تازہ تر ین

سوشل میڈیا پر طوفان ،افواج پاکستان کیخلاف مواد کہاں سے اپ لوڈ ہوتا تھا؟ تہلکہ خیز خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان کی مسلح افواج اور سیاسی شخصیات کے خلاف 400سے زائد قسم کا توہین آمیز مواد غیرملکی آئی پی سے اپ لوڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ایف آئی اے اسلام آباد یونٹ نے 4مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے شر پسند عناصر اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ”را“ سمیت مختلف عالمی ایجنسیوں کے ایجنٹ بھارت، روس، کینیڈا، برطانیہ میں بیٹھے پاکستانی فورسزکو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ توہین آمیز یہ مواد جعلی آئی پی ایڈریس سے اپ لوڈ ہو رہا ہے۔ شرپسندوں نے ملک بھر میں ہزاروں نوجوانوں کے جعلی ناموں سے اکاﺅنٹس بنا رکھے ہیں، جن کے ذریعے منفی پیغامات، جعلی تصاویر اور ممنوعہ لٹریچر بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ان شرپسندوں کو ٹریس کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور لوکیشن معلوم کرنے کیلئے ریڈار سے بھی مدد لی جا رہی ہے جبکہ 4گرفتار سے تفتیش جاری ہے۔ دریں اثنا ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا اس نیٹ ورک کے پیچھے کالعدم تنظیموں کاہاتھ ہو سکتا ہے۔ مزیدبرآں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کرنے والے 633سے زائد افرادکی فہرست تیار کر لی، پھر اسے تین درجوں میں تقسیم کر دیا اور پہلی کیٹیگری میں شامل 133افراد کی گرفتاری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ بعض سے پوچھ گچھ بھی شروع کردی گئی ہے۔
اپ لوڈ


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain