Author: Khabrain News

واہ کینٹ (نامہ نگار) واہ کینٹ آفیسرز کالونی میں غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے خلاف شروع کیا جانے والا آپریشن بنا کسی منطقی انجام کے اچانک بند کر دیا گیا افسران کو دکھانے کی خاطر بیسیوں غیر قانونی اسپیڈ بریکرز میں سے صرف چند کو ختم کرکے سب اچھا کی رپورٹ پیش کر دی گئی جبکہ اس کے بعد انکروچمنٹ ٹیم علاقہ سے غائب اہلِ علاقہ نے آپریشن ادھورا چھوڑنے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کینٹ بورڈ ایگزیکٹو، چیئر مین پی و یف بورڈز سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے خاتمے تک کارروائی جاری رکھی جائے…

مزید پڑھیں

جہانگیرہ(نمائندہ خبریں)جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کا بھرپور احتجاجی مظاہرہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب کے حکم پر ملک بھر میں دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کے زیر اہتمام دفعہ 144اور گرفتاریوں کے باوجود بھرپور اور پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ضلع کی تینوں تحصیلوں سے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مظاہرے کی قیادت صوبائی رہنما انجینئر ملک بلال خان، ضلعی جنرل سیکرٹری سید محب اللہ شاہ، مفتی امتیاز علی حقانی، قاری اختر شہید اور دیگر قائدین نے کی۔ اس موقع پر ضلعی امیر مولانا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد( پ ر)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے بزنس انکیوبیشن سینٹر (BICON) نے شعبہ اکانٹنگ اینڈ فنانس کے اشتراک سے اسٹارٹ اپ آئیڈیا کنٹیسٹ 2026 کا کامیاب انعقاد کیا، جس نے طلبہ کو اختراعی خیالات کو قابل عمل کاروباری منصوبوں میں ڈھالنے اور مستقبل کے کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کیا۔مقابلے میں 135 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں سے 35 ٹیموں کو فائنل پچنگ رانڈز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ فائنل مرحلے میں 27 ٹیموں نے بینکنگ، صنعت، انٹرپرینیورشپ، کارپوریٹ لیڈرشپ اور کاروباری شعبے سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرین پر…

مزید پڑھیں

اٹک (بیورو رپورٹ ) مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار ناصر خان بنگو نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سنگین معاشی بحران سے دوچار ہے، کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ بے روزگاری میں اضافے نے عام شہری کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے، اس کے باوجود فارم 47 کی حکومت ملک میں معاشی ترقی کے دعوے کر رہی ہے، حالانکہ زمینی حقائق حکومتی دعوؤں سے یکسر مختلف ہیں، انہوں نے کہا کہ حکمران سرکاری اعداد و شمار اور کاغذی…

مزید پڑھیں

راولپنڈی (سٹی رپورٹر) راولپنڈی پولیس میں اہم انتظامی کارروائی کے دوران دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹاتے ہوئے معطل کرکے کلوز لائن کر دیا گیا۔ کارروائی کی زد میں آنے والوں میں تھانہ آر اے بازار اور تھانہ چکلالہ کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں فوری طور پر کلوز لائن کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد راولپنڈی پولیس کے حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں جبکہ دیگر تھانوں کے افسران بھی انتظامی تبدیلیوں کے حوالے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(پ ر) آئیسکو نے معزز صارفین کو ہمیشہ سے بہترین سروسز اور بجلی کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنائی ہے۔آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/کنسٹرکشن ورکس کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال ، جہلم سرکلزاور جی ایس او سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ اس سلسلے میںبروز اتوار، 29 نومبر 2026، اسلام آباد سرکل: صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک، ایف-62، پی ایم…

مزید پڑھیں

چکوال(بیورو رپورٹ)چکوال میں زیرِزمین پانی کی سطح مسلسل گرنے سے مستقبل میں پانی کے سنگین بحران کے خدشات بڑھنے لگے، شہری اور دیہی علاقوں میں پانی کی دستیابی ایک بڑا مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ زیرِزمین پانی کے بے دریغ استعمال، بارشوں کے پانی کو محفوظ نہ بنانے اور قدرتی آبی ذخائر کی کمی کے باعث صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔ضلع کے مختلف علاقوں میں زیرِزمین پانی کی سطح میں کمی کے باعث کنوؤں اور ٹیوب ویلوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، جبکہ کئی مقامات پر پانی کے حصول کے لیے مزید گہرائی تک بورنگ کرنا پڑ رہی ہے۔…

مزید پڑھیں

پیرس(این این آئی )فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے کمپیوٹر نظام پر بڑا سائبر حملہ ہوا ہے جس کے بعد ایجنسی کا آن لائن پلیٹ فارم عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ ایجنسی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا کہ سائبر حملہ پیرس کے مقامی وقت کے مطابق رات 1 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا، جس کا علم ہوتے ہی احتیاطی تدبیر کے طور پر آن لائن پلیٹ فارم کو آف لائن کر دیا گیا تاکہ ڈیٹا کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ تکنیکی اور سائبر سکیورٹی ماہرین حملے کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(پ ر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے قائم مقام ریکٹر و صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے کہا ہے کہ جامعہ مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اس مناسبت سے کیا جب اسلام آباد جمعہ کے روز مکہ معاہدے کی اسٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور…

مزید پڑھیں