Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر قابض اسرائیلی فورسز کے حملے قابل مذمت ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج یوم القدس پر ہم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر قابض اسرائیلی فورسز کے حملے قابل مذمت ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ جاری، پہلے 9 ماہ میں ترسیلات زر 17.1 فیصد اضافے سے 23 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ ملکی برآمدات 26.6 فیصد اضافے سے 23.70 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 13.2 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارچ میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 12.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملکی درآمدات 41.3 فیصد اضافے سے 53.80 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 2 فیصد کمی سے 1.28 ارب ڈالر رہی،…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں اپنی شاندار بالنگ سے دھوم مچادی، حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ ہیمپ شائر کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کی پہلی اننگز میں حسن کی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے مخالف ٹیم 246 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی۔ حسن علی نے 15 اوورز میں 45 رنز دیے اور ٹیم لیام ڈوسن، بین براؤن، کیتھ بارکر، کائل ایبٹ اور محمد عباس کی وکٹیں لیں۔ واضح رہے کہ حسن علی نے کاؤنٹی کیریئر میں دوسری بار ایک اننگز میں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) گزشتہ روز مسجد نبوی ﷺ میں وزیراعظم شہباز شریف کے وفد پر نعرے بازی کرنے پر قومی سابق کرکٹرز شاہد آفریدی اور محمد یوسف کی جانب سے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ روضہ رسول ﷺ وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت ہے، ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لیےحرم کی حرمت تک بھول گئے۔ ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہو گئے، نعرے لگانے والوں کی پہچان تو ہو جائے گی لیکن پاکستان کی شناخت کو آج ناقابل تلافی نقصان…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) گزشتہ روز مسجد نبوی ﷺ میں وزیراعظم شہباز شریف کے وفد پر نعرے بازی کرنے پر مولانا طارق جمیل کا مزمتی بیان سامنے آگیا ہے۔ معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹر پیغام میں کہا آج مسجد نبوی ﷺ میں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی پامالی کی گئی یہ بالکل اسلام میں درست نہیں ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔ جن میں سے کچھ اراکین…

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو اپنے جارحانہ انداز سے جانے جاتے ہیں کو اپنے دور حکومت میں پھلوں سے خوف محسوس ہوتا تھا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کو مظاہرین کی جانب سے انناس، ٹماٹر اور کیلے جیسے ’انتہائی خطرناک‘ پھلوں سے مارے جانے کا خدشہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ ان پھلوں سے ہلاک بھی ہو سکتے ہیں۔ نیویارک میں جاری دیوانی مقدمے میں پیش کیے عدالتی دستاویزات سے ٹرمپ کے اس خوف کا انکشاف ہوا، جس میں ٹرمپ نے اٹارنی جنرل کے سوالات پر کہا کہ میں چاہتا تھا کہ لوگ تیار…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر اپنے گھروں کو جانے والوں کے لیے آج سے کراچی سے 2 اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور اور دوسری کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی، پہلی ٹرین 29 اپریل کو کراچی سے پشاور دوپہر 2 بجر30منٹ پرکراچی سے چلے گی۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس کے مطابق ٹرین 14 کوچز پر مشتمل اور سب کی سب کانومی کلاس ہیں، ٹرین میں 1000 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ دوسری اسپیشل ٹرین 30 اپریل کو کراچی سے لاہور اورشام کو…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل نے کراچی میں دہشتگرد حملے پر مذمتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اسے قابل مذمت قرار دے دیا۔ سلامتی کونسل نے ہر قسم کی دہشتگردی کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے کر ریاستوں کو انسداد دہشتگردی کی موثر کارروائی کی ہدایت کردی۔ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل نے کراچی میں دہشتگرد حملے پر مذمتی اعلامیہ میں کہا ہے کہ گھناؤنا، بزدلانہ دہشتگرد حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ سلامتی کونسل نے متاثرہ خاندانوں۔ پاکستان اور چین کی حکومتوں سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلدمکمل صحت یابی کی خواہش…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی نژاد امریکی سپر ماڈل پدما لکشمی نے مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پدما نے اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف وسیع پیمانے پر بیان بازی ہو رہی ہے اور وہاں لوگ مسلمانوں پر تشدد کر کے خوش ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد کو دیکھ کر انتہائی افسوس ہوتا ہے، وسیع پیمانے پر مسلم مخالف بیان بازی لوگوں کو خوفزدہ کرتی ہے اور معاشرے میں نفرت کی زہر پھیلاتی ہے۔ امریکی سپر ماڈل نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) ہالی وڈ فلم "امیزنگ سپائیڈر مین” اور اس کے سیکوئل "امیزنگ سپائیڈر مین 2” میں سپائیڈر مین کا کردار نبھانے والے اداکار اینڈریو گارفیلڈ نے اداکاری کی دنیا سے بریک لے لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اینڈریو نے گذشتہ برسوں کے دوران متعدد پراجیکٹس میں اداکاری کی جس کی وجہ سے انہیں اہم کردار میں بہترین اداکار کیلئے آسکر نامزدگی بھی ملی تاہم 38 سالہ اداکار نے کچھ وقت کی بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں اینڈریو نے کہا کہ میں واقعی بہت خوش ہوں کہ میں نے بریک لے کر اپنے لئے…

مزید پڑھیں