Author: Khabrain News

راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے آذربائجان کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آذر بائیجان کے سفیر مسٹر عرفان دا وو دوف (Irfan Davudov) سے ملاقات کی جس میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع، دوطرفہ معاشی تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی،صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران پنجاب اور آذربائجان کے مابین سیاحت، توانائی،زراعت، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں…

مزید پڑھیں

چکوال(بیورورپورٹ)گورنر پنجاب کی سابق ممبرقومی اسمبلی ذوالفقار دلہہ کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کیلئے دلہہ آمد سے ضلع چکوال میں پیپلز پارٹی کے متوقع بلدیاتی امیدواروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تعزیت کیلئے خصوصی طور پر چکوال آمدبلاشبہ ان کی روایات کا حصہ رہا ہے اور اس سلسلہ میں مختلف حلقوں میں ان کی مثالیں دی جاتی ہیں،تا ہم وہ جس شخصیت سے تعزیت کیلئے چکوال کے دورہ پر آئے ان کے دکھ درد میں شریک ہونا اپنی جگہ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کل سیاسی قلابازی کھا کرپیپلز پارٹی کو برابھلا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد( این این آئی)افغانستان میں پولیو کے 50 کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس کی پاکستان منتقلی میں اضافہ ہوا ہے۔حکام کے مطابق پاکستان میں 2 ماہ کے دوران سامنے آنے والے 40 سے 50 فیصد پولیو کیسز کا تعلق افغانستان سے نکلا ہے۔پاکستان سے بے دخل افغان شہریوں کی غیر قانونی راستوں سے پاکستان واپسی کو پولیو کے پھیلاؤ کا بڑا خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان میں رواں سال پولیو کے 9 اور افغانستان میں 50 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ ضلع خیبر میں رپورٹ ہونے والے تینوں پولیو کیسز کا جینیاتی تعلق افغانستان سے ثابت…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد محمود عباسی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ مسلم لیگ (ن) ان انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں اپنی کارکردگی اور منشور کے ساتھ عوام کے سامنے پیش کرے…

مزید پڑھیں

پشاور(خبریں ڈیجیٹل)محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے 12 مخصوص اضلاع میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ای اوز) سمیت دیگر متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کر دیا، جس میں پابندی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

گوجرانوالہ(ڈویژنل بیورو رپورٹ) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 3 پولیس مقابلے،حقیقی بیٹی کیساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم سمیت2 افراد ہلاک، 1 زخمی حالت میں گرفتار۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا فوری نوٹس، ڈویژنل ایس پیز سے رپورٹ طلب کر لی۔پولیس ترجمان رانا عرفان کے مطابق تھانہ گرجاکھ پولیس مقابلہ؛ 14 سالہ کمسن حقیقی بیٹی سے جنسی زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم عمران اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد۔ہلاک ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جاتے…

مزید پڑھیں

لاہور (کرائم رپورٹر) نواب ٹائون کے علاقے کینال روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کا فرنٹ ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آنے والے خوفناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی شناخت 55 سالہ بابر اور 50 سالہ گلشن بی بی کے نام سے ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ کینال روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ فلائی اوور کے قریب مغل آئی ہسپتال کٹ کے مقام پر پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی کا فرنٹ ٹائر اچانک برسٹ ہو گیا اور ٹرالی بے قابو ہو کر موٹر سائیکل…

مزید پڑھیں

پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ وسلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ سے 2کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اورعلی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا، عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان ہے۔ پیٹرنز الیون کے فاسٹ بولرزعلی شبیراورثاقب خان کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے عبداللہ فضل اور علی عثمان کو ریلیز کرنے کا کہا۔مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ گرین ٹاپ وکٹ بنانے جارہے ہیں اسی لئے آپکی ضرورت نہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9نومبر…

مزید پڑھیں

نئی دہلی( این این آئی) بھارت کے معروف فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ محمد شامی نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے 13سال مکمل ہونے پر انسٹاگرام کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔36سالہ محمد شامی نے نومبر 2013ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ اپنے پہلے ہی میچ میں انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 9وکٹیں 118رنز کے عوض حاصل کیں، جو آج بھی ان کی بہترین میچ بولنگ ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق محمد شامی نے بھارت کی جانب سے 64ٹیسٹ میچز کھیلے اور 27.71کی…

مزید پڑھیں