Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) سینئر اداکار عدنان صدیقی نے ہمایوں سعید سے فرمائش کی ہے کہ وہ رواں سال جب کوئی فلم بنائیں تو مرکزی کردار کیلئے مجھے کاسٹ کریں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عدنان صیدیقی نے ہمایوں سعید کی 2015 کی کامیاب مصالحہ فلم "جوانی پھر نہیں آنی” کا کلپ انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے دیرینہ دوست سے مذاق بھی کیا ۔ عدنان نے فلم کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ہمایوں سعید کو یاد دلایا کہ ان کے مقابلے میں وہ لڑکیوں سے اچھا برتاو اور محبت کرتے ہیں۔ عدنان صدیقی نے لکھا کہ جیسے ہی وہ لڑکیوں سے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا، قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے، اللہ شہباز شریف کو اور جتنے لوگ کورونا میں مبتلا ہیں، انہیں جلد صحتیاب کریں، شہباز شریف ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں، انہوں نے مکمل آرام کا…

مزید پڑھیں

برلن: (ویب ڈیسک) نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ نے روس اور نیٹو اتحادیوں کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر اوولف شولز سے بات چیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نیٹو روس کونسل میں مجوزہ مذاکرات کا سلسلہ جلد شروع ہو گا جن کا مقصد نہ صرف اپنے خدشات کا سدباب بلکہ روسی خدشات کو بھی سننا ہے۔ واضح رہے کہ یورپ کو خدشات لاحق ہیں کہ روس یوکرین پر حملہ کرنا چاہتا ہے، قبل ازیں جرمن وزیر خارجہ نے روس کو یوکرین پر حملے کی صورت میں…

مزید پڑھیں

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، کوئلے، لکڑی اور ایل پی جی سمیت دیگر متبادل ایندھن کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئیں۔ موسم سرما میں سوئی گیس کی بندش اور غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا دیرینہ سلسلہ تھم نہ سکا، دن بھر سوئی گیس کی بندش سے شہریوں کو کھانے پکانے سمیت دیگر گھریلو امور کی انجام دہی میں مسائل کا سامنا ہے، گیس کی قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لکڑیوں، کوئلے اور ایل پی جی سمیت دیگر متبادل ایندھن کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچا دی گئی ہیں جس…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں درندے نے سات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم نے گھر سے ایک لاکھ روپے بھی لوٹ لئے۔ افسوس ناک واقعہ نارتھ ناظم آباد کےعلاقے موسیٰ گوٹھ میں پیش آیا، ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ بچی کا والد مزدوری جبکہ والدہ گھروں میں کام کرتی ہے، وقوعہ کے وقت بچی اپنے نو سالہ بھائی اور تین سالہ بہن کے ساتھ گھر میں موجود تھی۔ پولیس نے ملزم صابر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جس سے واردات کی تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی بری کرنے کی نئی درخواست کا جواب دیتے ہوئے پولیٹیکل انجینئرنگ کا الزام مسترد کر دیا۔ نیب کا کہنا تھا کہ مریم اور نواز شریف نے آج تک لندن فلیٹس کا جواب نہیں دیا، ویڈیو لیک والے جج کا بھی کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں نیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ لندن جائیدایں کیسی خریدیں، پیسہ کیسے منتقل کیا ؟ مریم نواز…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے قریب کاہنہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ کاہنہ ایل ڈی اے گول چکر کے قریب گھر سے 4 لاشیں ملی ہیں۔ مقتولین میں خاتون ڈاکٹر، 2 بیٹیاں اور بیٹا شامل ہے۔ خاتون کی ڈاکٹر ناہید کے نام سے شناخت ہوئی، جن کی عمر 45 سال تھی، لڑکے کی عمر 22 سال، لڑکیاں 15 اور 17 سال کی تھیں۔ مقتولہ کا اپنا گھر تھا، جس میں انہوں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات پر حوثی باغیوں کی جانب سے کیے جانے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے حوثی باغیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ابوظبی حملے میں پاکستانی شہری کے جاں بحق…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چار آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 37 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 55 ہزار 499، سندھ میں 5 لاکھ 9…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خالد خورشید کی طبیعت بہتر ہے، ایس او پیز کے تحت انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور ویکسینیشن کرائیں۔

مزید پڑھیں