تازہ تر ین

جواد احمدکے ویڈیو سانگ ” ہم ہیں جوان“پر مشتمل دستاویزی فلم ریلیز

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارجواداحمدنے اپنا نیا ویڈیوسانگ ہم ہیںجواں اورنیولبرل ازم کے صنفی ناہمواری اورتعلیم کے موضوع پربنائی گئی دستاویزی فلم ر یلیزکردی ۔اس حوالے سے تقریب گزشتہ روزلاہورپریس کلب میں ہوئی جس میں ویڈیوڈائریکٹربلال اور دیگر افرادبھی موجود تھے ۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے جواد احمد کاکہناتھاکہ پاکستان کامروجہ ٹیکس نظام پیچیدہ ،غیر منصفانہ اور صرف مالدارطبقے کے مفادات کاتحفظ کرتاہے جس کی وجہ سے معاشرہ طبقاتی تقسیم اورابتری کاشکارہوچکاہے ۔ٹیکسوں کایہ غیرمنصفانہ نظام غیرملکی قرضوں میں اضافے اوربڑھتی ہوئی غربت کاباعث ہے۔حکومت بالواسطہ ٹیکسوں کے ذریعے مہنگائی کے ہاتھوں پسے ہوئے عوام پرٹیکس لگائے جاری ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں شفاف اورمنصفانہ ٹیکس کانظام متعارف کرایاجائے اورامیرطبقے کوٹیکس کے اداکرنے کےلئے قانون سازی کی جائے ۔جواداحمدکاکہناتھاکہ ٹیکس جسٹس کمپین پاکستان کے زیراہتمام سنٹرفارپیس اینڈڈویلپمنٹ انیشیٹواوررائزفا رکوالٹی کے اشتراک سے بنائی گئی ڈاکیومنٹری اورگیت نیولبرل ازم کے تحت حکمرانوں کی محنت کش عوام کے مفادات کے خلاف پالیسیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔گیت میں خصوصی طورپرنوجوانوں کومخاطب کرتے ہوئے ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کی امیدکااظہارکیاگیاہے جہاں تمام انسانوں کےلئے برابری اورمساوات پرمبنی مواقع اورسہولیات میسرہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain