Author: Khabrain News

کراچی: پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد نے ہردلعزیز اور خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے اُن کے ساتھ کام کرنے کی طرف اشارہ دے دیا۔ یمنیٰ زیدی نے چند روز قبل انڈیپینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیا تھا جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پاکستانی اسٹار شان شاہد کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کررہی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ “مجھے پاکستانی فلم انڈسٹری میں اداکار شان شاہد بہت پسند ہیں، میں نے اُن کی کئی فلمیں گھر میں دیکھی ہیں اور سینما جاکر بھی اُن کی…

مزید پڑھیں

لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و قوال راحت فتح علی خان نے اُن کے ملازم کے ہاتھوں گُم جانے والی بوتل کی حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا۔ راحت فتح علی خان نے حال ہی میں عدیل آصف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اس بوتل کے بارے میں بات کی جس کی وجہ سے اُنہوں نے اپنے ملازم پر بدترین تشدد کیا تھا۔ اس پوڈکاسٹ کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ “میں نے اپنے شاگرد کو مارا پیٹا جوکہ میری غلطی تھی اور…

مزید پڑھیں

تہران: ایران نے امریکا سے دھمکی آمیز زبان کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے امریکا سے دھمکی آمیز زبان کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے حملہ کیا تو ان کے ملک کا ردعمل فیصلہ کن اور فوری ہو گا۔ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے خصوصی ایلچی نے امریکا کی طرف سے اردن میں اپنے فوجیوں پر مہلک حملے کا جواب دینےکی دھمکیوں کے بعد ایران نے ممکنہ طور پر کسی بھی حملے کا سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ…

مزید پڑھیں

برفباری کے بعد خیبر کی وادی تیراہ کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادراوڑھ لی ہے۔ برفباری سے سیاحوں کا مزہ دوبالا ہوگیا ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں جاری برفباری نے موسم ٹھنڈا کردیا جبکہ سوات، مالم جبہ اور کالام میں بھی سیاحوں کا رش لگ گیا ہے۔ آزاد کشمیر میں برفباری سے کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ ملک میں کہیں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے تو کہیں برفباری سے حسین وادیوں کا حسن مزید نکھر گیا ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔ کچھ علاقوں میں ہر چیز برف سے…

مزید پڑھیں

کوالا لمپور: ملائیشیا کے شاہی خاندان کے 65 سالہ جوہر سلطان اسکندر ملک کے نیا بادشاہ بننے جار ہے ہیں اور دنیا میں ان کی دولت کے چرچے ہو رہے ہیں، ایک اندازے کے مطابق ان کا خاندان 5.7 ارب ڈالر سے زائد اثاثوں کا مالک ہے، جس میں کاریں، نجی فوج اور طیارے بھی شامل ہیں۔ بھارتی نشریاتی ادارے این دی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جوہر سلطان اسکندر کی دولت صرف ملائیشیا تک محدود نہیں ہے بلکہ ملک سے باہر بھی اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے اثاثوں میں زمینیں، کانیں، ٹیلی کمیونیکیشن، پام آئل سمیت دیگر شعبوں…

مزید پڑھیں

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ نے بہت سے آرڈر دیے ہیں اس کی خلاف ورزی ہورہی ہے، ایک ادارہ کہتا ہے ہم نے احکامات نہیں ماننے، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہوگی تو اس پر کمپرومائز نہیں کرسکتا۔ اگر عدالتی احکامات نہیں مانے گے تو پھر ہم استعفی دیکر عزت سے چلے جائیں گے۔ عدالت نے سلمان شنواری سے متعلق درخواست پر سماعت کل 2 بجے تک ملتوی کردی۔ پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری کوہاٹ سلمان شنواری کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کے خلاف درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کے موقع پر چیف…

مزید پڑھیں

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ گزشتہ برس ذیا بیطس کی مشہور ادویات (جو وزن میں کمی کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہیں) کی فراہمی میں عالمی سطح پر ہونے والی قلت کے سبب مشتبہ طور پر جعلی ادوایات کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ادارے کا کہنا تھا کہ جی ایل پی-1ایگنسٹس کلاس سے تعلق رکھنے والی ادویات کے جعلی ورژن اکثر بے قاعدہ ذرائع (بشمول سوشل میڈیا پلیٹ فارم) سے فروخت اور تقسیم کیے جا رہے ہیں، جو کہ صحت کے حوالے سے انتہائی سنگین نتائج رکھتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او…

مزید پڑھیں

 راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سائفر اور توشہ خانہ کیس کے فیصلوں کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی نظام دو دنوں میں دو فیصلوں کے بعد خود دفن ہوگیا ہے۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلا ہمیں جواب دیں، انہوں نے کہا تھا بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز انصاف کے لیے کھڑی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو وکلا ہمیں بتائیں کہ یہ ججوں کو انہی سے اٹھ…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: 262 ویں کورکمانڈرز کانفرنس کے دوران اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ کسی کو بھی سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد کرنے ،اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے  گی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز( ملٹری ) کے زیرصدارت  262ویں کور کمانڈرز کانفرنس  منعقد ہوئی، جس میں عزم کیا گیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے…

مزید پڑھیں

ایریزونا: دریا میں گم ہونے والا پرس خاتون کو 20 سال بعد واپس مل گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایریزونا میں واقع دریا میں اپنی فیملی کے ساتھ پکنک منانے کیلئے آنے والے شخص کو پانی میں سے ایک پرس ملا جسے وہ اُس کی اصل مالک تک پہنچانے میں کامیاب رہا۔ جیریمی بنگھم نے بتایا کہ وہ اپنے دو بھائیوں، دو بہنوں اور بیٹوں 17 سالہ ٹیلر اور 14 سالہ زچری کے ساتھ دریا پر آئے تھے جہاں انہیں پانی میں سے ایک پرس ملا جس میں کچھ کریڈٹ کارڈز اور جولیا ہسیا نامی خاتون کا ڈرائیونگ لائسنس تھا۔ جیریمی…

مزید پڑھیں