نیویارک: (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں پر نئی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق دو ہزار بیس اور اکیس کے دوران ڈیٹا کے برعکس چودہ اعشاریہ نو ملین زیادہ اموات ہوئیں۔ ڈبلیو ایچ اوکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کووڈ 19 سے 47 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے جو سرکاری ریکارڈ سے تقریباً 10 گنا زیادہ ہیں تاہم سرکاری اعدادوشمارکے مطابق انڈیا میں 5 لاکھ سے زائد افراد خطرناک وائرس سے مارے جاچکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بھی سابق حکومت…
Author: Khabrain News
حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کے اقدام کو سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حنیف عباسی کے خلاف درخواست دائر کی حنیف عباسی کے خلاف 21 جولائی 2012 میں اینٹی نارکاٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا، درخواست حنیف عباسی کو ایک ٹن ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی 2018 کو عمر قید کی سزا سنائی، درخواست لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کر رکھی ہے، مجرم ہونے کا فیصلہ ختم نہیں…
کراچی : (ویب ڈیسک) لیاری سے بلاول بھٹو کو شکست دینے والے پی ٹی آئی کے ایم این اے عبدالشکور شاد نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے لیاری سے ایم این اےعبدالشکور شاد نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا، اس لیے سیاسی سرگرمیوں سے دستبرداری کا اعلان کرتا ہوں، آئندہ انتخابات میں بھی حصہ نہیں لوں گا۔ عبدالشکورشاد نے 2018 کے انتخابات میں لیاری این اے 246 سے بلاول بھٹو…
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا تھا کہ 7 لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، دھمکیاں بھی دی گئیں ہیں، اگر مجھے قتل کیا گیا تو یہ 7لوگ ذمہ دار ہوں گے، جن کے نام میں نے اپنے وکیل کو لکھ کر دیئے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے کیس کی سماعت ہوئی، جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے جس تحریک کی بنیاد رکھی تھی وہ خودداری اور انصاف تھا، بدتمیزی کی زبان استعمال کرنے کیخلاف…
کینیڈا : (ویب ڈیسک) ناسا نے آرتیمس کے نام سے دوبارہ چاند کی سیر کا منصوبہ بنایا ہے لیکن اسی تناظر میں کینیڈا نے چاند پر کئے گئے جرم کو قابلِ سزا قرار دیا ہے۔ ناسا نے 2025 میں ایک بار پھر انسان کو چاند پر اتارنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے، لیکن اس کے لیے قانون بھی تشکیل دیے جا رہے ہیں۔ اب اگر انسان چاند پر جائے گا تو ہو سکتا ہے کوئی جرم ہی سرزد ہو جائے، جس کی روک تھام کی تیار بھی کر لی گئی ہے، کینیڈا نے…
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز کا نوٹس لے لیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی ویڈیوز بنانے اور پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، ویڈیوز بنانے اور پھیلانے والوں پر قید اور جرمانہ کیا جائے گا۔ ترجمان کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ ایسی ویڈیوز شیئر نہ کریں۔
ہرات : (ویب ڈیسک) امریکی اور یورپی پابندیوں کے باوجود روسی کرنسی دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی میڈیا کے مطابق یورو اور ڈالر کے مقابلے میں روسی کرنسی کی قدر میں حیران کن اضافہ ہوا جس کے بعد روبل دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ بدھ کے روز نہ صرف روبل کی قدر میں اضافہ ہوا بلکہ روسی اسٹاک انڈیکس میں بھی بہتری پیدا ہوئی اور یہ سب ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی ممکنہ پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ ڈالر کے مقابلے…
ہرات : (ویب ڈیسک) طالبان نے افغانستان کے شہر ہرات میں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنا بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یاد رہے ہرات میں خواتین کا گاڑی چلانا کوئی غیر معمولی عمل نہیں ہے اس شہر کو دیگر شہروں سے قدرے جدید شہر تصور کیا جاتا ہے۔ جہاں ڈرائیونگ اسکولز ٹریفک مینجمینٹ انسٹیٹیوٹ کے تحت کام کرتے ہیں۔ تاہم طالبان کی جانب سے اس پابندی کی بارے میں ابھی تک کوئی بات یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے، مقامی میڈیا اور ڈرائیونگ اسکولز کے سربراہان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ انہیں زبانی اس پابندی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین مذہب کیس میں شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں 9 مئی تک توسیع کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین مذہب کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز گل نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز کا بیان موجود ہے کہ انہیں کچلنا چاہیے، پتہ نہیں اگلی سماعت پر میں آپ کے سامنے موجود بھی ہوں گا یا نہیں۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر آئین نہیں ہوگا اداروں کا احترام نہیں ہوگا تو افراتفری ہوگی، اگر ساری چیزیں سیاسی بیانیے پر ہوں گی تو پھر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر منحرف اراکین نے تحریری جوابات جمع کرا دیئے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ نور عالم خان، احمد حسین ڈھیر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، مخدوم سمیع الحسن گیلانی، مبین احمد، باسط سلطان سمیت متعدد منحرف اراکین نے جواب جمع کرا دیئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ منگل تک ہر صورت دلائل مکمل کر لیں تاکہ فیصلے کیلئے وقت مل…
