تازہ تر ین

کوئٹہ سے اغوا ہونیوالے چینی باشندے بارے افسوسناک خبر

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ کے علاقہ جناح ٹاون سے تین چینی باشندے اغواءسیکورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاون میں ایف آئی اے کے دفتر کے قریب دو چینی باشندوں کو ان کے بچے سمیت نامعلوم افراد اغواءکرلیا۔ ذرائع کے مطابق چینی باشندے جناح ٹاون میں لینگویج سینٹر چلاتے تھے بدھ کو جب وہ کھانا کھانے کیلئے فوڈ پوائنٹ پر واقع ایک ریسٹورنٹ سے باہر نکلے تو سلور رنگ کی جی ایل آئی کا ر میں سوار چار نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اپنے ہمراہ لے جانے کی کوشش کی جس پر قریب کھڑے راہ گیر ظاہر خان نے مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا جبکہ اغواءکار تینوں چینی باشندوں کو اپنے ہمراہ لے کر نامعلوم سمت کی جانب روانہ ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا کہ اغوا ءکاروں کی کار کے شیشے کالے تھے اور اس پر نمبر پلیٹ موجود نہیں تھی واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جاعہ وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کی جیو فینسنگ شروع کردی گئی ہے جبکہ کوئٹہ شہر کے داخلہ وخارجی راستوں پر سخت چیکنگ بھی شروع کردی گئی ہے دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے جناح ٹاون سے چینی باشندوں کے اغوا پر اظہار برہمی کرتے ہوئے واقع کی رپورٹ طلب کرلی ہے انہوں نے آئی جی پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ چینی باشندوں کو ہر صورت میں باحفاظت طورپر بازیاب کروایا جائے جبکہ غیر ملکی شہریوں کیلئے ایس او پی بنانے کے بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے2 ایس ایچ اوز اور ایک ڈی ایس پی کو معطل کردیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain