Author: Khabrain News

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ کئے گئے وعدے وفا ہوں گے، پہلے ہی کہا تھا عمران خان خود گر جائیں گے، عوامی طاقت سے ہر سازش کا مقابلہ کیا۔ نوابشاہ میں ایم پی اے طارق مسعود آرائیں کے عشائیہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جو مزہ عوام میں رہنے کا ہے وہ کہیں بھی نہیں ہے، میں بھٹو اور بے نظیر نہیں بن سکتا، ان کے نقشے قدم پر چلنے کی کوشش کر رہا ہوں، میرا ویژن…

مزید پڑھیں

ترجمان پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمد اللہ نے سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط کی شدید مذمت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کا خط عالمی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستانی اندرونی سیاست میں مداخلت کی دعوت ہے۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ توہین مذہب کا قانون کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گا، ملکی قوانین کے تحت کسی کو توہین مذہب کی بھی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے…

مزید پڑھیں

افغانستان میں طوفانی بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے 10 صوبوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوئی اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان بھی ہوا۔ افغانستان کے جو صوبے شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ان میں قندھار، ہلمند، ہرات، بدخشاں، تاخار، پروان، قندوز، میدان وردک، بغلان، فریاب اور جوزان شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو…

مزید پڑھیں

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کو خریدنے والے ایلون مسک نے عندیہ دیا ہے کہ کچھ مخصوص استعمال کے بدلے اداروں یا کمپنیز سے قیمت وصول کی جاسکتی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی کے مالک ایلون مسک نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ عام صارفین کے لیے ٹوئٹر مفت رہے گا تاہم کچھ کمرشل اور حکومتی سطح کے استعمال کے لیے اس کے نرخ مقرر کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ فری میسنز کے زوال کے بعد ان…

مزید پڑھیں

دین اسلام کے لیے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ صنم چوہدری نے عید الفطر پر تمام لوگوں کو خوبصورت پیغام دیا ہے۔ صنم چوہدری نے عید الفطر کے موقع پر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اپنے تمام مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ’’عید کا دن خوشیوں بھرا اور سب کے جمع ہونے کا دن ہوتا ہے۔ اگر یہ رمضان میں نے اور آپ نے اپنے ایمان کے ساتھ اپنا احتساب کرتے ہوئے اور تقویٰ کرتے ہوئے گزارا تو ہی ہم عید کو اس کی اصل روح کے مطابق منا پائیں گے۔…

مزید پڑھیں

مصری اداکارہ کی جانب بیت اللہ (کعبہ) کے اندر ڈرامے کی پروموشن سے سوشل میڈیا پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری اداکارہ روجینا نے حال ہی میں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر خانہ کعبہ کے ساتھ فوٹو شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی نئی رمضان سیریز کی شوٹنگ حرم مکی کے اندر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، اس بیان پر بیت اللہ میں فن کی ترویج کی سوچی سمجھی کوشش قرار دے کر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے…

مزید پڑھیں

شوبز شخصیات نے عید الفطر بھرپور طریقے سے منائی اور ان خوبصورت لمحات کو کیمرے کی آنکھ کے ذریعے ہمیشہ کیلئے محفوظ کر لیا۔ عید آئی اور خوشیاں لائی، شوبز شخصیات نے ان خوشیوں کا خوبصورت طریقے سے اظہار کیا۔ محبت کے اس دلفریب اظہار میں تصاویر کے ذریعے اپنے مداحوں کو بھی شریک کیا، اور کیوں نہ کریں، اداکار خود کہتے ہیں کہ ان کے مداح ہی ان کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ مجھے ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالوا دوں۔ ایک بیان میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ آئینی اور قانونی بحران کا شکار پنجاب کو طاقت کے زور پر یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے، وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں، ایسے تو پھر اواب علوی اگلے وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔…

مزید پڑھیں

امریکا نے ایک بار پھر کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کر دی۔ ترجمان امریکی محمکہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ دہشتگرد حملہ کہیں بھی ہو قابل مذمت ہے، خصوصاً تعلیمی اور مذہبی جگہوں پر حملہ زیادہ قابل مذمت ہے۔ یاد رہے کہ 26 اپریل کو کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون خودکش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا تھا جس میں کنفیوشس سینٹر کے سربراہ سمیت 3 چینی باشندے اور ایک پاکستانی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں کراچی یونیورسٹی دھماکا: خاتون خودکش بمبار…

مزید پڑھیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ ، شعبہ انٹرنیشنل اور چیف سلیکٹر کا اجلاس عید کی چھٹیوں کے بعد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی ٹیم کی مستقبل کی سرگرمیوں کی حکمت عملی طےکی جائےگی، کاؤنٹی کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو 2 جون تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وائٹ بال ٹیم کے کئی کھلاڑی اس وقت انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، پاکستان میں موجود قومی کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ مئی کے تیسرے ہفتے لگائےجانے کا امکان ہے۔ قومی ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف مئی کے دوسرے ہفتے لاہور…

مزید پڑھیں