Author: Khabrain News

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) میٹھی عید کی خوشیاں منانے کے لیے خواتین کی شاپنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل آباد میں بازاروں کی رونقیں عروج پر پہنچ چکی ہیں، مارکیٹوں میں تل دھرنے کو بھی جگہ باقی نہیں ہے۔ چھوٹی عید کی بڑی خوشیاں منانے کے لیے شاپنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے، دکاندار بھی گاہکوں کو لبھانے کے لیے مختلف ورائٹی پیش کرکے تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں۔ مارکیٹوں میں رنگ برنگے دوپٹے، کپڑے ، جوتے، بیگز، چوڑیاں، مہندی اور زیبائشی اشیا کی بڑی ورائٹی موجود ہے۔ عید پر پہننے کے لیے خواتین ریڈی ٹو وئیر…

مزید پڑھیں

لارڈز: (ویب ڈیسک) شاہین آفریدی کی کاؤنٹی کرکٹ میں دھوم مچ گئی، انہوں نے ایک مرتبہ پھر بیک ٹو بیک وکٹیں لے کر شائقین کے دل جیت لیے۔ لارڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں شاہین آفریدی نے 54 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جس میں انہوں نے مسلسل دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر نے لسٹر شائر کے کولن ایکر کو صفر جبکہ لوئس کیمبر کو پندرہ رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ دوسری جانب لنکا شائر سے کھیلتے ہوئے حسن علی نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، فاسٹ بولر نے 45…

مزید پڑھیں

بگوٹا: (ویب ڈیسک) کولمبیا میں سابق صدر ایوان ڈیوک کے خلاف عوامی بغاوت کو ایک سال مکمل ہونے پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھروں اورپٹرول بموں سے حملہ کر دیا، فورسز نے منتشر کرنے کیلئے شیلنگ اور فلیش بم برسائے۔ سابق صدرکے خلاف عوامی بغاوت کو ایک سال مکمل، کولمبیا کے متعدد شہروں میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے، مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں پر سڑکیں میدان جنگ کا منظرپیش کرنے لگیں، احتجاج کرنے والوں نے فورسزپر پتھراؤ کیا اور پٹرول بم پھینکے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی،…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے یوکرین کی مدد تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا، صدر بائیڈن نے یوکرین کے لیے کانگریس سے 33 ارب ڈالر مانگ لیے۔ صدر بائیڈن نے کانگریس سے کہا ہے کہ یوکرین کے لیے 33 ارب ڈالر منظور کیے جائیں، بل پاس ہونے کی صورت میں یوکرین کو 20 ارب ڈالر ہتھیاروں اور فوجی امداد کے لیے فراہم کیے جائیں گے، 8 ارب ڈالر کی مالی امداد دی جائے گی جبکہ تین ارب ڈالر خوراک اور انسانی امداد کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس خطاب میں صدر بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کی آزادی…

مزید پڑھیں

کیف: (ویب ڈیسک) روس نے یوکرین کے مزید 6 اسلحہ اور فیول ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے دورے کے دوران بھی کیف میں دھماکے سنے گئے۔ ترجمان روسی وزارت دفاع کے مطابق تازہ حملوں میں یوکرین کے 38 ملٹری ٹارگٹس پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے یوکرین کا دورہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے صدر زیلنسکی سے ملاقات کی، انتونیو گوتریس نے ماریوپول میں شہریوں کو محفوظ راستہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں

جدہ: (ویب ڈیسک) سعودی شاہ سلمان سے جدہ میں ترک صدر طیب اردوان نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ شاہ سلمان اور طیب اردوان میں ملاقات السلام پیلس میں ہوئی جس میں گرم جوشی کا عنصر نمایاں رہا، پیلس پہنچنے پر ترک صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدرطیب اردوان میں بھی ملاقات ہوئی۔ تعلقات کی بحالی کیلئے ترک صدر سعودی عرب کا اہم دورہ کر رہے ہیں۔ ان تعلقات کو سب سے زیادہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث 5 ہزار 739 میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہو رہی، اگلے 10 دن تک لوڈشیڈنگ میں کمی آجائے گی۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں اس وقت بجلی کا بحران ہے، بجلی بحران کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، بعض دیہی علاقوں میں بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، پہلا الیکٹڈ انجینئرہوں جسے وزارت توانائی میں کام کرنے کا موقع ملا، آر ایل این جی ملنا شروع ہو جائے گی جس سے حالات بہتر ہوں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے مزار شریف سمیت افغانستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کر دی، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے افغانی عوام خصوصا سوگواران کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہارکیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان 28 اپریل کو مزار شریف میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، دہشتگرد حملے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور متعدد لوگ زخمی ہوئے، نہتے افغانوں کے خلاف دہشتگردی کا ارتکاب گھناؤنی کارروائی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ گھناؤنے فعل کا مقصد امن، استحکام، ترقی کے لیے افغان قوم کے عزم…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیری رحمان نے کہا ہے کہ مسجد نبویؐ میں کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی اور اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، اس طرح کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے قائدین نے گالم گلوچ اور کردار کشی کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے، عمران خان اپنی تقریروں میں مخالفین کا نام لے لے کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں، اس ساری صورتحال کے ذمہ دار عمران خان خود ہیں۔ شیری رحمان نے کہا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) گرمی کی شدت میں اضافے سے شارٹ فال بھی بڑھنے لگا۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار 500 میگاواٹ سے بڑھ گیا۔ ملک بھر میں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، ذرائع دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے زیادہ ہے ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 400 میگاواٹ ہے۔ ملک بھر میں بجلی کی طلب 27 ہزار 200 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع 3 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ سرکاری تھرمل پاورپلانٹس صرف 900 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نجی شعبے کے…

مزید پڑھیں