واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جوڑے نے اتوار کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ نومولود کا نام ایلک نیل وینس (Alec Neel Vance) رکھا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ "اوشا اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں، جبکہ ہمارے تینوں بچے اپنے نئے بھائی کی آمد پر بے حد خوش ہیں۔” نائب صدر اور ان کی اہلیہ نے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر اور وائٹ ہاؤس کی طبی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یہ جوڑا پہلے ہی تین بچوں کا والدین ہے، جن میں ایون، وویک اور میرابل شامل ہیں۔ نومولود ان کا چوتھا بچہ ہے۔

