خواب میں صندوق دیکھنا, دیکھیں اپنے خواب کی دلچسپ تعبیر

خواب میں صندوق دیکھنا عظیم سلطنت ہے، اگر کوئی انسان دیکھے کہ صندوق میں ہے تو سلطنت حاصل کرے گا اور بعج کہتے ہیں کہ اس خواب کا دیکھنے والا دشمن سے خائف ہے اور اس کی دشمنی سے عاجز و قاصر ہے اور یہ خواب کشادگی حال کی دلیل ہے، اگر یہ خواب وہ شخص دیکھے کہ جس کا کوئی غائب ہو تو وہ آجائے گا۔ جو خواب میں یوں دیکھے جیسے وہ صندوق کے اوپر بیٹھا ہے تو وہ لڑائی جھگڑے سے محفوظ رہے گا اور غالب رہے گا اور مراد کو پہنچے گا، جو دیکھے کہ اس کو صندوق دیا گیا ہے تو اسے علم و حلم (بردباری) اور وقار و سکینہ کی دولت ملے گی، خواب میں صندوق دیکھنا رنج و غم کی علامت ہے اور آٹا وغیرہ پینے والے کا صندوق دیکھنا ایسے حاکم پر دلیل ہے جو حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والا ہے۔ اسی طرح اس کا دیکھنا علم و ہدایت کی نشانی ہے۔

ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ, عوام بلبلا اُٹھے

لاہور، اسلام آباد، کراچی، ملتان، فےصل آباد، سکھر (خصوصی رپورٹ) ملک بھر مےں گر می اور چھٹی کے روزبد ترےن غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ نے عوام کی چےخےں نکال دےں‘ لاہور کے بعض علاقوں مےںدن کے اوقات مےں10گھنٹے جبکہ شہر وں اور دےہاتوں مےں مجموعی طور پر 14سے 18گھنٹے کی لوڈشےڈ نگ جاری‘ اتوار کے روز لوڈ شےڈنگ پر لاہور سمےت ملک کے کئی شہروں مےں حکومت کے خلاف احتجاج مظاہرے‘ عوام نے بجلی کے بل نذرآتش کرنے کےساتھ ساتھ حکومت کے خلاف شدےد نعرے بازی بھی کرتے ہےں جبکہ واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ آنےوالے دونوں مےں لوڈشےڈ نگ مےں مزےد اضافے ہوسکتا ہے۔ تفصےلات کے مطابق ملک بھر مےں اتوارکے روز بڑے شہروں مےں مارکٹےں اور سر کاری و پرائےوٹ دفاتر بند ہونے کے باوجود بجلی کی لوڈشےڈنگ مےں کمی کی بجائے مسلسل اضافے دےکھنے مےں آےا اور لاہور سمےت بڑے شہروں مےں بھی صرف دن کے وقت 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشےڈنگ ہو رہی ہے جبکہ رات کو بھی بجلی کی غےراعلانےہ لوڈشےڈنگ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 15800 میگا واٹ اور رسد 11900 میگاواٹ ہے۔ 3900 میگا واٹ کا شارٹ فال ہے جس مےں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے لاہور میں ویک اینڈ پر ہی ہفتے کی رات سے شروع ہونے والی آنکھ مچولی کا کھیل چھٹی کے روز بھی جاری رہی ہے گھروں میں گرمی کے ستائے بڑے بچوں کا ایک گھنٹے بعد بجلی آنے کا انتظار جب طول پکڑتا ہے تو پھر پریشانی کا شمار مشکل ہو جاتا ہے۔ ملتان، فیصل آباد، سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بجلی آنے اور جانے کا شیڈول کسی کو معلوم نہیں جبکہ اتوار کے روز لوڈشےڈنگ پر لاہور سمےت ملک کے کئی شہروں مےں حکومت کے خلاف احتجاج مظاہرے‘ عوام نے بجلی کے بل نذرآتش کر نے کےساتھ ساتھ حکومت کے خلاف شدےد نعرے بازی بھی کرتے ہےں اور حکومت سے مطالبہ کےا ہے کہ قوم کو لوڈشےڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے۔

الیکشن کا سال آیا تودھرنے والوں کو بھی” میٹرو“ یاد آگئی۔۔۔

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے رائیونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوورکے منصوبے کا افتتاح کیا،یہ منصوبہ ایک ارب روپے سے زائدکی لاگت سے 6ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو سیکرٹری تعمیر ات ومواصلات نے رائیونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوور کے منصوبے کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے فلائی اوور کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد ستمبر 2016ءمیں رکھا گیا اور 16اپریل 2017ءکو 6ماہ کی قلیل مدت میں فلائی اوور کا افتتاح کیا گیاہے۔ فلائی اوور بننے سے رائےونڈ کے شہریوں کو بے پناہ سہولت میسر آئے گی اور انہیں ٹریفک کے مسائل سے نجات ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے تقریب میں موجود شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میںابھی وزیراعظم محمدنوازشریف کو مل کر آ رہا ہوں۔ انہوںنے بھی آپ کے لئے سلام بھجوایا اور آپ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے ، پنجاب حکومت کے وکلاءاس ضمن میں کل بھی دلائل دیں گے، اس کیس کافیصلہ کیا آئے گا،یہ اللہ تعالی ہی جانتا ہے تاہم جب فیصلہ آئے گاہم اس فیصلے کی روشنی میں اقدامات کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کا جال بچھایا جارہاہے ،میں نے گزشتہ روز فیصل آباد میں40 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کیاہے۔ فیصل آباد میں میٹروبس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی اینڈ سکلز یونیورسٹی کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ پنجاب میںترقی اورخوشحالی کا نیا دور شروع ہوچکاہے جبکہ نیازی صاحب! جو لاہور میٹروبس کے منصوبے کو جنگلا بس کہتے تھے اور کہتے تھے کہ میں پشاو رمیں کھڑا ہو کر اس کی مخالفت کروں گا، آج یہ نیازی صاحب! پشاو رمیں میٹروبس کا منصوبہ بنانے کے لئے مجبور ہو گئے ہیں۔ نیازی صاحب! آپ نے ملک و قوم کے چار برس ضائع کئے، آپ نے دھرنے دیئے،لا ک ڈاﺅن کیا اور احتجاجی ریلیاں نکال کر اپنے صوبے کے عوام کو ترقی وخوشحالی سے محروم کیا۔ نیازی صاحب ! اب خیبر پختونخوا کے عوام نے آپ کو مجبور کیا ہے کہ میٹروبس کا منصوبہ پشاور میں شروع کیا جائے تو آپ کو میٹروبس منصوبے کا خیال آیاہے ،اگر آپ نے یہ منصوبہ چار سال قبل بنایا ہوتا تو آج خیبر پختونخواکے عظیم بہن، بھائی، مائیں، بیٹیاں، مزدور ، طالب علم ،ڈاکٹر،محنت کش، ٹیچرز او ردیگر افرادعزت اور وقار کے ساتھ سفری سہولتوں سے فیض یاب ہو رہے ہوتے لیکن افسوس نیازی صاحب! آپ احتجاج کرتے رہے ، دھرنے دیتے رہے، لاک ڈاﺅن کرتے رہے، معیشت کا دھڑن تختہ کرتے رہے اور جب الیکشن کا سال آیا تو آپ کو میٹروبس کے منصوبے کی یاد آئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں بسنے والے بہن بھائی بھی مجھے اتنے ہی عزیز ہےں، جتنے پنجاب میں بسنے والے شہری، لیکن نیاز ی صاحب کو پنجاب میں بسنے والے شہریوں کی ترقی و خوشحالی عزیز نہیں، اسی لئے انہوں نے میٹروبس کو جنگلا بس کہاجو عوام کی توہین ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ آپ پشاور میں میٹروبس کا منصوبہ الیکشن سے پہلے مکمل کرلیں اور اس ضمن میں نیازی صاحب کو حکومت پنجاب کی جانب سے کوئی معاونت چاہےے تو ہم آپ کی خدمت میں ہر وقت حاضر ہیںتاکہ یہ منصوبہ فی ا لفور تعمیر ہواو رخیبر پختونخوا کے لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں۔ نیازی صاحب! عوام کی سہولت کے منصوبوں کو جنگلا بس نہ کہیں پنجاب حکومت پشاور میٹروبس کے منصوبے کے لئے ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیارہیں ۔ نیازی صاحب! آپ نے چار برس کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے لیکن اب ہم چاہتے ہیں کہ اس منصوبے پر وقت ضائع کئے بغیر دن رات کام کیا جائے اور اسے جلد مکمل کیا جائے تاکہ کے پی کے کے عوام میٹروبس جیسی بہترین سفری سہولتوں سے مستفید ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ابھی ترقی اور خوشحالی کے بہت کام کرنے ہیں۔ ہسپتال ،سکول، سڑکیں اور پانی کے منصوبے بنانے ہیں ۔ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے اربوں روپے کا کسان پیکیج دیا گیاہے ، کاشتکاروں کے لئے کھادوں کی قیمتوں کو کم کیا گیاہے۔ چھوٹے کاشتکاروں کو ایک سو ارب روپے کے بلاسود قرضے دئےے جا رہے ہیں جبکہ ماضی میں اربوں روپے کے قرضے ہڑپ کئے گئے اور قومی وسائل پر ڈاکہ زنی کی گئی۔ ایک ترین صاحب ہیں ،اس امیر ترین نے عدالت میں ایک اور درخواست دی ہے کہ شہبازشریف کو میرے قرضے معاف کرانے کی بات کرنے سے روکا جائے۔ میں ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ آپ قوم کو دھوکہ دیتے ہیں سب سے زیادہ ٹیکس دینے کا دعویٰ کرنے والے امیر ترین شخص نے ماضی میںکروڑوں روپے کے قرضے معاف کرائے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ نے کروڑوں کے قرضے معاف کرائے ہیں اور دکھی قوم کا مال ہڑپ کیاہے او رمیںیہ بات کرتا رہوں گا۔ آپ نے ایک طرف کروڑوں کے قرضے معاف کرائے اور دوسری طرف 2کروڑ روپے کا ٹیکس دینے پر گھمنڈ کرنا یہ زیب نہیں دیتا، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔ قوم چوری او رسینہ زوری برداشت نہیں کرے گی۔ الیکشن آنے والے ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے چار برس کے دوران ترقی وخوشحالی کے ذرےعے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔ سی پیک سے بھی پاکستان کی قسمت بدل رہی ہے منصوبوں میں شفافیت عروج پر ہے، ماضی میںاربوں روپے ٹھیکوں میں ہڑپ کئے گئے جبکہ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں ٹھیکوں میں اربوںروپے بچائے گئے ہیں،یہی فرق ہے وزیراعظم محمدنوازشریف اورماضی کی حکومتوں کا ماضی میں فلائی اوور جیسے منصوبوں پر چھ چھ برس لگ جاتے تھے اور منصوبہ مکمل نہیں ہوتا تھا آج منصوبے بروقت مکمل ہورہے ہیں اور قومی وسائل بھی بچائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعمیرات ومواصلات کے وزیر تنویر اسلم ملک، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات میاں مشتاق احمد،لاہو رکی انتظامیہ ،پولیس، کنٹریکٹرز اور انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کاشکریہ ادا کیا او رکہاکہ رائےونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوور کے منصوبے کو ایک ٹیم ورک کے طو رپر کام کر کے مکمل کیا گیاہے اور یہ فلائی اوور رات کو روشنیوں سے جگمگائے گااور رائےونڈ کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا، اس منصوبے پر ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب حکومت دیہی علاقوں میں ہزار کلو میٹر دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کا کام مکمل کرچکی ہے۔ جون 2017ءتک مزید ہزاروں کلومیٹر سڑکیں مکمل ہوں گی اور اس منصوبے پر 90ارب روپے خرچ ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے دیہی علاقوں میں اسفالٹ سڑکیں بنائی ہیں،جس کی اعلی کوالٹی کی گواہی دیہی علاقوں میں بسنے والے ہمارے عظیم پاکستانی دے رہے ہیں۔ فارم ٹو مارکیٹ روڈ کا آغاز وزیراعظم محمد نوازشریف نے اس وقت کیا تھا جب وہ پنجاب کے وزیراعلی تھے۔ وزیراعلیٰ نے فلائی اوور کے منصوبے کے ساتھ موجود خالی اراضی پر ایک بڑا پارک بنانے کا اعلان کیا ، وزیراعلی نے قبرستان بنانے کا بھی اعلان کیا۔ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، بلدیاتی اداروں کے نمائندے اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آج یہاں چےئرمےن واپڈا لےفٹےننٹ جنرل (ر) مزمل حسےن نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی منصوبوں کی جلد سے جلد تکمیل ہماری ترجیح ہے۔پنجاب سمیت پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہاہے۔چار برس کے دوران بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے اور آج توانائی کے کئی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیںاور ان منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ پنجاب میں گیس کی بنیادپر 3600میگاواٹ کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا ہے۔ گیس کی بنیاد پر توانائی کے منصوبوں میں قوم کے 112ارب روپے بچائے گئے ہیں اور2013ءکے مقابلے میں آج بجلی کی پیداوار بڑھی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا لےفٹےننٹ جنرل (ر) مزمل حسےن نے پانی او رپن بجلی کے وسائل کی ترقی کے بارے میں وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2485 میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے 2018ءکے وسط تک مکمل کر لئے جائیں گے اور اس مقصد کے لئے تین جہتی حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ زیر تعمیر منصوبوں کی کم سے کم مدت میں تکمیل، نئے منصوبوں پر تعمیراتی کام کا مختصر مدت میں آغاز اور واپڈا کو دوبارہ سے ایک متحرک اور فعال ادارے میں تبدیل کرنا حکمت عملی کے تین ا ہم عناصر ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 7ما ہ کے دوران اس حکمت عملی پر نہایت تندہی کے ساتھ کام کیا گیاہے۔منصوبوں میں نیلم جہلم، تربیلا کا چوتھا توسیعی منصوبہ اور گولن گول شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 2017ءکے آخرتک کچھی کینال کا فیز Iبھی مکمل کرلیا جائے گا جس سے بلوچستان کے لئے ضلع ڈیرہ بگٹی میں 72ہزار ایکڑ زمین زیر کاشت آئے گی کرم تنگی ڈیم پراجیکٹ پر گزشتہ ماہ تعمیراتی کام شروع کردیا گیا ہے۔ کینال خواڑ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا کنٹریکٹ تعمیراتی کام کے آغاز کے لئے سائیٹ پر پہنچ چکاہے، داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے مین سول ورکس ایوارڈ کئے جا چکے ہیں اور اس منصوبے پر اگلے ماہ تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ واپڈا اس بات کی بھرپورکوشش کر رہاہے کہ مہمندڈیم اور دیا میر بھاشا ڈیم کے مین سول ورکس کے کنٹریکٹ دسمبر 2017ءکے آخر تک ایوارڈ کر دےئے جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف ادیب، دانشور اور سینئر بیورو کریٹ مختار مسعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مختار مسعود مرحوم نے اردو ادب کے فروغ میں نمایاں خدمات سرانجام دیں اور ان کی ادب کے حوالے سے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

غیر مقبول پارٹیز کیخلاف شکنجہ تیار۔۔۔ کونسی جماعتیں آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی؟

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پارلیمانی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے آئندہ عام انتخابات میں 5فیصد سے کم ووٹ لینے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان جاری نہ کرنے اور انتخابات میں شرکت کیلئے نااہل قرار دینے کی سفارش کر دی۔ الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن فیس ایک لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ گزشتہ روز ذیلی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنوینر وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی زیرصدارت یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت الیکشن کمیشن کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں انتخابی قوانین اور رولز میں ترامیم کا جائزہ لیا گیا۔ ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا کو اجلاس کی کارروائی بارے بریفنگ دیتے ہوئے زاہدحامد نے کہا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں 5فیصد سے کم ووٹ لینے والی پارٹی حصہ نہیں لے سکے گی۔ یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ 5فیصد سے کم ووٹ حاصل کرنے والی پارٹی کو نشان بھی الاٹ نہیں ہو گا۔ الیکشن رولز میں الیکشن کمیشن کے تیارکردہ نئے ایکٹ کے تحت ترمیم کریں گے۔ پارٹی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ متعین کر رہے ہیں۔ رجسٹریشن کیلئے ممبرز کی تعداد ایک ہزار سے بڑھا کر 5سے 10ہزار کرنے کی سفارش ہے۔ پارٹی رجسٹریشن بھی ایک لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔ 5فیصد سے کم ووٹ لینے والی پارٹی آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے گی۔ 5فیصد سے کم ووٹ حاصل کرنے والی پارٹی کو نشان بھی الاٹ نہیں ہو گا۔
اصلاحات کمیٹی

عالیہ بھٹ نے کنگنا کوپیچھے چھوڑ دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ نے بہترین اداکارہ کی دوڑ میں بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کو پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں 2017 میں اب تک کی بہترین اداکارہ کے انتخاب کیلئے ایک عوامی سروے کرایا گیا جس میں 5 اداکاراں کو ان کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلموں کے حوالے سے چنا گیا۔ اداکاراں میں عالیہ بھٹ کو فلم بدری ناتھ کی دلہنیا، کنگنا کو رنگون، انوشکا شرما کوپھلوری ، سوارا بھا سکرکو انارکلی آرا والی اور تپاسی پنو کو نام شبانہ کیلئے چنا گیا۔عوامی سروے میں مداحوں نے عالیہ بھٹ کو 50فیصد ووٹ دے کر بہترین اداکارہ قراردیا جبکہ دوسرے نمبر پر اداکارہ کنگنا رناوت رہیں جو سروے میں 37 فیصد ووٹ حاصل کر سکیں۔تیسرے نمبر پر اداکارہ تپاسی پنو 5.76 فیصد، انوشکا شرما نے 3.48 فیصد جبکہ آخر نمبرپرمداحوں نے اداکارہ سوارا بھاسکر کو رکھا جنہوں نے محض 3.28 ووٹ حاصل کیے۔ عوا می سروے میں ہریتھک روشن کو فلم کابل میں اداکاری کے حوالے سے شاہ رخ خان کی فلم رئیس سے بہترسمجھا گیا۔

سلمان خان نے بیمار صحافی کے علاج کا بیڑا اٹھالیا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ انسانیت کی خدمت میں وہ کس قدر آگے ہیں۔ سلمان خان کو علم ہوا کہ لیلا وتی ہسپتال میں ایک صحافی برین ہیمبرج کا شکار ہے تو سلمان خان سے رہا نہ گیا اور انہوں نے اپنے چیریٹی ادارے بی انگ ہیومن سے کہہ کر صحافی کے علاج کے لیے ایک لاکھ روپے بھجوائے۔صحافی کے اہل خانہ اس کے علاج پر پہلے ہی 5 لاکھ روپے خرچ کرچکے تھے اور انہیں مزید پیسوں کی ضرورت تھی ایسے میں سلمان خان ان کی مدد کو آگے آئے۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سلمان خان کی یہ مدد صحافی کے کام آئے گی اور وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ دبنگ خان نے اس سے قبل بھی معروف کرکٹر یووراج سنگھ کی مالی مدد کی تھی جب وہ کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے۔ تب سلمان خان نے ایک اشتہار کی تمام رقم یووراج کے علاج کے لیے بھجوا دی تھی۔

انجلینا جولی کے مداحوں کے لیے بری خبر

لاس اینجلس(شوبز ڈےسک) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اداکاری کو خیر آباد کہنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔انجلینا جولی نے براڈ پٹ سے علیحدگی اور بچوں کی حوالگی کا تنازع حل کرنے کےلئے اداکاری کو خیر آباد کہنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور وہ اپنی توجہ بچوں پر مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔ذرائع کے مطابق انجلینا لکھاری اور ہدایتکاری کے شعبے کو جاری رکھنا چاہتی ہیں اور بطور اداکارہ ”میلفیشنٹ ٹو“ ان کی آخری فلم ہو گی۔

فوادخان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا اعزاز تھا

لندن(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ ہے اور اداکار فواد خان کو اپنی فلم کا حصہ بنانا میرے لیے اعزاز تھا۔ہدایتکارکرن جوہرکی فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں پاکستانی اداکارفواد خان کوکاسٹ کرنے کے باعث بھارت میں ریلیز کیلئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اورانتہا پسندوں کی دھمکیوں اوراحتجاج کے بعد کرن جوہرنے معافی مانگتے ہوئے ا?ئندہ اپنی فلموں میں کسی بھی پاکستانی ا?رٹسٹ کوسائن نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن اب ایک بارپھروہ پاکستان کے ٹیلنٹ کی تعریفیں کرنے لگے ہیں۔لندن میں جاری ایک تقریب میں ہدایت کارسے جب پوچھا گیا کہ ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں کو اپنی فلموں کا حصہ بنائیں گے جس پر انہوں نے کہا آپ سب جانتے ہیں کہ پاکستانی اداکارکو کاسٹ کرنے پرمیرے ساتھ کیا ہوا تھا،ٹیلنٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن بد قسمتی سے اس سوچ کولے کرمیرا تعلق اقلیتی برادری سے ہے ، کبھی کبھی وہ یہ سوچتے ہیں۔ کہ جو بھی کچھ انکے ساتھ ہوا اس کیلئے انہیں جوابدہ نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن وہ ایسے ملک کا حصہ ہیں جہاں بہت کچھ دیکھنا پڑتا ہے۔پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا فواد کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا ان کیلئے اعزازاورخوشی کا باعث تھا اور فلم میں انہوں نے شانداراداکاری بھی کی، پاکستان سے بہترین ٹیلنٹ ا?تا ہے جب کہ فلم میں فواد نے اس کردارکیلئے ”ہاں“ کیا تھا جسے پہلے ہی 6 اداکارمنع کرچکے تھے لیکن فواد کی جانب اس کردار کو نبھانے کا فیصلہ واقعی بہت دلیرانہ تھا۔

شوبز کیرئیر کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیا

لاہور( شوبز ڈیسک)لالی ووڈ سٹار ثناءنے کہا ہے کہ زندگی اور کیرئیر کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیا ہے اور تمام فیصلے انتہائی سوچ سمجھ کر کرتی ہوں جن میں سے بیشتر درست ثابت ہوئے ہیں،شوبز اوربچوں کے معاملات میں توازن انتہائی مشکل کام ہے لیکن میں نے اسے چیلنج کے طور پر لیا اور کامیاب رہی ہوں ۔ ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرے سامنے ایسے لوگوں کی بے شمار مثالیں ہیں جنہوںنے وقت پر زندگی کے معاملات کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور جب وہ اس طرف آتے ہیں تو اس وقت بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی انسان کی کامیابی میں وقت بڑی اہمیت کا حامل ہے اور جو لوگ وقت پر فیصلے کرتے ہیں انہیں پچھتانا نہیں پڑتا۔ ثناءنے کہا کہ زندگی اور اپنے کیرئیر کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیا ہے۔

اور ا س کےلئے بہت سوچ سمجھ کر فیصلے کرتی ہوں اس کے علاوہ اپنے شوہر سے مشاورت کے بغیر آگے نہیں بڑھتی ۔ اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد خاندان ترجیح ہے اور میں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی ، بچوں اور شوبز کے معاملات میں توازن قائم رکھنا بہت مشکل کام ہے لیکن میں نے اسے چیلنج کے طو رپر لیا ہے اور کامیاب بھی رہی ہوں۔

مسلسل غیر حاضری سنجے دت کی گرفتاری کاعدالتی حکم نامہ جاری

ممبئی(شوبز ڈیسک) ممبئی کی مقامی عدالت نے بالی وڈ اداکار سنجے دت کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کردیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار سنجے دت کے خلاف وارنٹ عدالت کے طلب کرنے پر بھی حاضر نہ ہونے پر جاری کیے گئے۔سنجے دت کے خلاف پٹیشنر فلم پروڈیوسر’شکیل نورانی‘ ہیں،جن کا کہنا ہے کہ سنجے دت 2002ء میں انکی فلم’جان کی بازی‘ ادھوری چھوڑ کر چلے گئے تھے۔مدعی کے مطابق سنجے دت نے ایڈوانس میں دی گئی رقم بھی واپس نہیں کی جبکہ اسے مبینہ طور پر ’انڈرورلڈ‘ کے کارندوں سے کیس ختم کرنے کے لیے دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔