امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا کی ریاست جارجیا میں ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اٹلانٹا کے ویسٹ لیک اسٹیشن پر پیش آیا، واقعے میں ملوث مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی گئی۔ شاہدین کے مطابق 30 سالہ حملہ آور نے اسٹیشن میں اندھا دھند فائرنگ کی۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ریلوے اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ۔

وکی لیکس بارے سی آئی اے کے حیرت انگیز انکشافات

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے خفیہ راز افشا کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کو ایک جارح خفیہ سروس قرار دیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وکی لیکس آمروں کے ساتھ مل کر جمہوری ممالک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پومپیو کے مطابق وکی لیکس جمہوریت مخالف اقوام کے تعاون سے عموماً امریکا کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔واضح رہے کہ وکی لیکس نے گزشتہ ماہ ایسی خفیہ دستاویزات جاری کی تھیں جن میں یہ باتیں بھی منظر عام پر آئی تھیں کہ امریکی خفیہ ادارے کس طرح موبائل فون اور دیگر الیکٹرونک آلات کے ذریعے عام لوگوں کی جاسوسی کر رہی ہیں۔

چھٹے ایٹمی دھماکے کی تیاری کرلی

پیانگ یانگ(ویب ڈیسک)شمالی کوریا نے چھٹے ایٹمی دھماکے کی تیاری کرلی ہے۔ جوہری تجربات ( ہفتہ کو) کئے جائیں گے۔ جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبی کا کہناہے کہ پیانگ یانگ میزائلوں کے ذریعے زہریلی گیس سیرین کا حملہ کرسکتاہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق شمالی کوریا کے ٹی وی پر ممکنہ چھٹے ایٹمی تجربے کا مقام دکھایا گیا۔ دھماکا ہفتے کے روز کیا جاسکتا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کی صدرکی دھمکیوں کے باوجود شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان دھماکے کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی طاقت دکھانا چاہتے ہیں۔ جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبی نے ٹوکیو سے جاری بیان میں کہا کہ شمالی کوریا میزائلوں کے ذریعے زہریلی گیس پھینکنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ پیانگ یانگ جنوبی کوریا یا دیگر ممالک میں اعصابی گیس سے حملہ کرسکتا ہے۔

کلبھوشن بارے بھارت کا یوٹرن

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت ریٹائرڈ بحریہ کے عہدیدار کلبھوشن یادیو کے پاکستان میں رہنے کی جگہ یا ان کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت امور خارجہ نے کہا ہے کہ وہ حکومت پاکستان سے رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہیں کیونکہ یہ ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سمجھا جاتا ہے کہ بھارت کو سفارتی سطح پر جادھو تک رسائی کیلئے 13 مرتبہ اجازت نہیں دی گئی ۔ اس کے باوجود بھارت نے پھر ایک بار اجازت کی خواہش کی ہے ۔ وزارت امور خارجہ کے ترجمان گوپال باگھلے نے کہا کہ ملک بھر میں عوام کے جذبات یادیو کے ساتھ ہیں اور انہیں انصاف کیلئے ہم تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے ۔

سپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید کی دبنگ انٹری ….ویڈیو پیغام میں چونکا دینے والے انکشافات

لندن(ویب ڈیسک)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)میں مبینہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کھلاڑی ناصر جمشید منظر عام پر آگئے۔ناصر جمشید کاکہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر نے پی سی بی کے تمام دعوﺅں کی قلعی کھولتے ہوئے کہا ہے کہ میں چھپ رہاہوں اور نہ ہی گھر تبدیل کیا ہے ، پی سی بی کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ میرے خلاف میڈیا میں جو کچھ بھی آ رہا ہے، وہ سب جھوٹ اور لغو ہےفرار اور تعاون نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہے۔ ناصر جمشید کی فکسنگ اسکینڈل میں دبنگ انٹری ہوئی ،معطل کرکٹر نے لندن سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ گھر تبدیل کیا نہ کہیں غائب ہوا،برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کے بعد پی سی بی سے ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہوں۔ناصر جمشید کے مطابق پی سی بی حکام خود کہہ چکے کہ وہ این سی اے سے رابطے میں ہیں،ان کے فرار ہونے یا تعاون نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہے۔دریں اثناءناصر جمشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف میڈیا میں جو کچھ بھی آ رہا ہے، وہ سب جھوٹ اور لغو ہے، اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے اور میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے تعاون کیلئے تیار ہوں، وہ جہاں کہیں گے میں آں گا، پی سی بی نے ایف آئی اے کو انکوائری سے روکتے ہوئے خود کہا تھا کہ پہلے پی سی بی کی انکوائری مکمل ہونے دی جائے، میرا بھی یہی موقف ہے کہ میں نیشنل کرائم ایجنسی سے تحقیقات میں تعاون کر رہا ہوں، پہلے نیشنل کرائم ایجنسی کی انکوائری مکمل ہونے دی جائے ،اس کے بعد پی سی بی جہاں کہے گا حاضر ہو جاں گا۔واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ناصر جمشید انکوائری سے بچنے کے لیے بار بار گھر تبدیل کر رہا ہے تاہم اب ناصر جمشید نے پی سی بی کے تمام دعوں کی قلعی کھولتے ہوئے اپنا موقف پاکستانیوں تک پہنچا دیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2017 میں منظر عام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کردیا تھا اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹریبونل تشکیل دیا تھا۔بورڈ کی جانب سے معطل کیے گئے فاسٹ بالر محمد عرفان نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ بکیز نے ان سے رابطہ کیا اور انہوں نے اس بارے میں نہ بتا کر بہت بڑی غلطی ، اس جرم کا ارتکاب کرنے پر محمد عرفان پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر یوسف نامی بکی سے ملوانے والے کرکٹر ناصر جمشید کو بھی معطل کردیا تھا، تاہم اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ اوپننگ بلے باز کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے لیے بورڈ سے کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کیا جا رہا جس پر بورڈ نے انہیں نوٹس آف چارج جاری کردیاجبکہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل ایک اور کرکٹر شاہ زیب حسن کا کیس بھی ٹریبونل کو بھجوادیا گیا۔بورڈ کے ذرائع کے مطابق ناصر جمشید کی معطلی جاری رہے گی اور ان پر 6 ماہ سے تاحیات پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے جس کا اعلان جلد معاملے کی تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر برطانوی تحقیقاتی ادارے نے ناصر جمشید کو یوسف نامی بکی کے ساتھ گرفتار کرکے ان سے تفتیش کی تھی اور ضمانت پر رہا کیے جانے کے باوجود ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا تھا۔

شام میں کیمیائی حملے ….روسی صدر نے بھانڈا پھوڑ دیا

واشنگٹن(روزنامہ خبریںویب ڈیسک)روسی صدر پیوٹن نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا شام میں کیمیائی حملوں کی سازش کر رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس ایسی خفیہ معلومات ہیں کہ امریکا شام میں جعلی کیمیائی حملوں کی تیاری کر چکا ہے۔ امریکا کی اس کارروائی کا مقصد خود کیمیائی حملے کر کے شامی صدر بشارالااسد کو بدنام کرنا ہے۔ صدر پیوٹن نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ گزشتہ ہفتے شامی صوبے ادلب کے علاقے خان شیخون میں ہونے والے کیمیائی حملوں کی آزاد تحقیقات کو یقینی بنائے۔

کلبھوشن کو سزائے موت،بھارت کا پاکستان پر اہم پابندی عائد کرنیکا فیصلہ

نئی دہلی(روزنامہ خبریںویب ڈیسک)پاکستان میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کو سزائے موت دینے کے اعلان پر بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی اور اس نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی کا فیصلہ کرلیا ہے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ خصوصی طور پر پاکستانی فنکاروں ،گلوکاروں کو نشانہ بنایا جائے گا ۔واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت دینے کے فیصلے کے بعد بھارتی حکومت حواس باختہ ہیں اور وہ طرح طرح کے بیانات دے کر دونوں ممالک میں کشیدگی کو بڑھانے میں مصروف ہیں دوسری جانب بھارتی جاسوس نے اپنے ویڈیو پیغام میں خودحاضر سروس نیول آفیسر ہونے اور بلوچستان میں” را “ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔یونی ویژن نیوز کے مطابق کلبھوشن یادیو کے والد نے بھی اس کے پاکستان میں بطور” را “ایجنٹ کے کام کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں کلبھوشن یادیو کے بارے میں کوئی معلومات نہ تھی پاکستانی میڈیا پر اس کی گرفتاری کی خبر سے قبل ہمیں یہ بتایا گیا تھا کہ وہ کاروبار کے سلسلے میں بھارت سے باہر گیا ہیں جس پر اس کے والد کا کہنا تھا کہ نیول آفیسر ہونے کے باوجود اس کا کاروبار کرنا سمجھ سے بالاتر تھا۔

وقار یونس پر بھی پانامہ کا بھوت سوار ،،، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(روزنامہ خبریںویب ڈیسک)کرکٹرز ایک دوسرے کے ساتھ تو مذاق کرتے ہی رہتے ہیں اور کئی بار ایسے واقعات پیش آتے ہیں جو دلچسپی سے بھرپور ہوتے ہیں مگر سابق کرکٹر وقار یونس نے پاکستانیوں کے ساتھ ہی مذاق کر دیا اور ایک ایسے ملک میں جا کر اپنی تصاویر اپ لوڈ کر دیں جس کا چرچہ پورے پاکستان میں ہے۔سابق کپتان وقار یونس ایک نامعلوم ملک پہنچے اور اپنی تصویر اپ لوڈ کر کے شرارت بھرے انداز میں لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ بوجھیں کہ میں اس وقت دنیا کے کس حصے میں کھڑا ہوا، پہلے پانچ صحیح جواب دینے والوں کو فالو بیک کروں گا، یہ ملک پاکستان میں بہت ہی مشہور ہے۔سوال پوچھتے ہی جواب دینے والوں کی لائن لگ گئی اور حیران کن طور پر سب نے تقریبا صحیح جواب دینا شروع کر دیا اور فورا بوجھ لیا کہ وہ پانامہ میں کھڑے ہیں۔جب بہت سے لوگ جواب دے چکے اور وقار یونس کو بھی یہ یقین ہو گیا کہ لوگ ان کی شرات سے متعلق جان چکے ہیں تو انہوں نے ایک اور تصویر اپ لوڈ کی اور لکھا کہ پانامہ پاکستان میں بہت مشہور ہے، لیکن بدقسمتی سے ایک بری وجہ سے، میرا مقصد کرکٹ ہے، لاس اینجلس میں فیملی ٹائم، وعدے کے مطابق صحیح جواب دینے والے پہلے پانچ صارفین کو فالو کروں گا۔

سپاٹ فکسنگ سکینڈل ۔۔ خالد لطیف نے پی سی بی کے خلاف محاذ کھول دیا

لاہور(ویب ڈیسک) اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے دائرہ کار کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے معطل کرکٹر خالد لطیف نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرائی ہے جس میں انہوں نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ اور ٹریبیونل کھلاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق نہیں رکھتا کیونکہ یہ پی سی بی کے آئین کی خلاف ورزی ہے،اینٹی کرپشن یونٹ اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے۔خالد لطیف نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ میرے خلاف امتیازی سلوک روا کر رہا ہے لہذا اسے تحقیقات سے فوری طور پر روکا جائے۔ خالد لطیف کی درخواست کے قابل سماعت یا ناقابل سماعت ہونے کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

راکھی ساونت کی قطر میں بنی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی برقع پہنے ویڈیونے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ، ویڈیوگزشتہ سال اس وقت بنائی گئی جب اداکارہ قطر میںپرفارم کیلئے پہنچی جہاں حکومت نے غیر مناسب لباس پہننے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق راکھی ساونت کی برقع اوڑھے ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے مکمل طور پرعبایا پہن رکھا ہے۔ ویڈیو میں راکھی نے بتایا کہ قطر میں پرفارم کرنے کے لیے پہنچی ہوں جہاں غیر مناسب لباس پہننے پرحکومت کی جانب سے پابندی ہے جس کی وجہ سے برقع اوڑھ رکھا ہے جب کہ تقریب میں بھی اسی طرح پرفارم کرنا ہے تاہم عبائے میں میری شخصیت بھی اچھی لگ رہی ہے۔