اسلام آباد: (ویب ڈیسک) گزشتہ روز مسجدِ نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے پر گرفتاریوں کے حوالے سے سعودی سفارت خانے کا ردِ عمل سامنے آگیا۔ ڈائریکٹر انفارمیشن سعودی سفارتخانہ فواد العثمین کے مطابق مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کچھ پاکستانی گرفتار ہوئے ہیں۔ فواد العثمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسجد نبویﷺ کی بے حرمتی پر حراست کی کارروائی کی گئی، یہ گرفتاریاں سعودی قواعد توڑنے پر ہوئی ہیں۔ مسجد نبویﷺ میں نعرے بازی پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ردعمل خیال رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبویﷺ میں سیاسی نعرے بازی پر…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حمزہ شہباز کی حلف برداری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔ پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے حلف نہ لینے کے خلاف تیسری بار عدالت سے رجوع کر لیا۔ حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی جس میں وفاقی اور پنجاب حکومت فریق بنے۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج ہی سنانے کا حکم دیا اور جسٹس جواد حسن 7 بجے محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ درخواست گزار حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ لاہورہائیکورٹ حلف سےمتعلق احکامات جاری کرچکی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ حج درخواستیں یکم تا 13 مئی تک وصول کی جائیں گی، حج درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکتی ہیں، حج کیلئے عمر کی بالائی حد 65 سال مقرر کی گئی ہے، حج کیلئے کورونا ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانا لازم ہے۔ وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وبائی مرض سے کافی حد تک نجات مل چکی ہے، اس سال سعودی عرب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر حج کا اعلان کیا ہے، عمرہ کے لئے آسانیاں پیدا کرنے پر سعودی عرب…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق تیسری درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے اراکین اسمبلی کی فریق بننے کی درخواست منظور کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق تیسری درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل حمزہ شہباز نے موقف اپنایا کہ قانون کہتا ہے کہ گورنر خود حلف لیں یا نمائندہ مقرر کرے۔ جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا آپ کے مطابق ہائیکورٹ کے دو آڈرز پر عملدرآمد نہیں ہوا، ہائیکورٹ میں دوبارہ حکم پر عملدرآمد کروانے کی درخواست دائر کی ہے، آپ نے درخواست میں گورنر پنجاب اور…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فواد چودھری نے کہا ہے کہ تقسیم پیدا کرنے کے بجائے معاشرے کو جوڑا جائے، معاشرے کی تقسیم کا حل چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے بعد نئے انتخابات ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے جو حکم جاری کیا اس پر سب ہنسیں گے، ان کے کنڈکٹ کی وجہ سے ان کو ن لیگ میں عہدہ لینے کا کہا، سندھ ہاوس میں ہمارے ایم این ایز کو سزا ہو گئی وہ جیل گئے، انصار الاسلام نے لاجز پر حملہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) روضہ رسول ﷺ کی بے حرمتی پر وفاقی حکومت نے شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی حکومت سے مناسب کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہ زین بگٹی پر حملہ اور مریم اورنگزیب کو ہراساں کیا گیا، واقعہ اچانک نہیں ہوا، یہاں سے منصوبہ بندی کی گئی، عمران خان لوگوں کو تنگ کرنے کا راستہ دکھا رہے ہیں، شیخ رشید کو بھی سبق سکھایا جا سکتا ہے، جو کرنا ہے کریں لیکن اپنی حد میں رہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کنا…
لاہور: (ویب ڈیسک) مسجد نبوی میں پیش آئے افسوسناک واقعے پر تحریک انصاف کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، اسد عمر کا کہنا ہے کہ مقدس مقامات کے تقدس کا احترام کرنا ہم سب پر لازم ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے مزید کہا کہ لوگوں میں جو غم و غصہ پایا جاتا ہے اس کا بھی ہمیں احساس ہے جبکہ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ابھی یہ لوگ حکومت میں ہیں، لوگ ان کو ایوانوں سے ٹھڈے مار کر نکال باہر کریں گے، پھر یہ گھروں سے کیسے باہر نکلیں گے۔ پی ٹی آئی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترک صدر طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف میں ملاقات متوقع ہے، طیب اردوان نے شہباز شریف کو ملاقات کا پیغام بھجوایا تھا۔ ذرائع کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوائے گئے پیغام میں کہا ہے کہ آپ سے ملاقات کا خواہش مند ہوں۔ وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ روز سعودی ولی عہد کی دعوت پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔ مدینہ منورہ پہنچنے پر گورنر مدینہ فیصل بن سلمان آل سعود نے اعلیٰ سعودی حکام کے ہمراہ ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ شہباز شریف اورگورنر مدینہ کے مابین ملاقات بھی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قاسم سوری کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں گزشتہ رات حملے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور جان سے مارنا چاہتے تھے۔ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے حملے کا مقدمہ درج کروا دیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گذشتہ رات دوستوں کے ساتھ سحری کے لئے کوہسار مارکیٹ گیا،وہاں پر موجود چند پی ٹی آئی مخالف لوگوں نے ہم پر حملہ کر دیا۔ درخواست میں قاسم سوری نے مزید کہا کہ حملہ آور ہمیں جان سے مارنا چاہتے تھے، سامنے آنے پر حملہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ امپورٹڈ حکومت کی غلط فیصلہ سازی کے باعث ہوئی، وقت پہ مقامی گیس کی diversions نہیں کی گئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ کے ایل این جی معاہدے ڈفالٹ کر گئے اور سارا دارومدار فرنس آئل پر ڈال کے اس کا اسٹاک بھی ختم کر دیا، صحیح حکمت عملی اپنائی جاتی تو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث انڈسٹری کا لوڈ ختم ہو…
