Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عمرہ کا رش، 45 دن میں 9 لاکھ سے زائد زائرین نے عمرہ ادا کر لیا، پاکستانی سرفہرست
    • لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور روزانہ قیمتوں کے تعین کے منصوبے کو چیلنج کر دیا گیا۔
    • اسپین اور پرتگال کی جعلی ملازمتوں کے جھانسے میں پاکستانی انسانی اسمگلنگ کا شکار ہو رہے ہیں۔
    • این ڈی ایم اے نے 23 جولائی تک شدید موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی، عالمی سطح پر فی اونس قیمت 4 ہزار ڈالر سے بڑھ گئی۔
    • متحدہ عرب امارات نے ایران جنگ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، امریکا کو ذمہ دار قرار دینے سے گریز کیا۔
    • ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اب سپر پاور نہیں رہا۔
    • حکومت نے سابق ارکانِ قومی اسمبلی کے بچوں کے لیے بلیو پاسپورٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔
    • چین، قطر، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات پورٹ قاسم کی ترقی کے لیے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔
    • ڈیفنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی کار کے قریب فائرنگ، پولیس ذرائع
    • ورلڈ کپ فائنل سے قبل لامین یامل کی دعا اور قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
    • غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق، محکمہ صحت
    • برطانیہ میں ریپ اور انسانی اسمگلنگ کے نئے مقدمات کے بعد ٹیٹ برادران میامی میں گرفتار۔
    • ایران کے صوبہ خوزستان میں 5.0 شدت کا زلزلہ۔
    • امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کا آٹھوی رات کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔
    • این سی سی آئی اے کا نورین نیازی کو نوٹس جاری
    • پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع کے لیے سیلابی الرٹ جاری کر دیا۔
    • ماشربُرم چوٹی سر کرنے کے دوران چیک کوہ پیما ہلاک
    • میکسیکو کے ساحل پر 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا
    • ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملکی سیاست کے مالدار ترین افراد کے اثاثوں کی تفصیل جاری

    By Daily Khabrainجون 16, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    parliment
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کے سال 2016 کے مالی گوشوارے جاری کر دیئے، وزیراعظم نواز شریف 1 ارب 62 کروڑ اور عمران خان 1 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، وزیراعظم اور عمران خان نے بیرون ملک کوئی اثاثے ظاہر نہیں کئے،وزیراعظم کو بیٹے حسین نواز نے 23 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بیرون ملک سے بھجوائی،عمران خان کے استعمال میں کوئی زاتیگاڑی نہیں،جہانگیر ترین 78 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،جہانگیرترین نے اپنے گوشواروںمیں ہیلی کاپٹر اور جہاز کا زکر نہیں کیا، شیخ رشید 4 کروڑ 75 لاکھ ، مولانا فضل الرحمن 64 لاکھ ،وزیراعظم کے دامادکیپٹن (ر ) محمد صفدر 1 کروڑ 42 لاکھ سے زائد،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق 19 کروڑ،شاہ محمود قریشی 50 کروڑ ،خورشید شاہ 3 کروڑ ،وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار 58 کروڑ اور سینیٹر اعتزاز احسن 10 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کے سال 2016 کے مالی گوشوارے جاری کر دیئے،الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے 1 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد اثاثوںکے مالک ہیں،وزیراعظم کو بیٹے حسین نواز نے 23 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بیرون ملک سے بھجوائی،وزیراعظم کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں،وزیراعظم نے جاتی عمرہ رائیونڈ کی جائیداد کی قیمت 40 لاکھ روپے ظاہر کی، وزیراعظم نے اپر مال لاہور میں جائیداد کی قیمت 25 کروڑ روپے ظاہر کی،وزیراعظم کا70 لاکھ کا فرنیچر، 50 لاکھ کے جانور پرندے ہیں، وزیراعظم نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے زیورات کی مالیت 15 لاکھ روپے ظاہر کی، وزیراعظم نے اپنے گوشواروں میں3 گاڑیوں اور 2 ٹریکٹر کی ملکیت بھی ظاہر کی،گوشواروں کے مطابق پاکستان تحریک انصارف کے چیئر مین عمران خان 1 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد گوشواروں کے مالک ہیں،عمران خان نے بھی بیرون ملک کوئی اثاثہ ظاہر نہیں کیا،عمران خان نے بنی گالہ اراضی کی موجودہ مالیت 75 کروڑ روپے ظاہر کی،عمران خان نے بنی گالہ اراضی کو تحفہ ظاہر کیا ہے،عمران خان نے خان ہاوئس میں دفتر کی مالیت 59 لاکھ جبکہ بنی گالہ کے گرد باو¿نڈری وال کی مالیت 69 لاکھ روپے ظاہر کی،عمران خان نے وراثت میں ملنے والے زمان پارک گھر کی مالیت 29 کروڑ 60 لاکھ ظاہر کی،عمران خان نے 4 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کررکھی ہے،عمران خان کے پاس 6 لاکھ کا فرنیچر ہے، عمران خان 2 لاکھ مالیت کی چار بکریاں بھی رکھتے ہیں،عمران خان کے استعمال میں زاتی کوئی گاڑی نہیں، عمران خان کے پاس ایک گاڑی تھی جو سال 2016 میں فروخت کردی۔گوشواروں کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزاد ے حمزہ شہباز کے اثاثوں کی کل مالیت 35 کروڑ روپے سے زائد ہے ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 4 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وراثت میں ملنے والی جائیداد کی مالیت ظاہر نہیں کی،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گوشواروں کے مطابق جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 64 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،وزیراعظم کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر ) محمد صفدر 1 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، کیپٹن صفدر نے اہلیہ مریم نواز کو 60 لاکھ روپے مالیت کی یو اے ای سے ملنے والی گاڑی بھی اثاثوں میں ظاہر کی، کیپٹن صفدر نے مریم نواز کی مزید تفصیلات کا زکر نہیں کیا، وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر ) صفدر نے سعودی عرب میں اپنی گاڑی فروخت کرکے 20لاکھ روپے مالیت ظاہر کی ہے،سپیکر قومی اسمبلی 19 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی 50 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، تحریک انصاف کے سیکر ٹری جنرل جہانگیر ترین 78 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،جہانگیرخان ترین نے اپنے گوشوارے میں ہیلی کاپٹر اور جہاز کا زکر نہیں کیا،جہانگیر ترین نے استعمال میں پانچ گاڑیاں ظاہر کیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ 3 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں،وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار 58 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، سینیٹراسحاق ڈار نے اثاثوں میں 23 ہزار 825 روپے کااسلحہ بھی ظاہر کیا، اسحاق ڈار بیرون ملک کسی جائیداد کے مالک نہیں،سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن 10 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عمرہ کا رش، 45 دن میں 9 لاکھ سے زائد زائرین نے عمرہ ادا کر لیا، پاکستانی سرفہرست

      لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور روزانہ قیمتوں کے تعین کے منصوبے کو چیلنج کر دیا گیا۔

      اسپین اور پرتگال کی جعلی ملازمتوں کے جھانسے میں پاکستانی انسانی اسمگلنگ کا شکار ہو رہے ہیں۔

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.