تازہ تر ین

ترکی سے اعلان جنگ ….روسی پیوٹن کا اہم بیان

انقرہ، ماسکو، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک + ایجنسیاں) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روس کے سفیر آندرے کارلوف حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ حملہ بھی پولیس کی فائرنگ سے ماراگیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق روسی سفیر انقرہ میں فن پاروں کی نمائش شرکاءسے خطاب کر رہے تھے کہ سکیورٹی پر تعینات پولیس افسر نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے اور انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔فائرنگ کرنے والے حملہ آور بھی پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ حملہ آور نے فائرنگ کرتے ہوئے نعرے لگائے کہ ’حلب کو بھولنا مت‘ ترک حکام کا کہنا تھا کہ روسی سفیر کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے والا شخص پولیس کا افسر تھا۔ واضح رہے کہ شام میں طیارہ گرانے کے معاملے پر روس اور ترکی کے درمیان تعلقات پہلے بہت کشیدہ تھے لیکن ترکی کی معافی کے بعد تعلقات میں بہتری آئی۔ امریکہ کی جانب سے روسی سفیر کی ہلاکت پر سخت مذمت کی گئی ہے۔ ترک وزیر داخلہ نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، تحقیقات کا حکم، ترک صدر کا روسی صدر پیوٹن کو فون واقعہ پر اظہار افسوس، پیوٹن نے واقعہ پر آج ہنگامی اجلاس بلا لیا پاکستان سمیت دنیا بھر سے واقعہ پر اظہار مذمت کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain