تازہ تر ین

آج بعد نماز عصر ملک بھر کے لاکھوں روزہ دار کیا کریں گے؟

اسلام آباد،لاہور (خصوصی رپورٹ) دنیا بھر میں لاکھوں مسلمان آج جمعہ کو اعتکاف بیٹھیں گے ۔ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،حضور نبی پاک ؓ کی سنت مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے رمضان المبارک کے بیسویں روزے کودنیا بھر میں لاکھوں مسلمان مساجد میں آخری 10روز کے قیام کیلئے اعتکاف کی نیت کرتے ہیں ۔ اعتکاف عید کاچاند نظر آنے تک جاری رہتا ہے ۔ داتا دربار میں بھی اعتکاف کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، اس باراڑھائی ہزار افراد مسجد داتا دربار میں اعتکاف بیٹھیں گے۔ اعتکاف کیلئے مسجد کی بیسمنٹ میں دو بڑے ہال مختص کیے گئے ہیں جن میں 102 کیبن بنائے گئے ہیں۔ اعتکاف بیٹھنے والوں کو انتظامیہ کی جانب سے سحر و افطار کے علاوہ فری میڈیکل کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ دریں اثنا بادشاہی مسجد میں بھی اعتکاف بیٹھنے والوں کیلئے تیاریاں گزشتہ روز شروع کردی گئیں۔
اسلام آباد کی تمام بڑی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں سے مکمل ریکارڈ اکٹھا کیا گیا۔ پولیس نے اعتکاف بیٹھنے والے افراد کے شناختی کارڈ لازمی مسجد میں حاصل کرنے کی ہدایت کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain