ایف آئی اے سرگودھا سرکل نے صائمہ جبین کو مبینہ طور پر چار قریبی رشتہ داروں سے 24 لاکھ روپے فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ملزمہ نے پرتگال میں ملازمتیں دلوانے کا جھانسہ دے کر رقم وصول کی۔ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 92/2025 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
اسپین اور پرتگال کی جعلی ملازمتوں کے جھانسے میں پاکستانی انسانی اسمگلنگ کا شکار ہو رہے ہیں۔

