اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس سکول پشاور کے تمام دہشتگردوں کو پھانسی دی جائیگی۔اگرباقی رہ جانیوالے ملزم پکڑے گئے اور جرم ثابت ہو گئے تو انہیں بھی کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا خواہ وہ خود بھی ہتھیار ڈالیں۔ احسان اللہ احسان سے متعلق پوچھے سوال پر انہوں نے بتایا کہ سانحہ میں ملوث باقی دہشتگردوں کو بھی انجام تک پہنچا یا جائیگا۔






































