Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عمرہ کا رش، 45 دن میں 9 لاکھ سے زائد زائرین نے عمرہ ادا کر لیا، پاکستانی سرفہرست
    • لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور روزانہ قیمتوں کے تعین کے منصوبے کو چیلنج کر دیا گیا۔
    • اسپین اور پرتگال کی جعلی ملازمتوں کے جھانسے میں پاکستانی انسانی اسمگلنگ کا شکار ہو رہے ہیں۔
    • این ڈی ایم اے نے 23 جولائی تک شدید موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی، عالمی سطح پر فی اونس قیمت 4 ہزار ڈالر سے بڑھ گئی۔
    • متحدہ عرب امارات نے ایران جنگ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، امریکا کو ذمہ دار قرار دینے سے گریز کیا۔
    • ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اب سپر پاور نہیں رہا۔
    • حکومت نے سابق ارکانِ قومی اسمبلی کے بچوں کے لیے بلیو پاسپورٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔
    • چین، قطر، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات پورٹ قاسم کی ترقی کے لیے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔
    • ڈیفنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی کار کے قریب فائرنگ، پولیس ذرائع
    • ورلڈ کپ فائنل سے قبل لامین یامل کی دعا اور قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
    • غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق، محکمہ صحت
    • برطانیہ میں ریپ اور انسانی اسمگلنگ کے نئے مقدمات کے بعد ٹیٹ برادران میامی میں گرفتار۔
    • ایران کے صوبہ خوزستان میں 5.0 شدت کا زلزلہ۔
    • امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کا آٹھوی رات کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔
    • این سی سی آئی اے کا نورین نیازی کو نوٹس جاری
    • پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع کے لیے سیلابی الرٹ جاری کر دیا۔
    • ماشربُرم چوٹی سر کرنے کے دوران چیک کوہ پیما ہلاک
    • میکسیکو کے ساحل پر 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا
    • ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف ایک ارب 96کروڑ جبکہ عمرا ن خان ایک ارب 40کروڑ کے ما لک،پھر ترقی کس نے کی ؟

    By Daily Khabrainجون 16, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے سال 2016 کے مالی گوشوارے جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ عمران خان کے زیر استعمال کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے۔الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے 2016 کے مالی گوشواروں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ایک ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں جس میں وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز کی جانب سے بیرون ملک سے بھیجے گئے 23 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی شامل ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں اور انہوں نے جاتی عمرہ رائیونڈ کی جائیداد کی قیمت 40 لاکھ روپے جب کہ اپرمال لاہور میں جائیداد کی قیمت 25 کروڑ روپے ظاہر کی۔ وزیراعظم کے پاس 70 لاکھ روپے کا فرنیچر اور 50 لاکھ روپے کے جانور اور پرندے بھی ہیں وہ 3 گاڑیوں اور 2 ٹریکٹرز کے بھی مالک ہیں جب انہوں نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے زیورات کی مالیت 15 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔الیکشن کی رپورٹ کے مطابق عمران خان 1 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں جب کہ انہوں نے بیرون ملک کوئی اثاثہ ظاہر نہیں کیا۔ عمران خان نے بنی گالہ اراضی کی موجودہ مالیت 75 کروڑ روپے اور اس اراضی کو تحفہ ظاہر کیا ہے، خان ہاو¿س بنی گالہ میں دفتر کی مالیت 59 لاکھ اور بنی گالہ کے گرد باو¿نڈی وال کی مالیت 69 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔ عمران خان کو زمان پارک لاہور میں ایک گھر وراثت میں بھی ملا ہے جس کی مالیت 29 کروڑ 60 لاکھ ررپے ظاہر کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 4 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے ان کے پاس 6 لاکھ کا فرنیچر اور 2 لاکھ روپے مالیت کی 4 بکریاں بھی ہیں ان کے زیر استعمال میں ذاتی کوئی گاڑی نہیں جو گاڑی ان کے پاس تھی وہ انہوں نے گزشتہ برس فروخت کردی تھی۔وزیراعظم کے بھتیجے حمزہ شہباز کے اثاثوں کی کل مالیت 35 کروڑ روپے سے زائد ہے جب کہ نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر ایک کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر نے اپنی اہلیہ مریم نواز کو 60 لاکھ روپے مالیت کی متحدہ عرب امارات سے ملنے والی گاڑی اور سعودی عرب میں اپنی گاڑی فروخت کرکے 20 لاکھ روپے مالیت ظاہر کی ہے۔ جب کہ مریم نواز کے اثاثوں کی مزید تفصیلات کا زکر نہیں ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وراثت میں ملنے والی جائیداد کی مالیت ظاہر نہیں کی۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی 50 کروڑروپے سے زائد، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق 19 کروڑ روپے سے زائد، سینیٹر اعتزاز احسن 10 کروڑ روپے سے زائد، شیخ رشید 4 کروڑ 75 لاکھ روپے، خورشید شاہ 3 کروڑ روپے سے زائد جب کہ مولانا فضل الرحمان 64 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین 78 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں اور انہوں نے اپنے گوشواروں میں ہیلی کاپٹر اور جہاز کا ذکر نہیں کیا تاہم اپنے زیر استعمال 5 گاڑیاں ظاہر کی ہیں۔ وزیرخزانہ اسحٰق ڈار 58 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جس میں انہوں نے 23 ہزار 825 روپے کا اسلحہ بھی ظاہر کیا ہے تاہم ان کی تفصیلات میں بیرون ملک وہ کسی جائیداد کے مالک نہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عمرہ کا رش، 45 دن میں 9 لاکھ سے زائد زائرین نے عمرہ ادا کر لیا، پاکستانی سرفہرست

      لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور روزانہ قیمتوں کے تعین کے منصوبے کو چیلنج کر دیا گیا۔

      اسپین اور پرتگال کی جعلی ملازمتوں کے جھانسے میں پاکستانی انسانی اسمگلنگ کا شکار ہو رہے ہیں۔

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.