Author: Khabrain News

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ کے 4 ملازمین کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جن ملازمین کی تفصیلات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں طاہر اقبال، محمد نعمان افضل، محمد ارشد اور محمد رفیق شامل ہیں، 2008 سے 2022 تک ان ملازمین کے نجی اکاﺅنٹس میں جتنی رقوم آئیں ان کا ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے…

مزید پڑھیں

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے قول و فعل میں تضاد ہے، سابق حکومت نے ملک کیلئے معاشی مشکلات پیدا کیں۔ کوشش کریں گے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پوری حکومت چلانےکا ماہانہ خرچہ 45ارب روپے ہے، ڈیزل پر حکومت کو فی لٹر70 روپے نقصان ہو رہا ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھنے پر پیسہ ہماری جیب میں نہیں جاتا۔ حکومت کے پاس پیسے نہ ہونے پر قرض لینا پڑتا ہے، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور لیوی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: ‎وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ بیرونِ ملک سازش کا رونا نہیں یہ گوگی بچاؤ کا ماتم ہے، سازشی ٹولے نے 4 سال ملک لوٹا، اب رو دھو اور چیخیں مار کے وقت گزار رہے ہیں۔ فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل مین مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎چور ٹولے نے چار سال خزانہ اور توشہ خانہ لوٹا، اب گوگی بچاؤ تحریک کا عنوان ہے بیرونی سازش، ‎سازشی ٹولے نے چار سال عوام کو لوٹا اور اب رو دھو اور چیخیں مار کے وقت گزار رہے ہیں۔ عمران صاحب گوگی اور وزیراعظم شہباز شریف عوام…

مزید پڑھیں

سندھ میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی، ٹھٹھہ کے بعد بدین میں بھی پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا دیا گیا۔ تھرکول روڈ پر بیٹھے مظاہرین کی جانب سے نہروں میں پانی کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وفاقی حکومت سے صوبہ سندھ کو حصے کا پانی دینے کی اپیل کر دی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں پانی کی قلت سے ملکی معیشت کو مزید مشکلات کا سامنا ہو گا۔ ٹھٹھہ میں پانی کی قلت کے خلاف قومی شاہرہ…

مزید پڑھیں

سابق وزیر اطلاعات اور  پی ٹی آئی رہنما  فواد چوہدری نے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے  وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب اور یو اے ای کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سعودی عرب اور ابو ظبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ  ملک میں مہنگائی کی شرح 3 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز عملی طور  پر بند ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور…

مزید پڑھیں

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت دی ہے۔ قاسم کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹ میں عید کے موقع پر عمران خان کو یاد کرتے ہوئے ہوئے ٹوئٹ کی گئی تھی جبکہ سلیمان عیسیٰ کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دونوں بھائیوں کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے والد کے ہمراہ پاکستان میں عید کو ایک خوبصورت یاد کہا گیا تھا۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے قاسم اور سلیمان کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹس کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بیٹوں…

مزید پڑھیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ کئے گئے وعدے وفا ہوں گے، پہلے ہی کہا تھا عمران خان خود گر جائیں گے، عوامی طاقت سے ہر سازش کا مقابلہ کیا۔ نوابشاہ میں ایم پی اے طارق مسعود آرائیں کے عشائیہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جو مزہ عوام میں رہنے کا ہے وہ کہیں بھی نہیں ہے، میں بھٹو اور بے نظیر نہیں بن سکتا، ان کے نقشے قدم پر چلنے کی کوشش کر رہا ہوں، میرا ویژن…

مزید پڑھیں

ترجمان پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمد اللہ نے سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط کی شدید مذمت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کا خط عالمی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستانی اندرونی سیاست میں مداخلت کی دعوت ہے۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ توہین مذہب کا قانون کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گا، ملکی قوانین کے تحت کسی کو توہین مذہب کی بھی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے…

مزید پڑھیں

افغانستان میں طوفانی بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے 10 صوبوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوئی اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان بھی ہوا۔ افغانستان کے جو صوبے شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ان میں قندھار، ہلمند، ہرات، بدخشاں، تاخار، پروان، قندوز، میدان وردک، بغلان، فریاب اور جوزان شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو…

مزید پڑھیں

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کو خریدنے والے ایلون مسک نے عندیہ دیا ہے کہ کچھ مخصوص استعمال کے بدلے اداروں یا کمپنیز سے قیمت وصول کی جاسکتی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی کے مالک ایلون مسک نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ عام صارفین کے لیے ٹوئٹر مفت رہے گا تاہم کچھ کمرشل اور حکومتی سطح کے استعمال کے لیے اس کے نرخ مقرر کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ فری میسنز کے زوال کے بعد ان…

مزید پڑھیں