اسلام آباد: خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کل اہم اجلاس طلب کر لیا۔نگراں وزیر داخلہ اور سیکریٹری داخلہ اجلاس میں شریک ہونگے۔ کے پی کے اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز اور حساس اداروں کے نمائندگان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ آج خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان لیڈر اور قومی و صوبائی نشستوں سے الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار ریحان زیب خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے جبکہ کوئٹہ میں سریاب روڈ…
Author: Khabrain News
نارووال: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں شر پھیلانے کے لیے لائے گئے فتنے نے قوم کو صرف ایک ہی سبق دیا کہ مارو گھسیٹو اور آگ لگادو۔انتخابات کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے چاروں جانب عوام ہی عوام دکھائی دہے رہے ہیں۔ اتنا بڑا جلسہ ہے کہ اسٹیڈیم سے بھی باہر جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری بدقسمتی ہے کہ کبھی نارووال نہیں آ سکی ، مگر آج یہاں آ کر خوشی کی کوئی حد نہیں ہے۔ آج جانا کہ…
کیلیفورنیا: اگر آپ کبھی ماضی کا سفر کرنا چاہیں تو یہ نیا اے آئی فلٹر اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے ایک بہترین طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے پیش کیے جانے والے نئی آرٹ سیلفی 2 ایپ کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی سیلفی کھینچ کر خود کو کسی مخصوص تاریخی دور میں لے جا سکتے ہیں۔اس ایپ میں شامل 25 ادوار اور اسٹائل میں سے کسی کا انتخاب کرتے ہوئے صارفین خود کو ماضی میں منعکس کر سکیں گے۔سیلفی فلٹرز ویسے تو اسنیپ چیٹ جیسی ایپس پر کافی عرصے سے موجود ہین لیکن…
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کرلیا۔تحریک انصاف کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد پاس ہونے کے بعد سات دن کے اندر اندر انتخابات کروائے جائیں گے۔انتخابات فیڈرل الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد ، کراچی، لاہور سمیت ڈیجیٹلی بھی کروائے جا سکتے ہیں۔اجلاس میں رؤف حسن کو متفقہ طور پر تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا۔ انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے تک عمر ایوب پارٹی کے چیف آرگنائزر ہوں گے۔ 31 جنوری 2024 تک پاکستان تحریک انصاف…
اسلام آباد: نیپرا نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا اور قیمت میں 5.62 روپے فی یونٹ مزید اضافہ کرنے کی منظوری دے دی۔بجلی کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں نیپرا ہیڈ آفس میں ہوئی، جس میں دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل ہونے پر نیپرا نے 5.62 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی۔قیمت میں حالیہ اضافے سے بجلی صارفین پر 49 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق اعداد…
مالاکنڈ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی اور 2018 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو انتخابی مہم چلانے نہیں دی گئی۔بٹ خیلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ 2018 میں پی ٹی آئی کو دہشت گردوں نے این او سی دیا ہوا تھا، خان صاحب کے تمام مخالف چور تھے لیکن کیا ان کے ساتھ موجود سب فرشتے تھے؟پی پی چیئرمین نے کہا کہ خاں صاحب کو خود توبہ کرنی چاہیے اور جو ہو رہا ہے یہ مکافات عمل ہے۔ پیپلز…
خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان لیڈر اور قومی و صوبائی نشستوں سے الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار ریحان زیب خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ڈی پی او باجوڑ کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ صدیق آباد پھاٹک بازار مین چوک میں ریحان زیب الیکشن مہم کے سلسلے میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ایس ایچ او رشید خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریحان زیب خان این اے 8 اور پی کے 22 سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔واقعے کے باعث…
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی جنگ میں ہماری مقبولیت کم ہوئی۔ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے قوم کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں جانے سے ہماری مقبولیت کم نہیں ہوئی، حکومت میں آکر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی خاطر جو ہم نے جہاد کیا، جنگ لڑی،…
بانی پی ٹی آئی، اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں سزا پر منبی فیصلے پر بیان توشہ خانہ کیس میں خان اور اہل خانہ اب جیل خانہ میں قیام کریں گے۔ جیسا عمل ویسا انجام لاہور: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ دونوں مبہم کردار اپنے انجام کو پہنچ گئے پاكستان کے سیاسی سلیبس سے غیر سیاسی چیپٹرز نکال دئے گئے ہیںاب ملکی سیاست حقیقی جمہوری و سیاسی نصاب کے ساتھ موجود ہے مرشد اور مرید دونوں اڈیالہ شریف پہنچ چکے، مرشد کے موکل غائب ہو گئے: دوسرا دن، دوسرے مقدمے میں سزا، عدالت کی جانب سے ملک دشمن سوچ کے…
سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدرمنتخب ہو گئے۔ جے شاہ کو مسلسل تیسرے سال اے سی سی کا صدر منتخب کیے جانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ ان کا انتخاب متفقہ طورپر کیا گیا۔ یہ فیصلہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاوراور سی او او سلمان نصیر نے کی۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ 2025ء میں اے سی سی کی صدارت سنبھالے گا۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ سری لنکا کرکٹ…
