Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی شرعی عدالت نے ملک میں رائج سودی نظام غیر شرعی قرار دے دیا۔ وفاقی شرعی عدالت نے سود کیخلاف درخواستوں پر 19 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ اسلامی بینکنگ کا ڈیٹا عدالت میں پیش کیا گیا، سود سے پاک بنکاری دنیا بھر میں ممکن ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے سود سے پاک بینکنگ کے منفی اثرات سے متفق نہیں، معاشی نظام سے سود کا خاتمہ شرعی اور قانونی ذمہ داری ہے، بینکوں کے منافع کی تمام اقسام سود کے زمرے میں آتی ہیں۔عدالت نے سود…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی پولیس نے خزانے کی خاطر انسانی قربانی کے طور پر اپنی بیٹی کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک شخص نے چھپے ہوئے خزانے کو تلاش کرنے کی خاطر دقیانوسی رسم ’انسانی قربانی‘ کے نام پر اپنی بیٹی کو قربان کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دیا۔ پولیس کو متاثرہ لڑکی کی دوست نے مطلع کیا، جس پر پولیس واردات سے چند لمحے گھر چھاپہ مار کر لڑکی کو باپم تانترک اور ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا…

مزید پڑھیں

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ملک بھر کے تمام مسلمانوں سے ہفتے کی شام کو چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آنے والے ہفتے کے دن چاند دیکھیں جو کہ شوال کے مہینے کے آغاز اور رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کو ظاہر کرے گا۔ 30 اپریل ان ممالک کے لیے رمضان کا 29 واں دن ہے جنہوں نے 2 اپریل کو رمضان کے پہلے روزے کا مشاہدہ کیا۔ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے بین…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ آج شب مولانا طارق جمیل کے ہمراہ اپنی تحریک کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کریں گے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ ’پاکستان 14 اگست 1947 بمطابق 27 رمضان المبارک کو معرضِ وجودمیں آیا۔‘ عمران خان نے مزید لکھا کہ ’27 رمضان المبارک کی انہی مبارک ساعتوں میں میں آج رات 10 بجےمولاناطارق جمیل کے ہمراہ پیارےوطن پاکستان کی حقیقی خودمختاری وجمہوریت کی اپنی تحریک کی کامیابی کیلئے رب العزت کے حضور دستِ دعا بلندکروں گا۔‘ خیال رہے کہ عمران…

مزید پڑھیں

مدینہ منورہ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ گورنر مدینہ فیصل بن سلمان آل سعود نے اعلیٰ سعودی حکام کے ہمراہ وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزرا بلاول بھٹو زرداری، شاہ زین بگٹی، چوہدری سالک حسین،خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف اور ایم این اے محسن داوڑ شامل ہیں، وفد میں وزیراعظم شہباز شریف کے پرسنل اسٹاف کے 4 لوگ بھی شامل ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس…

مزید پڑھیں

برلن: (ویب ڈیسک) جرمن فٹبالر میسوت اوزل نے بھارتی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی سطح پر بھی آوازیں بلند ہونے لگیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میسوت اوزل نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ لیلتہ القدر کی مبارک رات کو بھارتی مسلمانوں کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیں اس شرمناک صورتحال سے متعلق لوگوں میں آگاہی پھیلائیں، نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت میں انسانی حقوق کے ساتھ کیا ہورہا ہے، یہ پوری دنیا کو دکھانا ہوگا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کردی، سینیٹر مصدق ملک کو وزیر مملکت پٹرولیم اور امیر مقام کو مشیر برائے پولیٹیکل اور پبلک افیئرز تعینات کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر سینیٹر مصدق ملک کو وزیر مملکت تعینات کردیا ہے اور مصدق ملک کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا- بطور وزیر مملکت تعیناتی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے مصدق ملک کو پیٹرولیم کا قلمدان سونپ دیا، ن لیگ کے رہنما امیر مقام کو مشیر برائے پولیٹیکل اورپبلک افئیرز تعینات کردیاگیا ہے، امیرمقام…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے حلف کے معاملے پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو قانون کے مطابق عمل کا حکم دے دیا ہے۔ صدر پاکستان نے گورنر پنجاب کو خط لکھا جس میں عارف علوی نے عمر سرفراز چیمہ کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں قانون کے مطابق عمل کرنے کا کہا، صدر پاکستان نے گورنر پنجاب کو لاہور ہائیکورٹ کا حکم 27 اپریل بھی ارسال کیا۔ گورنر پنجاب نے صدر پاکستان کے خط کا جواب دے دیا، صدر مملکت کے خط کے بعد آئینی ماہرین…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مطالبہ کیا ہے کہ 31 مئی سے پہلے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، موجودہ کابینہ میں آدھے وزیر مجرم ہیں، ایسی جمہوریت کو تسلیم نہیں کرتے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، عمران خان چین سے نہیں بیٹھے گا، عمران خان نے پوری دنیا کو مقصود چپڑاسی یاد کرا دیا، ان چوروں کو دیکھنے سے لوگوں میں نفرت بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے بھی سیاسی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اسپیکر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے کہنے پر آئی جی پولیس نے اسمبلی میں پولیس کی بڑی تعداد بھیجی، ہم اجلاس میں فیصلہ کریں گے کہ کیا قانونی اور آئینی اپشن اختیار کیا جاتا ہے۔ پارٹی رہنما راجہ بشارت کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جتنی عزت اراکین کو دی شریفوں نے 5 منٹ میں سب عزت زمین بوس کردی، کیا پولیس نے ایوان چلانا ہے تو آجائے ادھر بیٹھ جائے۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ محمد خان بھٹی کو تین ایم…

مزید پڑھیں