کینیڈا کی وزیر خارجہ دو دہائیوں بعد پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئیں
اسلام آباد: کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند دو دہائیوں بعد اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران کینیڈین وزیر خارجہ پاکستانی قیادت، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ترقیاتی تعاون اور عوامی روابط میں مزید اضافے کے مواقع موجود ہیں۔
