیشن بنایا جائے جو تحقیقات کرے اور لٹہروں کو سزائیں دیں ۔اس حوالے سے پوری قوم ایک پیج پر ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا احتساب ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ نیوز گیٹ سکینڈل پر جلد وعدہ معاف گواہ سامنے کی توقع ہے ۔ خبر لیکس پر حکمران پانامہ لیکس کی طرح مکر نہیں سکتے ۔ حکومت قومی سلامتی کے مسئلے کو بھی سنجیدہ سے نہیں لے رہی ۔ وزیر داخلہ کی وضاحتوں سے لگتا ہے کہ نیوز گیٹ کوئی اہم ایشو نہیں ہے ۔ اپنی پہلی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے اب کہتے ہیں کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔حکومتی بیانات میں تضاد حکومتی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے قومی سلامتی کے ادارے اور قوم اس معاملے کو بہت اہمیت دے رہی ہیں اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرنی چاہئے اور جو بھی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار ہے اس کا احتساب کیا جانا چاہئے تاکہ آئندہ کوئی بھی ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہ سکے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوری ملک میں سب سے اہم ادارہ پارلیمنٹ ہوتا ہے جس میں قوم کے مستقبل اچھے اور برے کا فیصلہ پارلیمنٹ ہی کرتی ہے لوگ اپنے نمائندوں کو منتخب کر کے پارلیمنٹ بھیجتے ہیں تاکہ وہ ان کی آواز بلند کریں تاکہ ان کے ساتھ ناانصافی نہ ہونے دیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں پارلیمنٹ کو بہت اہمیت نہیں دی جاتی جو دی جانی چاہئے کسی بھی جمہوری معاشرے میں پارلیمنٹ کو بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے یہاں تمام اختیارات ایک ہی ذات میں مرکوز ہیں ۔ وزیر اعظم کا ہی ریکارڈ دیکھ لیں کہ وہ کتنا پارلیمنٹ آتے ہیں ۔ملک میں اشرافیہ کا طبقہ غریبوں کا استحصال کر رہا ہے ۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان سمجھتی ہے کہ فوج پاکستان کا اہم ادارہ ہے ۔ اور اس کو کسی سربراہ کے آنے یا جانے سے فرق نہیں پڑنا چاہئے ۔ فوج نے ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ہم ہمیشہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ذی شور پاکستانی سی پیک کی مخالفت نہیں کر سکتا لیکن تمام صوبوں کو سی پیک کا برابر کا حصہ ملنا چاہئے اور اس میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ اس منصوبے کی کامیابی ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے ۔ سی پیک سے سب سے زیادہ چین ہی اٹھائے گا ۔چین کا 20 ہزار کلومیٹر کا سفر 8 ہزار کلومیٹر میں بدل جائے گی ۔سی پیک پر خیبرپتنخوا کے تحفظات کو دور کیا جائے اور عظیم منصوبے کو متنازعہ بنانے کی بجائے اس کی تمام تر تفصیلات سے قوم کو آگاہ کیا جائے۔ وزیر اعظم کی سربراہی میں سی پیک کے حوالے سے وزراءاعلی کی جو کمیٹی بنے تھی حکومتی رویئے کی وجہ سے وہ کمیٹی ناکام ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم کرپشن کے خلاف شروع دن سے تحریک چلا رہے ہیں جماعت اسلامی پاکستان نے کبھی کرپشن کو برداشت نہیں کیا لیکن پانامہ لیکس کے معاملے میں ہم بھی سپریم کورٹ میں موجود ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے ایک آزاد طاقتور اور غیر جانبدار کمیشن بنایا جائے جو اس کی تحقیقات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیتنے کے بعد اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے سبب اپنی فکر میں تبدیلی پیدا کریں گے اور ایک امریکی صدر ہونے کا ثبوت دیں گے۔

گولہ باری کے بعد جنگلوں میں بھیانک آگ …. بھارت میں خوف و حراس پھیل گیا

سرینگر(ویب ڈیسک) پاک بھارت افواج کے درمیان گولہ باری کے تبادلہ اور بھارتی فوج کے آپریشنز کے بعدمقبوضہ وادی اور جنگ بندی لائن کے آر پار جنگلات میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔قیمتی جنگل گزشتہ کئی ہفتوں سے جل رہے ہیں۔جنگ بندی لائن پر بھارتی فوج کی تاربندی کو نقصان پہنچا ہے جبکہبھارتی فوج کی نصب کی گئی زیر زمین بارودی سرنگیں زوردار دھماکوں سے پھٹ رہی ہیں۔ اکثر جنگلات ابھی بھی جل رہے ہیں ۔ سینکڑوں درخت اور جڑی بوٹیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں،آبادی کو بھی دھویں سے سانس لینے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کپوارہ کے فارسٹ دویڑن کامراج کہمیل اور کرناہ میں بھی بڑے پیمانے پرآگ لگی ہوئی ہے۔ لاکھوں سرسبز درخت اور جڑی بوٹیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ادھر کپوارہ اور ہندوارہ کے کئی جنگلات، جن میں ہلمت پورہ ، لدرون ، لانگ پتھری ، گزریال ، من ہامہ ، چھوڑی ، ہایہامہ ، رچھواری ، منی گاہ ، ترناڑ ، لیت پورہ ،مرہانہ وٹرسر لنگیٹ ،لچھی پورہ ، کرناہ کے جبڑی ، کرانو کھوئی ودیگر جنگلات میں بھیانک آگ لگی ہوئی ہے۔سرحدی قصبہ اوڑی کے نامبلا، جبلا ، مچی کرنگ ، چھولاں ، پرن تیلاں ، بونیار کے گگھر ہل ، چوٹالی علاقوں کے جنگلات میں بھی بڑے پیمانے پرآگ نے سرسبز جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ خشک موسم میں کائیر اور دیودار کے درختوں سے نکلنے والی چھوٹی ٹہنیاں اور دیگر پتے جب زمین پر گرتے ہیں تو وہ پٹرول بن جاتے ہیں۔

سترہ مقابلوں میں ناقابل شکست…. ایک بڑا ایپ سیٹ پاکستانی کے نام

جنوبی کوریا کے شہر سیﺅل میں جاری ورلڈ باکسنگ کونسل سلورفلائی ویٹ کے فائنل میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے اپنے فلپائنی حریف گیمل میگرامو کو ہراکر نہ صرف فائٹ جیت لی بلکہ اپنے ٹائٹل کا بھی کامیابی کے ساتھ دفاع کیا۔ فلپائینی باکسر گیمل میگرامو اس سے قبل 17 مقابلوں میں ناقابل شکست رہے تھے جس کے باعث فائٹ کے لیے انہیں پسندیدہ قرار دیا جارہا تھا لیکن محمد وسیم نے انہیں ہراکر اپ سیٹ کردیا۔واضح رہے کہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے اس سے قبل جولائی میں بھی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتا تھا اور عالمی سطح پر یہ ان کی چوتھی فائٹ تھی۔

قمرجاوید باجوہ عہدہ سبنھالنے کے بعد کون سے کام ترجیحاً کریں گے،….اہم خبر سے ہل چل مچ گی

قمرجاوید باجوہ کا شمار پاک فوج کے ماہر اور بہترین جنرلز میں ہوتا ہے، نئے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کامیابی کے ساتھ اہم اہداف اور پالیسیوں کومکمل کرنے میں انتہائی مہارت رکھتے ہیں، پاک فوج کے نئے سربراہ بھی ملک میں جمہوری و پارلیمانی نظام کی بالادستی، حکومت کے ساتھ مضبوط ورکنگ ریلیشن شپ کے تحت رابطوں کے ذریعے قومی امورکوحل کرنے پریقین رکھتے ہیں۔دفاعی امورسے وابستہ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ نئے ارمی چیف قمرجاوید باجوہ کی عہدہ سبنھالنے کے بعدابتدائی طور پر5 ترجیحات ہوںگی۔ ان ترجیحات میںملک سے دہشت گردی وانتہا پسندی کاخاتمہ اورقیام امن کیلیے حکومت کے ساتھ مل کر موثر پالیسی کی تکمیل میں بھرپورتعاون، ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف دشمنوں کو موثر جواب اور ان کا مکمل خاتمہ کرنا، آپریشن ضرب عضب اور کراچی سمیت دیگر آپریشنز کے اہداف کا حصول سمیت دہشت گردتنظیموں، سہولت کاروں اور معاونین کا قلع قمع کرنا اور پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل وتحفظ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے نئے سربراہ سرحدوں پر بھارتی جارحیت کا سخت ترین دفاعی حکمت عملی کے تحت جواب دینے کی پالیسی اختیار کریں گے۔پاک فوج کے نئے سربراہ بھی فوج کو سیاسی امور سے لاتعلق رکھنے کی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرمی کی مزید ترجیحات میں چیف جنوبی وشمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی دوبارہ آباد کاری کے عمل کو تیز کرنے، بلوچستان میں مکمل قیام امن، پاک افغان بارڈر ممینجمنٹ نظام کی تکمیل، افغانستان کیلیے وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت دفاعی رابطوں کومزید موثر بنانا اور دیگر عسکری پالیسیوں کی تکمیل بھی شامل ہوگا۔پاک فوج کے نئے سربراہ ضرورت کے مطابق ملکی دفاع کیلیے مزید نئی حکمت عملی بھی اختیار کرسکتے ہیں اورموجودہ جاری پالیسیوں میں ترمیم یا تبدیلی بھی لاسکتے ہیں۔ اطلاعات ہیںکہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد فوج میں اعلیٰ سطح کے تبادلے بھی ہوسکتے ہیں۔

کراچی آپریشن شد و مد سے جاری رہے گا

کراچی (خصوصی رپورٹ) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن شد و مد سے جاری رہے گا ۔دہشت گردوں کو ہی نہیں بلکہ ان کو سہولت اروں کو بھی پکڑےں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو مقامی ہوٹل میںپراونشل اسکل کمپٹیشن کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن کررہے ہیں ۔کراچی آپریشن پوری رفتار کے ساتھ جاری رہے گا ۔ ہم صرف دہشت گردوں کو نہیں بلکہ ان کے سہولت کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لائیں گے۔ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری کے بعد تجارتی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں ۔شہر میں امن ہوگا تو خوشحالی بھی زیادہ آئے گی ۔انہوںنے کہا کہ آپریشن کے ساتھ پاکستان رینجرز سندھ ، صوبائی اوروفاقی اداروں کی مدد سے تین بڑے اقدامات کررہی ہے۔اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کرنے کے لیے کام شروع کرچکے ہیں۔سینٹر میں ہزاروں لڑکے اور لڑکیاں تربیت لے سکیں گے۔ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ سینٹرسے فارغ ہونے والوں کو نوکریوں کے مواقع ملیں گے۔دہشت گردی کا شکار افراد کے رشتہ داروں کو اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر میں ترجیح دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دوسرا اقدام وکٹم سپورٹ پروگرام ہے،مختلف حادثات و سانحات کے متاثرین کا ڈیٹا اکٹھا کرکے انہیں مدد فراہم کریں گے۔میجرجنرل بلال اکبرنے کہا کہ تیسرا اقدام رینجرز اصلاحی مرکز کا قیام ہے ،جرائم سے منسلک ہونے کے باوجود وہ افراد جنہوں نے بڑے جرائم نہیں کیے، اصلاحی مراکز میں ان کی اصلاح کریں گے،اصلاحی مرکز کو 30 سے32 بچے جوائن کرچکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ راچی میں امن قائم ہوگا تو ملک کا امیج بہتر ہوگا۔ کراچی کو اس کی اصل پوزیشن پر لائیں گے جس میں یوتھ کا کردار اہم ہے۔